کوئلے کی وزارت

کوئلے کی وزارت نے مالی برس 2022-2023 کے لیے کوئلہ اور لگنائٹ کانوں کی اسٹار ریٹنگ  کے لیے رجسٹریشن کے عمل کے آغاز کا اعلان کیا


مسابقت اور ہمہ گیر کانکنی کو فروغ دینے پرتوجہ

Posted On: 21 JUN 2023 2:29PM by PIB Delhi

کانوں کے درمیان مسابقت کو بڑھاوا دینے اور قانونی تجاویز کی تعمیل ، جدید کانکنی تکنالوجیاں اپنانے اور اقتصادی حصولیابیوں کی بنیاد پر ان کی شاندار کارکردگی کو تسلیم کرنے کے لیے کوئلے کی وزارت نے سال 2022-23 کے لیے کوئلہ اور لگنائٹ کانوں کی اسٹار ریٹنگ کے لیے رجسٹریشن عمل کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

اسٹار ریٹنگ کا مقصد سات کلیدی معیارات یعنی کانکنی آپریشن، ماحولیات سے متعلق معیارات، تکنالوجیوں کی اختیارکاری، کانکنی سے متعلق بہترین طور طریقے، اقتصادی کارکردگی، بازآبادکاری اور ری سیٹلمنٹ، کارکن سے متعلق تعمیل اور تحفظ و سلامتی میں مختلف عوامل کی بنیاد پر کانوں کا تجزیہ کرنا ہے۔

اسٹار ریٹنگ پروگرام کے لیے تمام کوئلہ اور لگنائٹ کانوں کے رجسٹریشن کے مقصد سے اس سال کا نوٹیفکیشن 30 مئی 2023 کو جاری کیا گیا تھا اور رجسٹریشن کے لیے اسٹار ریٹنگ پورٹل 01.06.2023 کو کھولا گیا تھا۔ 19.06.2023 تک کی چھوٹی مدت کے دوران 376 کانوں نے پہلے ہی شرکت کے لیے درخواست دی ہے، جو 2018-19 میں پروگرام شروع ہونے کے بعد سے حصہ لینے والی کانوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ وزارت کو مزید کانوں کے رجسٹریشن کی امید ہے، کیونکہ رجسٹریشن کے لیے پورٹل 30.06.2023 تک کھلا رہے گا۔

حصہ لینے والی کانوں کو ایک جامع ازخود جائزہ عمل شروع کرنے کے لیے بھی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے، جسے 31 جولائی 2023 تک مکمل کیا جانا چاہئے۔ اس کے مکمل ہونے پر اعلیٰ ترین اسکور کرنے والی 10 فیصد کانوں کو ایک کمیٹی کے ذریعہ کیے گئے معائنے کے توسط سے آگے توثیق کے لیے منتخب کیا جائے گا۔جبکہ بقیہ 90 فیصد کانیں ایک آن لائن جائزہ عمل سے گزریں گی، تمام شرکاء دیگر کانوں کا جائزہ لے کر قدرپیمائی میں تعاون دے سکتے ہیں۔ جامع جائزے کو 31 اکتوبر 2023 تک حتمی شکل دی جائے گی۔ بعدازاں، کوئلہ کنٹرولر جائزہ عمل میں آئے گا، جس کے نتیجے میں 31 جنوری 2024 تک حتمی نتائج شائع ہوں گے۔ قدرپیمائی میں شفافیت اور غیرجانبداری کو یقینی بناتے ہوئے کوئلہ کنٹرولرتنظیم کے ذریعہ قدرپیمائی کی جائے گی۔

کوئلے کی وزارت کا مقصد مسابقت میں اضافہ کرکے اور ذمہ دار کانکنی کے طورطریقوں کو فروغ دے کر ملک میں کوئلہ اور لگنائٹ کانکنی کی مجموعی کارکردگی اور ہمہ گیریت کو بڑھانا ہے۔ دی گئیں ریٹنگس 5اسٹار سے 9 اسٹار  تک ہے، جو ہر ایک کان کی حصولیابیوں کی جامع طور پر قدرپیمائی کرے گی۔

**********

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:6343



(Release ID: 1934323) Visitor Counter : 102