وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

کرشی بھون میں یوگا کے بین الاقوامی دن 2023 کی عظیم الشان تقریب کا انعقاد

Posted On: 21 JUN 2023 2:39PM by PIB Delhi

وزارت ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیری، حکومت ہند کا محکمہ مویشی پروری اور ڈیری بھی تمام ماتحت دفاتر اور خود مختار اداروں میں یوگا کا بین الاقوامی دن 2023 منا رہا ہے۔ نئی دہلی کے کرشی بھون میں منعقدہ عظیم الشان تقریب میں مویشی پروری اور ڈیری کے محکمے نے آئی ڈی وائی، 2023 میں حصہ لیا۔ مویشی پروری اور ڈیری کے محکمے نے چندرلوک بلڈنگ، نئی دہلی کے توسیعی دفتر میں بھی آئی ڈی وائی، 2023 کا اہتمام کیا جس میں سرکاری ملازمین نے یوگا ایونٹ میں حصہ لیا۔ حکومت ہند ہر سال یوگا کا عالمی دن مناتی ہے۔ آیوش کی وزارت نے 9ویں بین الاقوامی یوم یوگا (آئی ڈی وائی) 2023 کے طور پر تقریبات منعقد کرنے کی تجویز پیش کی ہے اور اس کا موضوع تھا ’واسودھیو کٹمبکم کے لیے یوگا‘۔

محکمہ کا مقصد صحت اور بہبود کے لیے عوامی تحریک کے طور پر آئی ڈی وائی-2023 کی سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شامل کرنا ہے۔

***********

ش ح۔ ف ش ع- م ص

U: 6351


(Release ID: 1934270)
Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu