کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

کامرس و صنعت، صارفین کے امور ، خوراک اور  تقسیم  عامہ اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل کی موجودگی میں ممبئی کے گیٹ وے آف انڈیا پر یوگا کا  9واں بین الاقوامی دن منایا گیا


وزیر اعظم نریندر مودی اقوام متحدہ کے  صدر دفاتر پر یوگا کے بین الاقوامی دن کی تقریب کی قیادت کر رہے ہیں ،جو ہمارے ملک کے لئے ایک فخر کی بات ہے : مرکزی وزیر پیوش گوئل

Posted On: 21 JUN 2023 3:29PM by PIB Delhi

یوگا کا 9 واں بین الاقوامی  دن آج صبح ممبئی کے گیٹ وے آف انڈیا  پر کامرس اور صنعت،  صارفین کے امور ، خوراک اور  تقسیم عامہ اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل اور مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ جناب  ایکناتھ شندے کی موجودگی میں منایا گیا۔

اس موقع پر جناب پیوش گوئل نے کہا کہ ’’  وزیر اعظم  جناب نریندر مودی کا اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں  یوگا کے بین الاقوامی  دن کی تقریب کی قیادت کرنا ہمارے ملک کے لیے فخر کی بات ہے ‘‘ ۔  اپنے ذاتی تجربے کے ذریعے یوگا کی خوبیوں کی تعریف کرتے ہوئے، وزیر  موصوف نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے اپنی زبردست کوششوں، وسیع ویژن اور تحریک کے ذریعے  یوگا کو عالمی سطح پر پہچایا ہے اور  21 جون ،  2015  ء سے دنیا بھر میں یوگا کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔  جناب گوئل نے  یوگا کے بین الاقوامی دن کے موقع پر سبھی کو نیک خواہشات  پیش کیں اور انہیں لمبی اور صحت مند زندگی کے لیے یوگا کی  ورزش  کرنے کی  ہمت افزائی کی ۔

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے بھی  اس موقع  پر موجود لوگوں سے  گفتگو کی اور یوگا  کے دن پر سب کو مبارکباد دی۔ پتنجلی یوگ سنستھان کے یوگا گرو سریش یادو کی رہنمائی میں، تمام شرکاء کے ذریعہ مختلف یوگا آسن  کئے گئے ۔  اس تقریب کا انعقاد ممبئی پورٹ اتھارٹی،  کامرس اور صنعت کی مرکزی وزارت، صارفین کے امور، خوراک اور  تقسیم عامہ کی مرکزی وزارت، ٹیکسٹائل کی مرکزی وزارت اور پتنجلی یوگ سمیتی نے مشترکہ طور پر  کیا تھا ۔ ممبئی پورٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین  جناب راجیو جلوٹا، ہوم گارڈ کے ڈائریکٹر جنرل جناب پی کے اپادھیائے،  ایس ای ای پی زید کے ڈویژنل کمشنر جناب شیام جگناتھن،  ٹیکسٹائل کی کمشنر  محترمہ روپ رَشی،  ای سی جی سی کے منیجنگ ڈائرکٹر  اور   چیئرمین   جناب سنتھیل ناتھن ، سی آئی ایس ایف کے کمانڈنٹ  جناب وریندر پرتاپ سنگھ، ٹاٹا اسپتال کے ڈاکٹر امیت گپتا، پتنجلی یوگ سنستھان کے عہدیداروں کے ساتھ  ساتھ انتظامیہ کے عہدیدار ، مختلف محکموں کے ملازمین ، مختلف سول سوسائٹی کے اداروں کے نمائندے اور نوجوان  اس تقریب میں بڑی تعداد میں موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No. 6339


(Release ID: 1934257) Visitor Counter : 107