وزارت دفاع
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کل کوچی میں آئی این ایس وکرانت پر یوگا کے عالمی دن سے متعلق تقریب میں شرکت کریں گے
Posted On:
20 JUN 2023 4:43PM by PIB Delhi
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کل 21 جون 2023 کو یوگا کے بین الاقوامی دن کے موقع پر دیسی ساختہ طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرانت میں یوگا کرنے کے لیے ہندوستانی بحریہ کے اہلکاروں کے ساتھ شامل ہوں گے۔
بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار، نیول ویلفیئر اینڈ ویلنیس ایسوسی ایشن کی صدر محترمہ کلا ہری کمار اور ہندوستانی بحریہ اور وزارت دفاع کے دیگر سینئر اہلکار اس موقع پر موجود ہوں گے۔
اگنی ویر سمیت مسلح افواج کے اہلکار اس تقریب میں اتحاد اور فلاح کے جذبے کو اپناتے ہوئے شرکت کریں گے۔ یوگا سیشن کے بعد، وزیر دفاع حاضرین سے خطاب کریں گے اور یوگا انسٹرکٹرز کی عزت افزائی کریں گے۔
اس موقع پر، ہندوستانی بحریہ، ہندوستانی بحریہ کی آؤٹ ریچ سرگرمیوں پر ایک خصوصی ویڈیو اسٹریم کرے گی، جس میں ’اوشین رنگ آف یوگا‘ کے تھیم پر زور دیا جائے گا، جب کہ بحر ہند کے علاقے میں تعینات ہندوستانی بحریہ کے یونٹس ’’وسو دھیو کٹم بکم‘‘ جو آئی ڈی وائی 23 کی تھیم بھی ہے، کے پیغام کو پھیلانے کے لیے دوست بیرونی ممالک کی مختلف بندرگاہوں کا دورہ کریں گے۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے ذریعے 2014 میں ایک قرارداد کے توسط سے 21 جون کو یوگا کے عالمی دن کے طور پر تسلیم کیے جانے کے بعد یہ نواں سال ہے۔
کل بعد میں،وزیر دفاع جنوبی بحریہ کمان، کوچی میں انٹیگریٹڈ سیمولیٹر کمپلیکس (آئی ایس سی) ’دھرو‘ کا افتتاح کرنے والے ہیں۔ آئی ایس سی ’دھرو‘ جدید ترین مقامی طور پر بنائے گئے سیمولیٹروں کی نمائندگی کرتا ہے جو ہندوستانی بحریہ میں عملی تربیت میں نمایاں اضافہ کرے گا۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.6305
(Release ID: 1933776)
Visitor Counter : 185