امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون جناب امت شاہ نے آج احمد آباد، گجرات میں کریڈائی گارڈن-پیپلز پارک کا افتتاح کیا


جگن ناتھ رتھ یاترا کے مبارک موقع پر جناب امت شاہ نے منگلا آرتی میں شرکت کی اور احمد آباد کے جگن ناتھ مندر میں مہاپربھو کا آشیرباد لیا

شری جگن ناتھ رتھ یاترا ایمان اور عقیدت کا ایک خدائی مجمع ہے، ہر سال یہاں درشن کرنے کا تجربہ یادگار ہوتا ہے، مہاپربھو سبھی کو آشیرباددے

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے پوری دنیا میں بھارتی ثقافت، روایات اور ورثے کو بلند کیا ہے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یوم یوگا کو عالمی پلیٹ فارم سے ایک عوامی تحریک میں تبدیل کیا ہے، یوگا ڈے کو آج پوری دنیا نے قبول کیا ہے

یوم یوگا پر 170 ممالک میں مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ملک کے عوام کو متحد رکھتے ہوئے مختصر وقت میں ملک میں اہم تبدیلیاں پیدا کی ہیں جن کا تجربہ آج ملک کا ہر شہری کر رہا ہے

آج کریڈائی بنیادی ڈھانچے کی تخلیق، نوجوانوں کی ہنرمندی کی ترقی اور سماجی اصلاح میں قابل ستائش کام کر رہا ہے جس سے ایک ادارہ کے طور پر اس کی ساکھ میں اضافہ ہوا ہے

مرکزی وزیر داخلہ نے احمد آباد میونسپل کارپوریشن (اے ایم سی) کے ذریعہ نیو رانیپ میں نو تعمیر شدہ پارک، چندلوڈیا میں ا

Posted On: 20 JUN 2023 4:59PM by PIB Delhi

جگن ناتھ رتھ یاترا کے مبارک موقع پر مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون جناب امت شاہ نے منگلا آرتی میں شرکت کی اور آج احمد آباد کے جگن ناتھ مندر میں مہا پربھو کا آشیرواد لیا۔ اپنے ٹویٹ میں مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون نے کہا کہ شری جگن ناتھ رتھ یاترا عقیدے اور عقیدت کا ایک خدائی مجمع ہے۔ ہر سال، یہاں درشن کرنے کا تجربہ یادگار ہوتا ہے۔ مہاپربھو سبھی کو آشیرباد دے۔ جئے جگن ناتھ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001W01I.jpg

جناب امت شاہ نے آج احمد آباد میں مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا اور بھومی پوجن بھی کیا۔ مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون نے احمد آباد میونسپل کارپوریشن (اے ایم سی) کے ذریعہ نیو رانیپ میں نو تعمیر شدہ پارک، چاندلوڈیا میں اے ایم سی اور ریلوے کے ذریعہ 67 کروڑ روپے کی لاگت سے نو تعمیر شدہ جگت پور ریلوے فلائی اوور اور کریڈائی گارڈن میں پیپلز پارک کا افتتاح کیا۔ جناب شاہ نے باولا کے تری مورتی ہاسپٹل کا بھومی پوجن بھی انجام دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002CSDL.jpg

کریڈائی گارڈن پیپلز پارک کا افتتاح کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون نے کہا کہ کریڈائی نے تقریباًڈھائی کروڑ  کروڑ روپے کی لاگت سے 12000مربع میٹر میں پیپلز پارک کی تعمیر کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کریڈائی نے ماحول کے ساتھ ساتھ متوسط طبقے، اپر مڈل کلاس اور غریب بچوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ خوبصورت جگہ بنائی ہے۔ آج، شہرکاری بڑھانے کے عمل میں، پارک عام شہری کے لیے ایک بہت اچھی اور آرام دہ جگہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0031SVC.jpg

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پوری دنیا میں بھارتی ثقافت، روایت اور ورثے کو بلند کیا ہے اور یوم یوگا اس کی ایک مثال ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی یوم یوگا کو عالمی پلیٹ فارم سے ایک عوامی تحریک میں لے گئے ہیں۔ یوگا ڈے کے موقع پر 170 ممالک میں مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس کوشش کے ساتھ وزیر اعظم جناب نریندر مودی بھارتی ثقافت کو دنیا کے کونے کونے تک لے گئے ہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی 21 جون کو اقوام متحدہ (یو این) میں یوگا ڈے منانے والے پوری دنیا میں کسی بھی ملک کے پہلے رہنما ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ دوائیوں کے بغیر زندگی گزارنے کا راز ہمارے سنتوں نے یوگا شاستروں میں بتایا ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس راز کو ایک عوامی تحریک بنایا اور چھوٹے بچوں اور نوجوانوں سمیت سبھی لوگوں کو یوگا سے جوڑنے کی مہم شروع کی۔ 2014 سے جاری اس مہم کی وجہ سے 10-15 برسوں میں لوگوں کی زندگیوں میں بڑی تبدیلیاں آنا شروع ہو جائیں گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004EMR7.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ملک کے ہر فرد کی زندگی کو بلند کیا ہے۔ بھارت کے عوام نے جناب نریندر مودی کو بڑی امید کے ساتھ 2014 میں مکمل اکثریت کے ساتھ ملک کا وزیر اعظم بنایا تھا۔ اس وقت ملک کے عوام سیکورٹی، معیشت، تعلیم، عوامی فلاح و بہبود، تحقیق و ترقی، ہنرمندی کی ترقی جیسے مختلف شعبوں میں تبدیلی کی ضرورت محسوس کر رہے تھے۔ جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک کے عوام کو متحد رکھتے ہوئے مختصر وقت میں ملک میں اہم تبدیلیاں لائی ہیں جن کا آج ملک کا ہر شہری تجربہ کر رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ 10 اپریل 2023 کو اروناچل پردیش کے سرحدی گاؤں کیبیتھو میں 'وائبرینٹ ولیج پروگرام' کے افتتاح کے دوران لوگوں نے ہر گھر کے لیے ہر مہینے سلنڈر، بجلی، بیت الخلا، صحت کی سہولیات اور 5 کلو اناج فراہم کرنے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005D7GE.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ کریڈائی بنیادی ڈھانچے کی تخلیق، نوجوانوں کی ہنرمندی کی ترقی اور سماجی اصلاح میں قابل ستائش کام کر رہا ہے جس سے ایک ادارے کے طور پر اس کی ساکھ میں اضافہ ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کریڈائی نے نہ صرف پیپلز پارک بنایا ہے بلکہ کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) فنڈ کے تحت بچوں کے لیے 75 آنگن واڑیوں میں کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے کی بھی پہل کی ہے جو بہت سے لوگوں کے لیے متاثر کن ہے۔ اس سے بچوں میں کھیلنے کی عادت پیدا ہوگی، ان کی خود اعتمادی میں اضافہ ہوگا اور ان کے ذہن سے احساس کمتری بھی دور ہوجائے گا۔ جناب شاہ نے گاندھی نگر میں مختلف کاموں کو مکمل کرنے کے لیے گجرات حکومت اور میونسپل کارپوریشن کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ گذشتہ چار برسوں میں عوام کے تعاون سے گاندھی نگر میں تقریباً 5.42 لاکھ درخت لگائے گئے ہیں۔ جناب شاہ نے کریڈائی کے ہر رکن پر زور دیا کہ وہ 25 نئے درخت لگانے کا عہد کریں تاکہ احمد آباد کو سرسبز بنانے کی مہم کو مزید فروغ دیا جاسکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006DIKN.jpg

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 6307



(Release ID: 1933751) Visitor Counter : 102