وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت ثقافت 21جون 2023 کو بین الاقوامی یوگا دن منائے گی

Posted On: 20 JUN 2023 4:31PM by PIB Delhi

وزارت ثقافت 21جون 2023 کو بین الاقوامی یوگا دن منائے گی۔متصل دفاتر اور وزارت کے تحت آنے والی خود مختار اِکائیاں و معاون دفتار سمیت تمام تنظیموں کو یہ ہدایت دی گئی ہے کہ وہ منظور شدہ کامن یوگا پروٹوکول کے تحت بین الاقوامی یوگا دن منائیں۔ یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ اے ایس آئی کے سرکل دفاتر کی مدد سے مشہور مقامات  جیسے پرانا قلعہ، نئی دہلی میں بین الاقوامی یوگا دن 2023 منایا جائے ۔ اس عمل سے وسیع رسائی اور عوامی شراکت داری کو یقینی بنایا جاسکے گا۔ ثقافت کی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی اس موقع پر تقریب کا حصہ ہوں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ وزارت ثقافت کے افسران و ملازمین اور دہلی میں وزارت ثقافت سے جڑی دیگر تنظیمیں بھی بین الاقوامی یوگا دن کی تقریب میں حصہ لیں گی۔

پنجاب کے جالندھر میں واقع نور محل سرائے میں ثقافت کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال مہمان خصوصی ہوں گے اور بین الاقوامی یوگا دن تقریب کی قیادت کریں گے۔ وزارت ثقافت کی تمام تنظیمیں اپنے اپنے دفاتر میں بھی کئی ثقافتی اور دیگر پروگراموں کا انعقاد کریں گے۔ وزارت ثقافت بین الاقوامی یوگا دن کو وسیع پیمانے پر کامیاب بنانے اور ’عوامی صحت‘ کے لئے عالمی سطح پر ہندوستان کی یکجہتی دکھانے ،عالمگیر صحت کوریج اور بہتر صحت و بہبود کے پائیدار ترقیاتی ہدف کے تئیں ہماری عہد بندی کی تکمیل کے لئے عہد بند ہے۔

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 6308)


(Release ID: 1933737) Visitor Counter : 133