سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سکل سیل سےمتعلق بیداری کا عالمی دن منایا گیا

Posted On: 20 JUN 2023 12:10PM by PIB Delhi

پوری دنیا میں سکل سیل بیماری (ایس سی ڈی) اور افراد، خاندانوں اور برادریوں پراس کے اثرات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ہر سال 19 جون کو سکل سیل سے متعلق بیداری کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ سکل سیل بیماری موروثی طور پر خون کی ایک خرابی ہے،جس میں سرخ خون کے خلیے چاند یا درانتی  کی شکل اختیار کرلیتے ہیں اور خراب شکل اختیار کرچکے خون کے یہ خلیے سریانوں کو بند کردیتے ہیں، جس کی وجہ سے صحت سے متعلق کئی پیچیدگیاں پیدا ہوجاتی ہیں۔ اس سال کے سکل سیل کی بیماری کے عالمی دن کا تھیم ہے ’عالمی سکل سیل مواصلات کی تعمیر اور اسے مضبوط بنانا، نوزائیدہ بچوں کی اسکریننگ  کرنا اور اپنے سکل سیل مرض کی حالت کو جاننا۔‘ یہ تھیم  نوزائیدہ بچوں اور بالغوں میں سکل سیل مرض سے لڑنے سے متعلق جینوٹائپ کو سمجھنے کی سمت میں اٹھائے گئے پہلے قدم کو تسلیم کرنے سے متعلق ہے۔ یہ تھیم سکل سیل مرض کی حالت کی نشاندہی کرنے میں ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کی اپیل بھی کرتا ہے۔ حکومت ہند کی  سماجی انصاف اور تفویض اختیار کی وزارت کے ماتحت کام کرنے والے معذور افراد کو بااختیار کرنے کا محکمہ  ملک میں معذور افراد کے تمام ترقیاتی ایجنڈے کی نگرانی کرنے والا نوڈل ادارہ ہے۔ عوام کے درمیان سکل سیل کی بیماری کےبارے میں بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے محکمے نے اپنے ساتھ جڑے ہوئے اداروں کے ذریعے سکل سیل بیماری کا عالمی دن منایا، جس میں پورے ہندوستان کے 30 سے زیادہ مقامات پر کئی قسم کے پروگرام منعقد کئے گئے۔  سکل سیل مرض کا عالمی دن منانے کے لیے ملک بھر میں موجودہ نسل کو بیدار کرنے کے پروگرام، قومی سطح کے سمینار اور ورک شاپ، آن لائن کوئز پروگرام، ویبینار، مضمون نگاری اور پوسٹر بنانے کےمقابلے جیسی کئی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔

*****

 

ش ح۔ ق ت۔ ت ع

U NO:6293


(Release ID: 1933601) Visitor Counter : 155