قبائیلی امور کی وزارت
قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے سکل سیل کے عالمی دن کے موقع پر ورچوئل موڈ میں سکل سیل کی بیماری سے متعلق حساسیت ورکشاپ کی صدارت کی
ایس سی ڈی سے نمٹنے کے لیے حکومت اختراعی طریقوں پر کام کر رہی ہے: جناب ارجن منڈا
مرکزی وزیر نے سکیل سیل بیماری کے خاتمے کے مشن میں عام لوگوں کی شمولیت پر زور دیا
سر فہرست طبی ماہرین، اسٹیک ہولڈروں اور این جی او نے ورکشاپ میں حصہ لیا اور اپنی مہارتوں اور تجربات کا تبادلہ کیا
Posted On:
19 JUN 2023 6:18PM by PIB Delhi
آج عالمی سکل سیل ڈے مناتے ہوئے، قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے نئی دہلی میں نیشنل ٹرائبل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں منعقدہ سکیل سیل انیمیا کی بیماری پر ایک حساسیت ورکشاپ کی صدارت کی۔
سکل سیل بیماری (ایس سی ڈی)، جو ایک جینیاتی حالت ہے، ہندوستان کی قبائلی آبادی میں وسیع پیمانے پر پھیلی ہوئی ہے جہاں ایک اندازے کے مطابق قبائلیوں میں 86 پیدائش میں سے 1 کو ایس سی ڈی ہوتی ہے۔ یہ بیماری خون کے سرخ خلیات میں ہیموگلوبن (جسم میں آکسیجن لے جانے کے لیے ذمہ دار) کو متاثر کرتی ہے، جس کے نتیجے میں مختلف راستوں سے بیماری اور موت واقع ہو سکتی ہے۔ لہٰذا، متاثرہ افراد کو طویل اور بھر پور زندگی گزارنے کے قابل بنانے کے لیے ایس سی ڈی کی جلد تشخیص، انتظام اور علاج انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس بیماری کا خاتمہ قوم کی عام صحت کے حالات کے لیے انتہائی اہم ہے۔
بیماری کا جلد پتہ لگانے اور نئے علاج سمیت سکیل سیل کی حالت کے انتظام میں حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے، ورکشاپ نے ہندوستان بھر سے اس حالت پر ماہرین کے ایک گروپ کو اکٹھا کیا ہے۔
اس دن کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے اپیل کی، ”عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش رہنمائی کے تحت، قبائلی امور کی وزارت کے ذریعے سیکل سیل کا خاتمہ مشن موڈ میں کیا گیا ہے۔ تاہم، ہم سب کو اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک مشترکہ کوشش کرنے کی ضرورت ہے تاکہ لوگوں کو بیماری کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے لیے انفرادی سطح پر، خاص طور پر نچلی سطح پر کام کیا جا سکے۔ میں تمام طبی ماہرین، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت، آیوش کی وزارت، صحت کی تنظیموں، صحت کے محکموں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ قبائلیوں کی اچھی صحت کے مقصد کو فروغ دیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس بیماری سے متاثرہ افراد کو معیاری صحت کی دیکھ بھال فراہم کی جائے۔“
اس کے علاوہ، انہوں نے ریاستی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ مناسب انفراسٹرکچر اور سہولیات کو یقینی بنا کر اس مقصد میں تعاون کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ افراد خاص طور پر خواتین اور بچے اس بیماری سے پاک ہوں اور اس سے آنے والی نسل پر کوئی اثر نہ پڑے۔
جناب منڈا نے یہ بھی یقین دلایا کہ وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ساتھ دیگر متعلقہ وزارتوں، سرکاری حکام، اسٹیک ہولڈروں، طبی ماہرین اور پیشہ ور افراد کے ساتھ مل کر سکیل سیل کی بیماری کی روک تھام، کنٹرول اور انتظام کے لیے کام جاری رکھے گی۔
خطبہ استقبالیہ جناب انل کمار جھا، سکریٹری، قبائلی امور کی وزارت نے پیش کیا۔
سکریٹری، ایم او ٹی اے نے تبصرہ کیا، ”ہم ایس سی ڈی کے کنٹرول اور کامیاب خاتمے کے لیے مشن موڈ میں کام کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔ ہم مختلف طبی ماہرین، اسٹیک ہولڈروں اور این جی اوز کو مشاورت، اور تشخیص کے ساتھ ساتھ پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹمز کو شامل کر رہے ہیں تاکہ مختلف وزارتوں کے ذریعے اپنی پہنچ کو زیادہ سے زیادہ بڑھایا جا سکے۔“
اس موقع پر محترمہ آر جیا، ایڈیشنل سکریٹری، ایم او ٹی اے، جناب نول جیت کپور، جوائنٹ سکریٹری، قبائلی امور اور وزارت صحت کی وزارت کے افسران، طبی ماہرین اور مختلف اسٹیک ہولڈر بھی موجود تھے۔
ورکشاپ میں طبی ماہرین کے مباحثے اور مختلف سیشنز کے ساتھ ساتھ پنڈال میں موجود عہدیداروں اور مضامین کے ماہرین کے ذریعے تجربات کا تبادلہ بھی شامل تھا۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ص
U: 6282
(Release ID: 1933513)
Visitor Counter : 135