وزارت خزانہ
مالی سال (ایف وائی) 2023-24 کے لیے مجموعی براہ راست ٹیکس وصولی میں 12.73 فیصد کا اضافہ
مالی سال 2023-24 کے لیے خالص براہ راست ٹیکس وصولی میں 11.18 فیصد سے زیادہ کا اضافہ
مالی سال 2023-24 کے لیے ایڈوانس ٹیکس کی وصولی 17.06.2023 تک 1,16,776 کروڑ روپئے، 13.70 فیصد کی نمو کا اظہار
رواں مالی سال میں مجموعی طور پر 39,578 کروڑ روپےکے ریفنڈ جاری کیے گئے
Posted On:
18 JUN 2023 7:31PM by PIB Delhi
مالی سال 2023-24 کے 17.06.2023 تک کے براہ راست ٹیکس وصولی کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ خالص وصولی 3,79,760 کروڑ روپے ہوئی ہے جبکہ پچھلے مالی سال یعنی مالی سال 2022-23 کی اسی مدت میں 3,41,568 کروڑ روپے کی وصولی ہوئی تھی ۔اس طرح سے اس میں 11.18 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔
خالص براہ راست ٹیکس وصولی 3,79,760 کروڑ (17.06.2023 تک)روپے میں 1,56,949 کروڑ (نیٹ آف ریفنڈ) کارپوریشن ٹیکس (سی آئی ٹی) اور 2,22,196 کروڑ (نیٹ آف ریفنڈ ) کا پرسنل انکم ٹیکس (پی آئی ٹی) بشمول سیکیورٹیز ٹرانزیکشن ٹیکس (ایس ٹی ٹی) ہے۔
مالی سال 2023-24 کے لیے براہ راست ٹیکسوں کی مجموعی وصولی (ریفنڈز کے لیے ایڈجسٹ کرنے سے پہلے) 419338 کروڑ روپے ہےجبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ3,71,982 کروڑ روپے رہی تھی ۔اس طرح مالی سال 2022-23 کی وصولیوں کے مقابلے میں اس میں 12.73 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔
4,19,338 کروڑ روپے کے مجموعی کلیکشن میں 1,87,311 کروڑ روپےکارپوریشن ٹیکس (سی آئی ٹی) ا ور پرسنل انکم ٹیکس (پی آئی ٹی) اور2,31,391 کروڑ روپئے کا سیکیورٹیز ٹرانزیکشن ٹیکس (ایس ٹی ٹی) شامل ہے ۔ ۔ مائنر ہیڈ وار کلیکشن میں 1,16,776 کروڑ روپے کا ایڈوانس ٹیکس ماخذ پر ٹیکس کٹوتی 2,71,849 کروڑ; روپے کا سیلف اسسمنٹ ٹیکس۔ 18,128 کروڑ; ریگولر اسسمنٹ ٹیکس9977 کروڑ روپے; اور دیگر معمولی مدوں کے تحت 2,607 کروڑ روپے کے ٹیکس شامل ہیں۔
مالی سال 2023-24 کی پہلی سہ ماہی کے لیے ایڈوانس ٹیکس کی وصولی 17 جون 2023 تک 1,16,776 کروڑ روپے ہے، جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ رقم 1,02,707 کروڑ روپے رہی تھی۔ اس طرح سے اس میں 13.70 فیصد کا اضافہ ہوا۔17 جون 2023 تک 1,16,776 کروڑ روپے کی جو ایڈوانس ٹیکس وصولی ہوئی، اُس میں 92784 کروڑ روپے کا کارپوریشن ٹیکس (سی آئی ٹی) اور 23991 کروڑ روپے کا پرسنل ٹیکس (پی آئی ٹی) شامل ہے۔
مالی سال 2023-24 میں 17.06.2023 تک 39,578 کروڑ روپے کے ریفنڈ بھی جاری کئے گئے ہیں، جبکہ گزشتہ مالی سال 2022-23 کی اسی مدت میں 30414 کروڑ روپے کے ریفنڈ جاری کئے گئے تھے۔ اس طرح سے اس میں 30.13 فیصد کا اضافہ ہوا۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.6259
(Release ID: 1933318)
Visitor Counter : 164