وزارت سیاحت

چوتھی اور اختتامی جی 20 ٹورزم ورکنگ گروپ کی میٹنگ کل سے گوا میں شروع ہوگی، اس کے بعد سیاحت کی وزارتی میٹنگ ہوگی


گروپ کی کامیاب بات چیت سے اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا، ثقافتی ورثے کا تحفظ ہوگا اور پائیدار ترقی کو فروغ ملے گا: سکریٹری سیاحت، محترمہ وی ودیاوتی

Posted On: 18 JUN 2023 6:19PM by PIB Delhi

سکریٹری، سیاحت، محترمہ وی ودیاوتی  نے آج گوا میں ایک میڈیا بریفنگ میں نے کہا کہ گوا عالمی سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے اور جی 20 کے ٹورزم ورکنگ گروپ کی میٹنگ کے لیے شاندار فنالے  ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوا بہت سارے تجربات پیش کرتا ہے جس میں ساحل سمندر، ثقافتی ورثے سے متعلق یادگاریں، ماحولیاتی سیاحت، خوبصورت مناظر اور بھرپور ثقافت شامل ہے اور اس وجہ سے سیاحتی ورکنگ گروپ کی آخری میٹنگ کی میزبانی کے لیے  یہ بہترین مقام ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کے جی 20 ٹورزم ٹریک کے تحت، ٹورزم ورکنگ گروپ پانچ باہم منسلک ترجیحی شعبوں پر کام کر رہا ہے، جو کہ گرین ٹورزم، ڈیجیٹلائزیشن، اسکلز، ٹورزم ایم ایس ایم ایز ، اور ڈیسٹی نیشن مینجمنٹ ہیں۔ یہ ترجیحات سیاحت کے شعبے میں بدلاؤ کو تیز کرنے اور 2030 کے ایس ڈی جی  اہداف کے حصول کے لیے اہم تعمیراتی بلاکس ہیں۔ اختتامی اجلاس کے دوران، جی 20 کے رکن ممالک، مدعو ممالک، اور بین الاقوامی تنظیمیں دونوں دستاویز کے تقریباً حتمی شکلوں کا خیرمقدم اور توثیق کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001J134.jpg

ٹورازم ورکنگ گروپ کی دو اہم ڈیلیوری ایبلز ہیں پائیدار ترقیاتی اہداف کو حاصل کرنے کے لیے ایک ذریعے کے طور پر گوا  روڈ میپ برائے سیاحت اور جی 20 وزرائے سیاحت کا اعلامیہ۔ وزارت سیاحت نے ٹورزم ورکنگ گروپ کے دو اہم ڈیلیور ایبلز کو حتمی شکل دینے میں مثبت پیش رفت کی ہے۔ محترمہ وی ودیاوتی نے دہرایا کہ ورکنگ گروپس میں ہونے والی بات چیت کا محور پائیدار سیاحت رہا ہے۔

سائڈ ایونٹس کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کروز ٹورزم کے حوالے سے دلچسپ ضمنی پروگراموں کا منصوبہ  بنایا گیا ہے جسکا  موضوع  'میکنگ کروز ٹورازم اےماڈل فار سسٹین ایبل اینڈ ریسپانسبل ٹریول' ہے اور جسے 19 جون 2023 کو منعقد کیا جا رہا ہے جس میں کروز ٹورزم کو فروغ دینے کی حکمت عملیوں پر توجہ دی جا رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002JB51.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003HT7O.jpg

انہوں نے مزید کہا کہ اس تقریب میں جی 20 کے رکن ممالک، مدعو ممالک، بین الاقوامی تنظیموں اور صنعت کے حصص داروں کی شرکت ہوگی۔ اس تقریب میں عالمی سطح پر کروز ٹورزم کے فروغ میں درپیش چیلنجز اور مواقع پر بات چیت کی جائے گی۔ جی 20 ممبر ممالک اور مہمان ممالک کے معزز مقررین پر مشتمل ایک پینل ڈسکشن کروز ٹورزم کے مختلف پہلوؤں، اس کی ترقی اور کروز ٹورزم کو پائیدار اور ذمہ دار بنانے کی ضرورت پر ملک کی مخصوص پالیسیوں اور اقدامات پر روشنی ڈالے گا۔

20 جون 2023 کو مرکزی تقریب کے ساتھ ساتھ، ایک قومی سطح کے ضمنی پروگرام کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں ’بھارت کو کروز ٹورزم کا مرکز بنانے‘ پر توجہ مرکوز کی جائے گی، تاکہ ملک میں کروز ٹورزم کو ترقی دینے کے لیے مختلف چیلنجوں اور مواقع پر غور کیا جا سکے۔ پائیداری کے اصول کروز ٹورزم کے متعدد پہلوؤں (ساحلی، جزیرہ جاتی ، علاقائی اور کشتی رانی)، ساحلی ریاستوں کے نقطہ نظر، اندرون ملک آبی گزرگاہوں میں نجی اور عوامی حصص داروں، دریائی ریاستوں کے نقطہ نظر اس تقریب کے دوران بات چیت کا مرکز ہوں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ماحولیات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایک ضمنی تقریب ’سیاحت میں پلاسٹک کی سرکلر اکانومی کی طرف - گلوبل ٹورزم پلاسٹک اقدام‘ اقوام متحدہ کے ماحولیات پروگرام (یو این ای پی ) اور اقوام متحدہ کے عالمی سیاحتی ادارے (یو این ڈبلیو ٹی او) کے تعاون سے19 جون کو منعقد کی جا رہی ہے ۔

سائڈ ایونٹ سیاحت کے متعلقین کے انگیجمنٹ کی حوصلہ افزائی پر توجہ مرکوز کرے گا تاکہ سیاحت کی ویلیو چین میں سرکلر اپروچز کے ذریعے پلاسٹک کی آلودگی سے نمٹا جا سکے۔ اس تقریب میں گلوبل ٹورزم پلاسٹک انیشی ایٹو (جی ٹی پی آئی ) کی طرف سے تجویز کردہ ایکشن فریم ورک پر اعلیٰ سطحی تعارفی ریمارکس اور کلیدی پیشکش شامل ہو گی۔ ان اقدامات کے بعد سیاحت کے متعلقین کے ساتھ پینل ڈسکشن اور جی ٹی پی آئی میں متعدد تنظیموں کی ثابت قدمی کا خیرمقدم کرنے کے لیے دستخطی تقریب ہوگی۔

مزید تفصیلات بتاتے ہوئے، محترمہ ودیاوتی نے کہا کہ ایک ’پبلک پرائیویٹ ڈائیلاگ: امپورٹنس آف ٹریول اینڈ ٹورزم ٹو دی جی 20 اکانومیز‘ بھی 21 جون 2023 کو گوا میں وزارت سیاحت کے ذریعے ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورازم کونسل (ڈبلیو ٹی ٹی سی) اور اقوام متحدہ کی عالمی سیاحتی تنظیم (یو این ڈبلیو ٹی او)کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ ڈائیلاگ شرکاء کے لیے اپنی ترجیحات اور خدشات کا اشتراک کرنے اور باہمی تعاون اور عوامی نجی شراکت داری کے مواقع کی نشاندہی کرنے کا ایک موقع ہوگا ۔ یہ بحث جی 20 سیاحتی ٹریک کے لیے متعین 5 ترجیحی شعبوں پر نجی شعبے کا نقطہ نظر فراہم کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس گروپ کے کامیاب غور و خوض سے اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا، ثقافتی ورثے کا تحفظ ہو گا اور خطے کی پائیدار ترقی کو فروغ حاصل ہوگا ۔

اس سے پہلے دن میں گوا پہنچنے پر مندوبین کا روایتی استقبال کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004OLRX.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00553LF.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006OTTH.jpg

سیاحت کی وزارتی میٹنگ کے ساتھ جی 20 ٹورزم ورکنگ گروپ کی اختتامی اور آخری میٹنگ 19 سے 22 جون 2023 کو گوا میں ہو رہی ہے۔ کروز ٹورزم، گلوبل ٹورزم پلاسٹک انیشی ایٹو اور پبلک پرائیویٹ سیکٹر کے اہم اقدامات پر ضمنی تقریبات بھی  حکومت ہند کی سیاحت کی وزارت کی طرف سے مرکزی ٹورزم ورکنگ گروپ میٹنگ سے علاحدہ  منعقد کی جا رہی ہیں، جس میں جی 20 کے رکن ممالک کے مندوبین، مرکزی حکومت کی وزارتیں، مختلف ریاستی حکومتیں، اور بین الاقوامی تنظیمیں شرکت کریں گی۔

سیاحت کی وزارت پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جی ) کو حاصل کرنے میں سیاحت کی صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے ہندوستان کی جی 20 صدارت سے ایک لیگیسی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ جی 20 ٹورزم ورکنگ گروپ کی امنگوں اور جاری کام کے مطابق، وزارت کو جی 20 ٹورزم اور ایس ڈی جی  ڈیش بورڈ کے آئندہ آغاز کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔یہ ایک ممتاز اقدام ہے  جو کہ یو این ڈبلیو ٹی او  کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے جو ہندوستان کی جی 20 صدارت کے تحت گوا   روڈ میپ کی مشترکہ تخلیق کے لیے ہمارا معزز علمی شراکت دار  ہے ۔

اپنی نوعیت کا یہ پہلا آن لائن ڈیش بورڈ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف 2030 کے حصول کے لیے پیش رفت کو تیز کرنے کے لیے سیاحت کی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے عزم کا ثبوت ہے۔ عوامی ڈیش بورڈ جی 20 ٹورازم ورکنگ گروپ کی پانچ ترجیحات پر مبنی جی 20 ممالک کے بہترین طور  طریقوں اور کیس اسٹڈیز کی نمائش کرے گا۔

21 جون کو ’یوگ کے عالمی دن‘ کے موقع پر ایک خصوصی یوگا سیشن کا منصوبہ بنایا گیا ہے، جو گوا کی ریاستی حکومت کی طرف سے جی 20 کے چوتھے ٹورزم ورکنگ گروپ کی میٹنگ اور سیاحت کی وزارتی میٹنگ کے موافق ہے۔ مندوبین کو گوا کے سیاحتی مقامات کے بھرپور ورثے کا تجربہ کرنے کا بھی موقع ملے گا۔ ریاست کے یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ کے مقامات جیسے  باسیلیکا آف بوم جیسس، چرچ آف سینٹ فرانسس آف اسیسی اور سی کیتھیڈرل، لوئر اگواڈا فورٹ اور جیل میوزیم وغیرہ  کی سیر و تفریح کا منصوبہ  بھی بنایا گیا ہے۔

ریاستی حکومت کی طرف سے آرٹ اور کرافٹ بازاروں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں مقامی دستکاریوں اور کاریگروں کی مصنوعات کی نمائش کی جا رہی ہے، جس سے  کمیونٹی شراکت  داری کی اہمیت ظاہر ہوتی ہے۔ کرافٹ بازار میں ڈی آئی وائی سرگرمیوں کا منصوبہ بنایا گیا ہے تاکہ براہ راست  تجربے کو بروئے کار لایا جا سکے۔ گوا کے او ڈی او پی  مصنوعات  مقامی دستکاری کے فروغ کے لیے مندوبین کو یادگار کے طور پر پیش کی جائیں گی ۔

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.6258



(Release ID: 1933315) Visitor Counter : 103


Read this release in: English , Hindi , Punjabi