امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون جناب امت شاہ نے آج گجرات کے بھوج سے مانڈوی اور جاکھاؤ تک طوفان سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ کیا


مرکزی وزیر داخلہ نے مانڈوی کے سول اسپتال اور جاکھاؤ میں ایک بنیادی صحت مرکز کی سہولت کا دورہ کیا، مانڈوی کے کٹھادا گاؤں کا دورہ کیا اور کسانوں سے ملاقات کی، این ڈی آر ایف کے جوانوں سے بھی ملاقات کی

بھج میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ انتہائی اطمینان کی بات ہے کہ سمندری طوفان بیپرجوئے کی وجہ سے ایک بھی شخص کی موت نہیں ہوئی جس کی رفتار تقریباً 140 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے وزارت داخلہ، حکومت گجرات اور تمام ایجنسیوں کی مسلسل رہنمائی کی، اس آفت سے کم سے کم نقصان ہونا ٹیم ورک کی بہترین مثال ہے

ایک بھی انسان کی موت نہ ہونا پورے نظام کی کامیابی کو ظاہر کرتی ہے اور یہ ہمارے لیے ایک مثال ہے کہ معلومات کو بر وقت کیسے استعمال کیا جائے

حکومت گجرات نے ایک بہترین مثال قائم کی ہے کہ کس طرح بر وقت معلومات کو زندگی بچانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے

گجرات حکومت نے این ڈی ایم اے کے طوفان سے متعلق رہنما خطوط کو نچلی سطح پر بھی مکمل طور پر نافذ کیا، جس میں سرکاری محکموں، عوامی نمائندوں، مقامی لوگوں اور رضاکار تنظیموں نے بھر پور تعاون کیا

جناب مودی کی قیادت میں حکومت ہند اور گجرات کے وزیر اعلیٰ کی رہنمائی میں ریاستی حکومت نے اجتماعی طور پر بیپرجوئے کا سامنا کیا ہے

چھ جون کو سمندری طوفان بیپرجوئے کی خبر کے فوراً بعد، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی تمام ایجنسیوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا

پورے نظام کو الرٹ رکھنے اور تمام انتظامات کو درست رکھنے کے لیے پی ایم مودی نے خود رات ایک بجے تک صورتحال پر نظر رکھی

اس آفت سے نمٹنے کے لیے کئی سطحوں پر میٹنگیں ہوئیں اور تمام اداروں کے درمیان معلومات کا تبادلہ کیا گیا جس کے نتیجے میں عوام کی آگاہی اور تعاون سے ہم کم سے کم نقصان کے ساتھ اس گردابی طوفان سے نکلنے میں کامیاب ہوئے ہیں

جناب امت شاہ نے کہا کہ طوفان کی وجہ سے صرف 47 لوگوں کو معمولی چوٹیں آئیں اور 234 مویشی مارے گئے

طوفان کے باعث 3400 دیہات میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی تھی، جن میں سے 24 گھنٹے سے بھی کم عرصے میں 1600 دیہات میں بجلی بحال کر دی گئی ہے، باقی تمام دیہات میں 20 جون کی شام تک بجلی بحال کر دی جائے گی

اس آفت کے دوران 707 حاملہ خواتین نے کامیابی سے بچوں کو جنم دیا، مجموعی طور پر 1,08,208 شہریوں اور 73,000 مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا

این ڈی آر ایف کی 19 بٹالین، ایس ڈی آر ایف کی 13 بٹالین اور 2 ریزرو بٹالین نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر کئی لوگوں کو بچایا

جناب امت شاہ نے کہا کہ 20 جون تک متاثرہ علاقوں میں بجلی کی سپلائی بحال کر دی جائے گی، انہوں نے ترجیحی بنیادوں پر صفائی اور سڑکوں کی مرمت پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی

وزیر داخلہ نے کہا کہ سمندری طوفان بیپرجوئے کی وارننگ کے وقت سے لے کر اب تک تمام ایجنسیوں کی طرف سے کی گئی کارروائی کے بارے میں ایک دستاویز تیار کی جانی چاہیے تاکہ آفت سے نمٹنے میں حاصل کی گئی بڑی کامیابی کو عوام تک پہنچایا جا سکے

Posted On: 17 JUN 2023 9:18PM by PIB Delhi

یہ دستاویز مستقبل میں آنے والی قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ایک رول ماڈل ثابت ہو گی، اسے کامیابی کی کہانی کے طور پر ملک بھر میں عام کیا جانا اور پھیلایا جانا چاہیے۔

سمندری طوفان بیپرجوئے سے کامیابی کے ساتھ نمٹنے کے لیے ریاستی اور مرکزی حکومت کی تمام ایجنسیوں، افسران اور ملازمین کی تعریف کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے ان کا شکریہ ادا کیا۔

 

مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون جناب امت شاہ نے آج گجرات کے بھج سے مانڈوی اور جاکھاؤ تک طوفان سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ کیا۔ مانڈوی میں مرکزی وزیر داخلہ نے سول اسپتال کا دورہ کیا جہاں طوفان کے آغاز سے قبل حاملہ خواتین کو لایا گیا تھا۔ جناب امت شاہ نے اسپتال کے وارڈوں کا دورہ کیا اور حاملہ خواتین اور ان خواتین سے بات کی جنہوں نے طوفان کے دوران بچوں کو جنم دیا ہے۔ جناب شاہ نے ایک گاؤں کا بھی دورہ کیا اور کسانوں اور ان کے خاندانوں سے ملاقات کی، جن کی باغبانی کی فصل کو نقصان پہنچا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001YVLM.jpg

 

مرکزی وزیر داخلہ نے این ڈی آر ایف کے جوانوں سے بھی ملاقات کی اور طوفان کے دوران ان کے قابل ستائش کام کے لیے ان کی تعریف کی۔ جاکھاؤ میں، جناب امت شاہ نے ایک پرائمری ہیلتھ سنٹر کا دورہ کیا جہاں تقریباً 200 دیہاتیوں کو پناہ دی گئی ہے، جناب شاہ نے دیہاتیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ گاؤں والوں نے طوفان سے پہلے اور اس کے دوران ان کے لیے کیے گئے اچھے انتظامات کے لیے مرکزی وزیر داخلہ اور مقامی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002734U.jpg

 

بعد میں، بھج میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ انتہائی اطمینان کی بات ہے کہ سمندری طوفان بیپرجوئے کی وجہ سے ایک بھی شخص کی جان نہیں گئی جس کی رفتار 140 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے وزارت داخلہ، حکومت گجرات اور تمام ایجنسیوں کی مسلسل رہنمائی کی اور کم سے کم نقصان کے ساتھ اس آفت سے باہر آنا ٹیم ورک کی بہترین مثال ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ جناب مودی کی قیادت میں حکومت ہند اور گجرات کے وزیر اعلیٰ کی رہنمائی میں ریاستی حکومت نے اجتماعی طور پر بیپرجوئے کا سامنا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بھی انسان کی موت نہ ہونا پورے نظام کی کامیابی کو ظاہر کرتا ہے اور یہ ہمارے لیے ایک مثال ہے کہ معلومات کو بر وقت کیسے استعمال کیا جائے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003KDX4.jpg

 

جناب امت شاہ نے طوفان سے پہلے اور اس کے دوران کی گئی تیاریوں اور انتظامات کے لیے حکومت گجرات کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت گجرات نے ایک بہترین مثال پیش کی ہے کہ کس طرح بر وقت معلومات کو استعمال کرکے جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔ حکومت گجرات نے طوفانوں کے بارے میں این ڈی ایم اے کے رہنما خطوط کو نچلی سطح پر مکمل طور پر لاگو کیا جس میں سرکاری محکموں، عوامی نمائندوں، مقامی لوگوں اور رضاکار تنظیموں نے بھر پور تعاون کیا۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ 6 جون کو سمندری طوفان بیپرجوئے کی خبر آنے کے فوراً بعد وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی تمام ایجنسیوں کا جائزہ لیا۔ جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے خود پورے نظام کو مستعد رکھنے اور تمام انتظامات کو درست رکھنے کے لیے رات ایک بجے تک صورتحال پر نظر رکھی۔ انہوں نے کہا کہ کئی سطحوں پر جائزہ اجلاس منعقد ہوئے اور تمام اداروں کے درمیان معلومات کا تبادلہ کیا گیا جس کے نتیجے میں اور عوام کی بھر پور آگاہی اور تعاون سے ہم کم سے کم نقصان کے ساتھ اس آفت سے نکلنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004YPTA.jpg

 

جناب امت شاہ نے کہا کہ طوفان میں صرف 47 لوگوں کو معمولی چوٹیں آئیں اور 234 جانور مارے گئے۔ انہوں نے کہا کہ طوفان کی وجہ سے 3400 دیہاتوں میں بجلی کی سپلائی بند ہوئی تھی، جن میں سے 1600 دیہات میں 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں سپلائی بحال کر دی گئی ہے اور 20 تاریخ کی شام تک تمام دیہات میں بجلی کی سپلائی بحال کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ طوفان کے آنے سے قبل ہی 1206 حاملہ خواتین کو بحفاظت ہسپتال پہنچایا گیا تھا اور ان تمام خواتین نے انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ آفت کے دوران 707 کامیاب ڈیلیوری ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ مجموعی طور پر 1,08,208 شہریوں اور 73,000 مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ جناب شاہ نے کہا کہ 3,27,890 درختوں کی بر وقت کٹائی کی گئی تاکہ وہ طوفان کے دوران تیز ہوا کی وجہ سے گر نہ جائیں۔ تمام اضلاع میں کل 4317 ہورڈنگ کو بھی بر وقت ہٹا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 21,585 کشتیاں بر وقت کھڑی کی گئیں اور ایک لاکھ سے زائد ماہی گیروں کو ساحل پر واپس لا کر بچایا گیا۔

این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی طرف سے کئے گئے کام کی تعریف کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ این ڈی آر ایف کی 19 بٹالین، ایس ڈی آر ایف کی 13 بٹالین اور 2 ریزرو بٹالینوں نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر جان بچانے کا کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ فوج، بحریہ، فضائیہ، کوسٹ گارڈ، بی ایس ایف، اسٹیٹ ریزرو پولیس اور ریاستی پولیس نے این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کے ساتھ مکمل تال میل کے ساتھ کام کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005ZETU.jpg

 

جناب امت شاہ نے کہا کہ اس وقت 1133 ٹیمیں بجلی کی فراہمی بحال کرنے میں مصروف ہیں اور کل سے مزید 400 ٹیمیں لگ جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سالٹ پلانٹس میں بہت سے مزدور موجود تھے جنہیں کامیابی سے نکال لیا گیا۔

اس سے قبل، مرکزی وزیر داخلہ نے بھج میں طوفان سے پہلے اور اس کے دوران تیاریوں، نقصانات اور بحالی کے اقدامات پر ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل اور ریاست کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ وزارت داخلہ، بجلی کی وزارت اور ٹیلی کمیونیکیشن کی وزارت کے سکریٹریز اور سینئر افسران اور آئی ایم ڈی اور این ڈی آر ایف کے ڈائریکٹر جنرل ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شامل ہوئے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے متاثرہ علاقوں میں جلد از جلد بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے، صفائی ستھرائی اور سڑکوں کی مرمت پر ترجیحی بنیادوں پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے پناہ گاہوں میں رہنے والے لوگوں کے لیے تمام ضروری انتظامات کرنے اور شیلٹر ہوم کی ریئل ٹائم رپورٹنگ کرنے کو بھی کہا تاکہ وہاں رہنے والے لوگوں کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ جناب شاہ نے زراعت اور باغبانی کے نقصان کا صحیح اندازہ لگانے کی بھی ہدایات دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرے ہوئے باغبانی کے درختوں کی بحالی کے لیے بھی کوششیں کی جائیں۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ سمندری طوفان بیپرجوئے وارننگ کے وقت سے لے کر اب تک تمام ایجنسیوں کی طرف سے کی گئی کارروائی پر ایک دستاویز تیار کی جانی چاہیے تاکہ آفت سے نمٹنے میں حاصل کی گئی بڑی کامیابی کو عوام تک پہنچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دستاویز مستقبل میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ایک رول ماڈل ثابت ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسے کامیابی کی کہانی کے طور پر پورے ملک میں پھیلانا اور عام کیا جانا چاہیے۔ سمندری طوفان بیِپرجوئے سے کامیابی کے ساتھ نمٹنے کے لیے ریاستی اور مرکزی حکومت کی تمام ایجنسیوں، افسران اور ملازمین کی ستائش کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے ان کا شکریہ ادا کیا۔

**************

 

 

ش ح۔ ف ش ع- ن ع

U: 6251



(Release ID: 1933246) Visitor Counter : 107