صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے آسام میں مانسون سیزن سے قبل سیلاب سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے مرکزی اور ریاستی ایجنسیوں کے ساتھ میٹنگ کی سربراہی کی


ہنگامی حالات کے موثر بندوبست کے لئے مرکز اور ریاستوں کے تال میل کی اہمیت پر زرو دیا

مرکز اور ریاستوں کی مربوط کوششوں کے ساتھ سیلاب کے بندوبست کے ماڈل سے بہترین نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں

ریاست میں سیلاب کے بندوبست کے لئے مرکز کی جانب سے مکمل مدد کی یقین دہانی

Posted On: 17 JUN 2023 4:56PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے مرکزی اور ریاستی صحت ایجنسیوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی سربراہی کی جو آسام میں سیلاب کے سبب صحت سے متعلق معاملات پر غور کرنے کے لئے منعقد کی گئی تھی۔ آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہوئی میٹنگ میں آسام میں سیلاب کے موثر بندوبست کو یقینی بنانے کے لئے مرکز ی اداروں اور ریاستی  ایجنسیوں  کے ذریعے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔

ڈاکٹر مانڈویا نے سیلاب اور دیگر کسی بھی طرح کے ہنگامی حالات  کے موثر بندوبست کے لئے مرکزی اور ریاستی اداروں کے درمیان تال میل کی اہمیت پر زور دیا انہوں نے سیلاب سے متاثرہ خطوں میں انتہائی نگہداشت کے آلات ،آکسیجن اور اسپتالوں کے بیڈ کے علاوہ  پینے کے صاف ستھرے پانی کی دستیابی کیلئے تیاریاں کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے عوام کو مچھروں سے پیدا ہونے ولای اور پانی کی وجہ سے ہونے والی بیماریوں سے  بیداری میں زیادہ سے زیادہ جانکاری مہیا کرانے اور پیشگی و احتیاطی صحت نگہداشت کی ضرورت کو اجاگر کیا۔

مرکزی وزیر صحت نے افسران کو آسام میں سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے سیلاب  کے بندوبست کے ماڈل پر کام کرنے کو کہا۔ انہوں نے ہدایت دی کہ وہ ایک آن لائن ڈاٹا بیس تیار کریں جس میں تمام ضروری جانکاری مثلاً سبزیوں کی دستیابی ، آکسیجن اور دیگر طبی سہولیات کی دستیابی وغیرہ شامل ہوں تاکہ صحت سے متعلق کوئی بھی ہنگامی حالات سامنے آنے کی صورت میں موثر بندوبست کو یقینی بنایا جا سکے۔

ڈاکٹر مانڈویہ نے اس بات کو یقینی بنانے کی بھی عہدیداروں کو تاکید کی کہ صحت اور تندرستی کے مراکز کو مطلوبہ ادویات، کام کرنے والے طبی آلات اور دیگر سہولیات سے لیس رکھا جائے۔ انہوں نے اے بی-ایچ ڈبلیو سیز میں تمام ہیلتھ ورکروں کو تربیت دینے کی ہدایت کی تاکہ وہ ایسی ہنگامی صورتحال کے دوران ضروری صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنے کے لیے اچھی طرح سے لیس ہوں۔ آشا، اے این ایمز، سی ایچ اوز وغیرہ کو کسی بھی ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے اپنے کردار اور ذمہ داریوں کو جاننا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایڈوانس ٹریننگ اس بات کو یقینی بنائے گی کہ متعلقین ہنگامی سیلاب کے انتظام کے دوران صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنے میں موثر ہیں۔

جناب اویناش جوشی، پرنسپل سکریٹری (صحت)، آسام نے بتایا کہ تمام ضروری دواوں مناسب اسٹاک موجود ہے۔ چھ اضلاع بارپیٹا، کامروپ، کچھار، لکھیم پور، دیما ہاسو اور ڈبروگڑھ کے ڈپٹی کمشنر نے بھی جنہوں نے جائزہ اجلاس میں شرکت کییقین دلایا کہ وہ کسی بھی سیلاب سے نمٹنے کے موثر انتظام کو یقینی بنانے کے لیے تیاریوں کا باقاعدگی سے جائزہ لے رہے ہیں۔

ڈاکٹر اتل گوئل، ڈی جی ایچ ایس، ایم او ایچ ایف ڈبلیو نے کہا کہ ان کے علاقائی دفاتر ریاستی حکومت کی مدد کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی ضرورت ہوگی ایمس گوہاٹی اور این سی ڈی سی کے ماہرین کی ٹیم ریاست کی مدد کے لیے متعین کی جائے گی۔

مرکزی وزیر صحت نے ریاست میں سیلاب سے نمٹنے کے لیے مرکز کی طرف سے ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا۔

جناب اشوک بابو، جوائنٹ سکریٹری، وزارت صحت اور وزارت اور اس سے منسلک تنظیموں جیسے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس)، گوہاٹی، نارتھ ایسٹرن اندرا گاندھی ریجنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل سائنسز ، شیلانگ؛ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ – ریجنل میڈیکل ریسرچ سنٹر، ڈبرو گڑھ اور ریجنل انسٹی ٹیوٹ آف پیرا میڈیکل اینڈ نرسنگ سائنسز، ایزول بھی میٹنگ میں موجود تھے۔

*****

ش ح - رف- س ا

U.No:6238


(Release ID: 1933205) Visitor Counter : 115