وزارت آیوش

امور خارجہ کے وزیر ڈاکٹر ایس جے شنکر نے مجموعی صحت کو فروغ دینے کے لیے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کی تعریف کی

Posted On: 17 JUN 2023 7:48PM by PIB Delhi

 

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی آئی اے) کا دورہ کیا۔ اس موقع پر جناب رمیش بدھوڑی، ممبر پارلیمنٹ، لوک سبھا اور جناب رام ویر سنگھ بدھوڑی، ایم ایل اے، بدر پور نئی دہلی، جناب پرمود کمار پاٹھک، آیوش کی وزارت کے خصوصی سکریٹری؛ آیوش کی وزارت کے مشیر جناب منوج نیساری بھی موجود تھے۔

 

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر ایس جے شنکر نے عالمی وبا کے آغاز کے بعد سے کیے جانے والے احتیاطی اقدامات کی طرف عالمی تبدیلی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے زور دے کر کہا، ”عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے عالمی سطح پر صحت کے مجموعی تصور کو فروغ دینے کے لیے روایتی ادویات کے لیے ایک عالمی مرکز کے قیام کی سفارش کی ہے۔ ہندوستان نے اس ذمہ داری کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے گجرات کے جام نگر میں گلوبل انسٹی ٹیوٹ فار ٹریڈیشنل میڈیسن قائم کرکے ٹھوس قدم اٹھایا ہے۔ ہم دہلی کے باشندوں کو یاد دلانا چاہتے ہیں کہ گزشتہ 9 برسوں میں نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔ یہ ادارہ ان لا تعداد زندگیوں کے لیے ایک زندہ ثبوت کے طور پر کھڑا ہے جن پر اس نے مثبت اثر ڈالا ہے۔ 20 سال سے زیادہ عرصے تک رکے رہنے کے بعد، یہ منصوبہ نہ صرف شروع کیا گیا ہے بلکہ ہر روز ہزاروں زندگیوں کو شفا بخش رہا ہے۔ یہ جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت کی وجہ سے ہے کہ آیوروید نے اپنی موجودہ اہمیت حاصل کی ہے۔“

شکریہ ادا کرتے ہوئے، اے آئی آئی اے کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر تنوجا نیساری نے کہا، ”آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید، جسے اکثر آیوروید کا ایمس بھی کہا جاتا ہے، کا افتتاح 2017 میں عزت مآب وزیر اعظم نے کیا تھا۔ ہم ثبوت پر مبنی پریکٹس کرنے کے لیے پر عزم ہیں اور آج تک 54 مفاہمت کی یاد داشتوں پر کامیابی سے دستخط کر چکے ہیں۔ ہمارے ارتقائی سنٹر کی موجودگی اور 2022 میں عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل کے دورے کے ساتھ، ہمیں اپنے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کا یہ انمول موقع فراہم کرنے کے لیے ہم آیوش کی وزارت اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے شکر گزار ہیں۔“

**************

 

ش ح۔ ف ش ع- م ص

U: 6247



(Release ID: 1933199) Visitor Counter : 92


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu