سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ، ہندوستان نے ایک مکمل ڈیجیٹل پلیٹ فارم (کو وِن)کے ذریعہ ویکسین کی 220 کروڑ خوراکیں دے کر دنیا کو حیران کر دیا، جس کا تصور ترقی یافتہ مغربی ممالک نے بھی نہیں کیا تھا
ڈاکٹر جتیندر نے بلاور میں مفت ٹیلی میڈیسن اسٹارٹ اپ موبائل کیمپ "ڈاکٹر آن وہیلز" کا افتتاح کیا، جموں و کشمیر میں یہ پہلا کیمپ ہے
ٹیلی میڈیسن موبائل سروس پورے جسم کا مکمل چیک اپ کرتی ہے، اس کے بعد ایک سپر اسپیشلٹی ڈاکٹر سے چیک اپ اور ایک سرکردہ ڈاکٹر کا نسخہ دیا جاتا ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
بلاور میں ٹیلی میڈیسن کی یہ مفت سہولت 'قابل رسائی، دستیابی اور استطاعت ' کے مسائل پر قابو پائے گی: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
آج فراہم کی جانے والی ٹیلی میڈیسن کی خدمات دنیا میں کہیں بھی فراہم کی جانے والی خدمات کے برابر ہیں، ٹیلی میڈیسن خدمات کا استعمال کرتے ہوئے مستقبل میں جدید روبوٹک سرجری بھی کی جائے گی: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
غیر معمولی طبی سہولیات کے ساتھ ان ٹیلی میڈیسن موبائل خدمات میں وزیر اعظم نریندر مودی کے منتر ’سیوا، سمپرن اور اسٹارٹ اپ‘ پر عمل کیا جا رہا ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
Posted On:
17 JUN 2023 6:45PM by PIB Delhi
سائنس و ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ؛ وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا، وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان نے ایک مکمل ڈیجیٹل پلیٹ فارم (کووِن)کے ذریعہ 220 کروڑ کووڈ ویکسین کی خوراکیں دے کر دنیا کو حیران کر دیا، جس کا تصور ترقی یافتہ مغربی ممالک نے بھی نہیں کیا تھا۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ بلاور کے بلاک منڈلی میں مفت ٹیلی میڈیسن اسٹارٹ اپ موبائل کیمپ "ڈاکٹر آن وہیلز" کا افتتاح کرنے کے بعدایک اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ یہ جموں و کشمیر میں مکمل طور پر غیر سرکاری ذرائع سے فراہم کی جانے والی پہلی موبائل ٹیلی میڈیسن خدمات کا تیسرا مرحلہ ہے۔ پہلے مرحلے میں ضلع ڈوڈا کے دور افتادہ گندوہ کے 60 سے زیادہ دیہاتوں کا احاطہ کیا گیا اور دوسرے مرحلے میں کٹھوعہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد کے ساتھ واقع دور دراز دیہاتوں کا احاطہ کیا گیا جو پہلے مناسب طبی خدمات سے محروم تھے۔
وزیر موصوف نے کہا، آج بلور کے منڈلی میں مفت ٹیلی میڈیسن موبائل کیمپ کو بالترتیب شمالی ہندوستان اور جنوبی ہندوستان سے تعلق رکھنے والے دو اسٹارٹ اپ گروپ چلا رہے ہیں۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ آج بلور میں ٹیلی میڈیسن کی یہ مفت سہولت 'رسائی، دستیابی اور استطاعت ' کے مسائل کو دور کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ خدمات کا معیار، ڈاکٹروں اور امداد، سفر کا فاصلہ اور مشاورت/علاج کی لاگت کو اس سہولت کے ذریعہ ہدف مقرر کیا جاتا ہے اور اس کو مؤثر طریقے سے حل کیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ عام طور پر، ایک میٹرو ہسپتال میں ایک مریض پر پچاس ہزار سے زیادہ خرچ ہوتا ہے اور اس میں دو سے تین ہفتے کا وقت لگ سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس قسم کا مفت ٹیلی میڈیسن موبائل کیمپ سے خاص طور پر کمزور سماجی و اقتصادی پس منظر رکھنے والوں کے تمام مسائل کا حل ہوگا ۔
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہندوستان آج تکنیکی طور پر دنیا کے سب سے ترقی یافتہ ممالک کے برابر ہے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ آج فراہم کی جانے والی ٹیلی میڈیسن خدمات دنیا میں کہیں بھی فراہم کی جانے والی خدمات کے مساوی ہیں اور ٹیلی میڈیسن خدمات کا استعمال کرتے ہوئے مستقبل میں جدید روبوٹک سرجری بھی ہندوستان میں کی جائیں گی۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ کمزور سماجی و اقتصادی پس منظر والے لوگوں کے لیے غیر معمولی طبی سہولیات کے ساتھ ان مفت ٹیلی میڈیسن موبائل خدمات میں وزیر اعظم نریندر مودی کے منتر 'سیوا، سمپرن اور اسٹارٹ اپ' پر عمل کیا جا رہا ہے کیونکہ یہ حکومت غریبوں کے لیے وقف ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
6241
(Release ID: 1933198)
Visitor Counter : 160