زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

زراعت کی وزارت کی جی 20 میٹنگ (اے ایم ایم) 15 تا 17 جون کو حیدرآباد میں منعقد ہوئی


مختلف جی 20 ممالک کے وزرائے زراعت اور مندوبین کو آئی سی اے آر۔ آئی آئی ایم آر، جواروں کے عالمی مرکز (شری انا) میں تکنیکی سیر کے لیے لے جایا گیا۔

اس دورے میں جوار کے کھیتوں، پروسیسنگیونٹوں اور انسٹی ٹیوٹ کے ذریعہ تیار کردہ نمائشوں اور متعدد اسٹارٹ اپس کے دورے شامل تھے

Posted On: 17 JUN 2023 5:53PM by PIB Delhi

گلوبل ملّیٹس (شری انا) کانفرنس میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ملّیٹس ریسرچ (آئی سی اے آر، آئی آئی ایم آر) کوجوار باجرے کی خوبی اور برتری کا عاکمی مرکز(شری انا) قرار دینے کے بعد وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے حیدرآباد میں جی 20 زراعت کی وزارتی میٹنگ کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں باجرے کو فروغ دینے اور اسے اپنانے میں اہم ادارے کے کردار کا اعادہ کیا تھا۔

مختلف جی 20 ممالک کے وزرائے زراعت اور مندوبین کو آئی سی اے آر، آئی آئی ایم آر کا پہلا تجربہ فراہم کرنے کے لیے خاص طور پر جوار کے جاری بین الاقوامی سال کے دوران، آئی سی اے آر، آئی آئی ایم آر کے تکنیکی دورے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔اس دورے کا منصوبہ جی 20 زراعت کی وزارتی میٹنگ (اے ایم ایم) کے حصے کے طور پر بنایا گیا تھا جو 15 تا 17 جون حیدرآباد میں منعقد ہوا تھا۔

 

اس دورے اور نمائش کے شرکا کی تعداد 300 سے زیادہ رہی، ان میں معزز وزیر زراعت، جی 20 ممالک کے مختلف مندوبین، بین الاقوامی تنظیموں کے نماءندے اور ہندوستان کے کئی دیگر معززین شامل تھے۔

زراعت کے وزراء کے روایتی استقبال کے بعد، مندوبین کو آئی ایم آر کیمپس کے کھیتوں میں لے جایا گیا جہاں انہیں آٹھ مختلف جوار کی کھڑی فصلیں دکھائی گئیں۔ اس موقع پر جی 20 کے وزرائے زراعت نے جوار کا پودا لگا کر جوار کو فروغ دینے کے اپنے اجتماعی عزم کی علامتی مظاہرہ کیا

زراعت کے وزراء نے آئی ایم آر کیمپس میں قائم مختلف جوار پروسیسنگ یونٹوں کا بھی دورہ کیا۔ ان میں پرائمری پروسیسنگیونٹ، بیکرییونٹ، پیکجنگیونٹ، فلیکنگیونٹ،کولڈ ایکسٹروزن لائنیں، بسکٹ لائن وغیرہ  شامل تھیں۔ یہ پروسیسنگ مشینیں جوار کی مختلف ویلیو ایڈڈ مصنوعات جیسے باجرے کے مفنز، کوکیز اور نوڈلز سے لیس ہیں۔

وزراء اور دیگر مندوبین نے بھی نیوٹری ہب کا بھی دورہ کیا۔ نیوٹری ہب حکومت ہند کا تعاون یافتہ ٹیکنالوجی بزنس انکیوبیٹر ہے جس کا نظم انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ملیٹ ریسرچ، حیدرآباد کی ذمہ داری ہے۔ نیوٹری ہب-آئی آئی ایم آر میں انکیوبیشن پروگرام کو ملیٹ اسٹارٹ اپس کو مطلوبہ ٹکنالوجی اور مدد فراہم کرکے ایک ہموار انداز میں بڑھنے میں مدد کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں سنٹر آف ایکسی لینس میں مندوبین نے جوار کے ساتھ تیار کردہ اپنے اپنے ممالک کی مختلف پکوانوں کا ذاءقہ چکھا۔ آئی آئی ایم آر میں سینٹر آف ایکسی لینس علم کی منتقلی، ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ اور باجرے کے ارد گرد مصنوعات کی ترقی میں معاون ہے۔

 

اس دورے کی جھلکیوں میں ایک بڑی جھلکی جواروں کی نمائش تھی۔ اس نمائش میں ملک بھر سے منتخب ایف پین اوز، جوار کے برآمد کنندگان اور جوار پر مبنی نیء صنعتوں کے 30 منفرد اسٹالز لگاے گئے تھے۔

زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے نے 'ملیٹولوجی' کے عنوان سے تین کتابوں کا اجراء کیا، جو کہ جوار کی ایک وقف شدہ کتاب ہے اسے

انڈین فیڈریشن آف کلنری ایسوسی ایشنز کے نامور ہندوستانی باورچیوں اور کھانا پکانے کے پیشہ ور افراد کے ذریعہ مرتب کیا گیا ہے۔ دیگر کتابوں میں آئی آئی ایم آر کی 'کھانے کی خوشیاں: جوار باجرے کے روایتی پکوان اور جوار باجرے کی نئی ہندوستانی صنعتوں کا ایک مجموعہ شامل تھیں۔

جوار کو مرکزی دھارے میں لانے کی ہندوستان کی کوششوں کو جوار پیدا کرنے والے مختلف ممالک کی طرف سے زبردست تائید حاصل ہے اور جوار کو مقبول بنانے کے لیے آئی آئی ایم آر کا ٹیکنالوجی پر مبنی نقطہ نظر اور جوار کی پروسیسنگ یونٹوں، برآمد کنندگان اور اسٹارٹ اپس کو فروغ دینے کی کوششیں جوار کے بین الاقوامی سال کی تقریبات میں ہندوستان کے 'اہم کردار' کی سمت پیش پیش ہیں۔

*****

ش ح - رف- س ا

U.No:6239



(Release ID: 1933194) Visitor Counter : 115


Read this release in: Marathi , English , Hindi , Telugu