بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
نومالی گڑھ ریفائنری کے لیے پہلا اوور ڈائمینشنل کارگو (او ڈی سی) جناب سربانند سونووال کو موصول ہوا
این آر ایل کے لیے ڈی ایس ایچ ٹی ری ایکٹر، جس کا وزن 485 ایم ٹی، لمبائی 31.5 میٹر، چوڑائی 8.250 میٹر ہے - کولکتہ سے آئی بی پی آر کے راستے برہم پتر تک لایا گیا
یہ نقل و حمل کے ذریعے تبدیلی کا ایک لمحہ ہے جس کا وزیر اعظم نریندر مودی جی نے پیش کیا تھا تاکہ بھارت کے ساتھ ساتھ آسام کی ترقی کو بھی آگے بڑھایا جا سکے: جناب سونووال
آئی ڈبلیو اے آئی اور این آر ایل کے درمیان دستخط شدہ ایم او یو کے مطابق او ڈی سی کارگو ایم وی میرین 66 جہاز کے ذریعے منتقل کیا گیا
Posted On:
16 JUN 2023 7:57PM by PIB Delhi
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج نومالی گڑھ ریفائنری جیٹی پر آبی گزرگاہوں کے ذریعے لے جانے والے پہلے اوور ڈائمینشنل کارگو (او ڈی سی) کا استقبال کیا۔
یہ پہلی کھیپ ہے جو ان لینڈ واٹر ویز اتھارٹی آف انڈیا (آئی ڈبلیو اے آئی) کی طرف سے بھیجی گئی ہے، جو ملک میں اندرون ملک آبی گزرگاہوں کے انچارج بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کی نوڈل ایجنسی ہے، جس میں نومالی گڑھ ریفائنری لمیٹڈ (این آر ایل) کی صلاحیت کو ایم ایم ٹی 3 سے 9 ایم ایم ٹی تک بڑھایا گیا ہے۔ این آر ایل کے لیے کل او ڈی سی 24 کے ساتھ ساتھ اوور ویٹ کارگو (او ڈبلیو سی) کی نقل و حمل کے مفاہمت نامے پر گزشتہ سال مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال کی موجودگی میں آئی ڈبلیو اے آئی اور این آر ایل کے درمیان دستخط کیے گئے تھے۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے، جناب سونووال نے کہا، ’’آج، آسام نے ایک یادگار واقعہ دیکھا جب ایک او ڈی سی کو اندرون ملک آبی گزرگاہوں کا استعمال کرتے ہوئے کولکتہ سے نومالی گڑھ پہنچایا گیا۔ یہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے نقل و حمل کے ذریعے تبدیلی کے وژن کا حقیقی روپ ہے۔ اگرچہ مودی جی کاعزم ہے کہ خطہ میں نومالی گڑھ کو توانائی کا مرکز بنایا جائے لیکن نسبتاً کم وقت میں اس کی صلاحیت میں اضافہ این آر ایل کی توسیع کے لیے او ڈی سی 24 اور او ڈبلیو سی کی بلارکاو ٹ نقل و حمل کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ بھارت کے آبی راستوں کو بااختیار بنانے پر زور دیتے ہوئے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی دور اندیش قیادت میں، ہماری وزارت نے اس نقل و حمل کو تیز رفتار اور ہموار طریقے سے انجام دینے کی ذمہ داری قبول کی۔ این آر ایل میں پہلی او ڈی سی کی کامیاب آمد کے ساتھ، آبی گزرگاہوں کے ذریعے بہت بڑا فاصلہ طے کرتے ہوئے، آسام کے ساتھ ساتھ شمال مشرقی بھارت کی ترقی کو بااختیار بنانے کے لیے اندرون ملک آبی گزرگاہوں کا رول بہت اہم ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ ایک اقتصادی، ماحولیاتی اور پائیدار ذرائع نقل و حمل کے ذریعے ہمارے خطے کی تیز رفتار تبدیلی میں ایک اہم کردار ادا کرنے والا ہے۔
پہلا او ڈی سی آئی ڈبلیو اے آئی جہاز - ایم وی میرن 66 - کے ذریعے کولکتہ سے نومالی گڑھ ریفائنری جیٹی تک انڈو بنگلہ دیش پروٹوکول روٹ (آئی بی پی آر) کے ذریعے پہنچایا گیا۔ ڈیزل ہائیڈروٹریٹنگ (ڈی ایچ ٹی) ری ایکٹر کا مجموعی وزن 485 ایم ٹی ہے جبکہ مجموعی وزن 521 ایم ٹی ہے۔ اس ری ایکٹر کی لمبائی 31.5 میٹر ہے جبکہ اونچائی 8.250 میٹر ہے اور اس کا قطر 8.00 میٹر ہے۔
او ڈی سی 18 مارچ کو کولکتہ سے روانہ ہوا اور بنگلہ دیش کے راستے تقریباً تین ماہ کے سفر کرنے کے بعد نومالی گڑھ پہنچا۔ آئی ڈبلیو اے آئی ، ڈریجنگ کارپوریشن آف انڈیا (ڈی سی آئی) کی مدد سے، اس ٹرانسپورٹیشن کو کامیاب بنانے کے لیے مارچ سے دھانسیری میں پانچ مقامات پر تین ڈریجر بھی لگائے۔ یہ تین ڈریجر سی ایس ڈی مانڈوی، سی ایس ڈی برہمنی اور ایچ ایس ڈی جیا بھرولی ہیں۔
۔۔۔۔
ش ح۔ا س۔ ت ح ۔
16.06.2023
U–6224
(Release ID: 1933001)
Visitor Counter : 98