بجلی کی وزارت
این ٹی پی سی ودیوت ویاپار نگم لمیٹڈ آئی آئی ٹی جودھ پور نے ایک میگاواٹ کے روف ٹاپ شمسی توانائی پروجیکٹ کو شامل کیا ہے تاکہ آئی آئی ٹی کی 15 فیصد بجلی کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے
Posted On:
16 JUN 2023 1:28PM by PIB Delhi
این ٹی پی سی ودیوت ویاپار نگم لمیٹڈ (این وی وی این)،نے جوکہ ایک مکمل زیر ملکیت ذیلی کمپنی ہے آر ای ایس سی او (ریسکو) ماڈل، پاور پرچیز ایگریمنٹ کی 25 سال کی مدت کے لئے ایک سمجھوتے کے تحت ، 14 جون 2023 کو IIT جودھپور، راجستھان میں اپنا پہلا روف ٹاپ سولر فوٹو وولٹک پروجیکٹ شروع کیا ہے۔ ایک میگاواٹ گرڈ سے منسلک سولر پروجیکٹ کو این وی وی این کے تحت لاگو کیا گیا ہے۔ روف ٹاپ سولر انسٹالیشن کو لاگو کرنے کے لیے ریسکو ماڈل کے تحت، ایک قابل تجدید توانائی سروس کمپنی ("ریسکو")، (یعنی ایک انرجی سروس کمپنی جو صارفین کو قابل تجدید توانائی کے ذرائع سے توانائی فراہم کرتی ہے)، پوری شمسی توانائی کے ڈیزائن، تعمیر، فنڈز اور آپریٹ کرتی ہے اور پلانٹ (چھت یا زمین پر نصب)، صارف ڈویلپر کو یقین دہانی شدہ ماہانہ یونٹ کی پیداوار کے بدلے ادائیگی کرتا ہے اورڈِسکوم صارفین کے بجلی کے بل میں پیدا شدہ یونٹوں کو منظم کرتا ہے۔
یہ پروجیکٹ آئی آئی ٹی کے کیمپس کے اندر 14 عمارتوں کی چھتوں پر نصب کیا گیا ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت چھتوں پر نصب پینل سے 14.9 لاکھ یونٹ سالانہ بجلی پیدا کی جائے گی اور یہ آئی آئی ٹی جودھپور کی بجلی کی ضروریات کے 15 فیصد کو پورا کرے گا۔ مذکورہ پروجیکٹ کے سبب کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں سالانہ 1,060 ٹن کمی آئے گی۔
این ٹی پی سی نے این ٹی پی سی ودیوت ویاپارنگم لمیٹڈ کو سال 2002 میں ملک میں پاور ٹریڈنگ کے امکانات سے فائدہ اٹھانے کے لئے تشکیل دیا تھا۔ سنٹرل الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن کے تازہ ترین ضابطے کے مطابق این وی وی این کے پاس اعلیٰ ترین زمرہ ایک' پاور ٹریڈنگ لائسنس ہے۔
این وی وی این جپسم میں تجارت کر رہا ہے اور اب قابل تجدید ذرائع، ای-موبلٹی، ویسٹ کو گرین فیول میں تبدیل کر رہا ہے، اور پاور ویلیو چین میں مکمل کاروباری حل پیش کرتا ہے۔
***
ش ح ۔ ش م ۔ ک ا
(Release ID: 1932858)
Visitor Counter : 138