کوئلے کی وزارت

کوئلے کے اسٹاک کی مجموعی پوزیشن 44.22فیصد  شرح  کے ساتھ، 13 جون 2023 تک 110.58 ملین ٹن تک پہنچ گئی


بجلی کا سیکٹر 5.11 فیصد کی ترقی کے ساتھ 164.84 ملین ٹن کوئلے کی ترسیل کو یقینی بناتا ہے

Posted On: 15 JUN 2023 4:53PM by PIB Delhi

‘آتم نر بھر بھارت’ کے وژن کے مطابق، کوئلے کی وزارت ملک  کے  توانائی کی تحفظ کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ کوئلہ کی وزارت کوئلے کی پیداوار کو بڑھانے اور تمام  متعلقہ فریقوں کو  کوئلے کی مؤثر نقل و حمل کی فراہمی کے لئے  سرگرمی سے کام کر رہی ہے۔

 

کانوں ،  ٹی پی پیز اور ٹرانزٹ میں 13 جون 2023 تک،مجموعی طور پر کوئلے کے اسٹاک کی پوزیشن 110.58 ملین ٹن (ایم ٹی)   تک پہنچ گئی، جو کہ گزشتہ سال 76.67 ایم ٹی  کے اسٹاک کے مقابلے میں 44.22 فیصد کے خاطر خواہ اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔ کوئلے کے ذخیرے کی یہ اعلیٰ پوزیشن وزارت کوئلہ کی  وزارت کی طرف سے کوئلے کی وافر فراہمی کو برقرار رکھنے کے عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001M9NY.jpg

مزید یہ کہ  کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) میں اس مہینے کی 13 تاریخ تک پٹ ہیڈ کوئلے کا اسٹاک 59.73 ملین ٹن (ایم ٹی) رہا   ہے، جو کہ 13 جون 2022 تک کے 47.49 ملین ٹن کے اسٹاک کے مقابلے میں 25.77فیصد  کی شرح نمو کو ظاہر کرتا ہے۔ مذکورہ  رجحان اسٹاک مینجمنٹ کی مؤثر حکمت عملیوں اور آپریشنل کارکردگی کو نمایاں کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002KKD6.jpg

 

اس کے ساتھ ہی، بجلی کے  سیکٹر کی کوئلے کی ترسیل کے لحاظ سے، مالی سال 24-2023 کے لئے 13 جون 2023  تک مجموعی کامیابی، 164.84 ملین ٹن ہے، جس میں اسی مدت کے مقابلے میں 5.11 فیصد کی قابل ذکر شرح نمو درج کی گئی ہے، جبکہ  پچھلے سال 13 جون 2022  کو یہ تعداد  156.83 ملین ٹن تھی، یہ  بجلی کے شعبے کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے  کوئلے کی مسلسل فراہمی کو یقینی بناتی ہے۔

تھرمل پاور پلانٹس  یعنی حرارتی بجلی گھر (ٹی ٹی پیز) (ڈی سی بی) میں 01.04.2022 کو کوئلے کے ذخیرے کی تعداد 24.04 ملین ٹن  تھی جبکہ 13.06.2022 تک یہ تعداد22.57ملین ٹن رہی،لہذا اس میں 6.1فیصد  کمی واقع ہوئی۔ البتہ،  یکم اپریل 2023 کو ٹی پی پیز (ڈی سی بی) میں کوئلے کا ذخیرہ 34.5 ملین ٹن  ، جبکہ  13 جون 2023  کویہ ذخیرہ 34.5 ملین ٹن  تھا، یعنی گرمیوں کے موسم کے آخری ڈھائی مہینوں میں کوئلے کے ذخائر میں کوئی کمی  واقع نہیں ہوئی۔  ایسا  اس عرصے کے دوران کوئلے کی پیداوار اور ترسیل کی اعلیٰ   شرح نمو کو یقینی بنانے سے ممکن ہوا ہے۔ٹی پی پیز (ڈی سی بی) میں 13 جون 2023  کو کوئلے کا ذخیرہ 34.55 ملین ٹن ہے جبکہ  پچھلے سال کی اِسی مدت میں یہ تعداد  22.57 ملین ٹن تھی،  موجودہ  تقریباً 53.1فیصد  کی  شرح کو نمایاں کرتی  ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003JIUJ.jpg

مجموعی طور پر، مالی سال 24-2023 کے لئے کوئلے کی پیداوار 13 جون 2023  تک 182.06 ملین ٹن  تھی، جس میں  پچھلے سال کی اسی مدت میں 168.17 ملین ٹن  کی پیداوار کے مقابلے میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا اور اِس میں 8.26 فیصد کا زبردست اضافہ ہوا۔  مزید یہ کہ ، مالی سال 24-2023کے لئے 13 جون 2023 تک  کوئلے کی ترسیل 196.87 ایم ٹی تک پہنچ گئی، جو اس میں  مجموعی طور پر کوئلے کی ترسیل میں خاطر خواہ اضافے کو نمایاں کرتی  ہے۔ یہ پچھلے سال کی 182.78 ملین ٹن  کی ترسیل کے مقابلے میں 7.71 فیصد کی قابل ستائش شرح نمو کی نمائندگی  بھی کرتی ہے۔

کوئلہ کی وزارت ا سٹریٹجک منصوبہ بندی اور مؤثر عمل درآمد کے ذریعے کوئلے کے شعبے میں پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے اور توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے میں بجلی کے شعبوں کی مدد کرنے والی گھریلو کوئلے کی پیداواری صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے  پوری طرح پرعزم ہے۔

 

******

 

 

 

ش ح۔ ش م ۔ک ا

U NO 6198



(Release ID: 1932793) Visitor Counter : 91