محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

جناب بھوپندر یادو نے سماجی انصاف کو بڑھاوا دینے والے محنت بازاروں میں تفریق کو ختم کرنے کے لئے سرکار کی پہل پر روشنی ڈالی

Posted On: 15 JUN 2023 3:45PM by PIB Delhi

محنت و روزگار اور ماحولیات ، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپند ریادو نے 14جون کو جنیوا میں سماجی انصاف کو بڑھاوا دینے کے لئے بین الاقوامی مزدور تنظیم کے ورلڈ آف ورک چوٹی اجلا س میں ہوئے ایک پینل مباحثے میں حصہ لیا۔اس دوران جناب یادو نے  مزدوروں میں تفریق ختم کرنے کے لئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں سرکا رکے ذریعے کی جارہی کوششوں کے بارے میں معلومات دی۔

 

001.jpg

 

  جناب بھوپندر یادو نے بتایا کہ ہماری سرکار نے کام کی جگہ پر خواتین کی زیادہ سے زیادہ حصے داری کرنے کے لئے تنخواہ سمیت زچگی تعطیل کی حد 12ہفتے سے بڑھا کر 26ہفتے کردی ہے۔50یا اس سے زیادہ ملازمین والی کریچ سہولت کا التزام کیا گیا ہے اور خاتون دعوں کو مناسب تحفظاتی اقدامات کے ساتھ رات کی شفٹ میں کام کرنے کی اجازت فراہم کی گئی ہے۔

 

جناب یادو نے کہا کہ ملک غیر منظم مزدوروں کو سماجی تحفظ کا فائدہ دینے کے لئے بھی کوشش کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ای-شرم پورٹل سب کو سماجی تحفظ فراہم کرنے کی سمت میں ایک قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکار اس کے لئے کام کرنے والوں کی صلاحیت سازی ، ہنرمندی، جدید کاری  اور ہنرسے لیس کرنے کا کام بھی کررہی ہے۔

 

002.jpg

 

جناب یادو نے 111ویں محنت اجلاس کے دوران جنیو امیں تقرر شدگان اور ملازمین تنظیموں کے ساتھ سہہ فریقی بات چیت کی۔وزیر موصوف نے ان کی تشویش کو غور سے سنا اور انہیں مطلع کیا کہ کس طرح سرکار مزدوروں کی بہبود اور کاروبار کرنے میں آسانی ، دونوں کے لئے کوشش کررہی ہے۔

جناب یادو نے جنیوا میں 111ویں بین الاقوامی محنت اجلاس سے الگ ہٹ کر برکس کے ظہرانے میں بھی حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ برکس ممالک سے ساجھا کی گئی اعلیٰ ترین مشق اور تجربہ محنت کشوں کے لئے اچھے کام اور سماجی تحفظ کو بڑھاوا دینے میں اہم رول ادا کریں گے۔

 

003.jpg

 

جناب یادو نے کہا کہ ہندوستان برکس اقتصادی ساجھے داری 2025 کی حکمت عملی کے پس منظر میں برکس پیداواری ایکو سسٹم کے لئے ایک مشترکہ پلیٹ فارم قائم کرنے کی غرض سے جنوبی افریقہ کے ذریعہ رکھی گئی تجویز کی حمایت کرتا ہے۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 6182)

 



(Release ID: 1932693) Visitor Counter : 108