کامرس اور صنعت کی وزارتہ

مالی سال 23- 2022 میں ہندوستان کی سمندری غذا کی برآمدات اب تک کی بلند ترین سطح پر ؛ مالی سال 22-2021 کے مقابلے میں مقدار کے لحاظ سے 26.73فیصد  اور قدر کے لحاظ سے 4.31 فیصد کا اضافہ


مالی سال 23- 2022 میں 8.09 بلین امریکی ڈالر مالیت کی 17,35,286 ایم ٹی سمندری غذا کی برآمد قدر اور حجم دونوں لحاظ سے سب سے زیادہ ہے

امریکہ ہندوستانی سمندری غذا کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے اس کے بعد چین، یورپی یونین، جنوب مشرقی ایشیا، جاپان اور مشرق وسطیٰ ہیں

منجمد جھینگے بڑے برآمدی سمندری غذا کے طور پر سرفہرست مقام برقرار رکھے ہوے ہیں

Posted On: 14 JUN 2023 4:24PM by PIB Delhi

امریکہ جیسی بڑی برآمدی منڈیوں میں کئی چیلنجوں کے باوجود  مالی سال 23-2022 کے دوارن  63,969.14 کروڑ روپے (8.09 بلین امریکی ڈالر ) کے بقدر17,35,286 میٹرک ٹن سمندری غذا کی ترسیل کرکے ہندوستان نے حجم اور قیمت (امریکی ڈالر اور روپیہ دونوں) کے لحاظ سے سمندری غذا کی سب سے زیادہ برآمدات  حاصل کی ہے۔

مالی سال 23- 2022 کے دوران برآمدات میں مقدار کے لحاظ سے 26.73 فیصد، روپے کے لحاظ سے 11.08 فیصد، امریکی ڈالر کے لحاظ سے 4.31 فیصد اضافہ ہوا۔ 22-2021 میں، ہندوستان نے 57,586.48 کروڑ روپے (7,759.58 ملین امریکی ڈالر) کے بقدر 13,69,264 ایم ٹی سمندری غذا برآمد کی تھی۔

منجمد جھینگےمقدار اور قیمت دونوں کے لحاظ سے اہم برآمدی شئے رہے جبکہ امریکہ اور چین ہندوستان کے سمندری غذا کے بڑے درآمد کنندگان رہے۔ منجمد جھینگا، جس نے 43,135.58 کروڑ روپے (5481.63 ملین امریکی ڈالر) کمائے، سمندری خوراک کی برآمدات کی ٹوکری میں سب سے اہم شئے  کے طور پر اپنے مقام کو برقرار رکھا، جو مقدار میں 40.98 فیصد حصہ اور مجموعی امریکی ڈالر کی کمائی کا 67.72 فیصد حصہ ہے۔ اس عرصے کے دوران جھینگے کی برآمدات میں روپے کی قدر میں 1.01 فیصد اضافہ ہوا۔

23- 2022کے دوران منجمد جھینگے کی مجموعی برآمد 7,11,099 ملین ٹن تھی۔ امریکہ، جو سب سے بڑی منڈی ہے، منجمد جھینگے کی (2,75,662 ایم ٹی) درآمد کی، اس کے بعد چین نے  (1,45,743 ایم ٹی)، یورپی یونین  نے (95,377 ایم ٹی )، جنوب مشرقی ایشیاء  نے (65,466 ایم ٹی)، جاپان نے  (40,975 ایم ٹی) اور مشرق وسطیٰ  نے (31,647 ایم ٹی) درآمد کی۔

بلیک ٹائیگر (بی ٹی) جھینگے کی برآمد میں بالترتیب 74.06فیصد،  68.64فیصد  اور 55.41فیصد مقدار، روپے کی قدر اورامریکی ڈالر کے لحاظ سے 23-2022 میں اضافہ ہوا۔ 2,564.71 کروڑ روپے (321.23 ملین امریکی ڈالر) کی مالیت کے 31,213 ایم ٹی کے بی ٹی جھینگے برآمد ہوئے۔ بلیک ٹائیگر جھینگا کے لیے جاپان امریکی ڈالر کی قیمت کے لحاظ سے 25.38فیصد  کے حصے کے ساتھ بڑی منڈی نکلا، اس کے بعد یورپی یونین (25.12فیصد ) اور امریکہ ( 14.90 فیصد )  رہے۔ 22- 2021 کے مقابلے 23-2022 میں وانامی جھینگا کی برآمدات میں 8.11 فیصد کمی واقع ہوئی جو 5234.36 ملین امریکی ڈالر سے 4809.99 ملین امریکی ڈالر رہ گئی۔

  منجمد مچھلی، جو دوسری سب سے بڑی برآمد کی جانے والی شئے  ہے،  نے5,503.18 کروڑ روپے  (687.05 امریکی ملین ڈالر) مقدار میں 21.24فیصد اور امریکی آمدنی  میں 8.49فیصد  ہے، کمایا۔ اس سال منجمد مچھلی کی برآمد میں مقدار، روپیہ اور امریکی ڈالر کی قدر کے لحاظ سے بالترتیب 62.65 فیصد، 58.51 فیصد اور 45.73 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

دیگر اشیاء کے تحت، 658.84 ملین امریکی ڈالر مالیت کی تیسری سب سے بڑی برآمدی ٹوکری، سوریمی نے2013.66 کروڑ  روپے  (253.89 ملین امریکی ڈالر) حاصل کئے ، منجمد آکٹوپس نے725.71 کروڑ روپے   (91.74 ملین امریکی ڈالر ) حاصل کیے، سوریمی اینالاگ مصنوعات نے 558.51 کروڑ روپے  (70.35 ملین امریکی ڈالر) حاصل کیے، ڈبہ بند مصنوعات سے 326.48 کروڑ روپے (41.56 ملین امریکی ڈالر) حاصل ہوئے، منجمد سمندری جھینگے سے 215.15 کروڑروپے (27 ملین امریکی ڈالر) دیگر مصنوعات  کے ساتھ حاصل ہوئے۔

منجمد اسکویڈ، چوتھی سب سے بڑی برآمدی شئے ، نے 3593.75 کروڑ روپے (454.61 ملین امریکی ڈالر) حاصل کیے، جو مقدار میں 4.83 فیصد حصہ اور امریکی ڈالر کی آمدنی میں 5.62 فیصد ہے۔ منجمد مچھلی کی برآمد میں روپے کی قدر کے لحاظ سے  28.07 فیصد اور امریکی ڈالر کی قدر کے لحاظ سے  18.58 فیصد اضافہ ہوا۔

  خشک اشیاء کی برآمد، جس کا تخمینہ 2,52,918 ایم ٹی ہے، نے مقدار میں 243.27فیصد   اور امریکی ڈالر کے لحاظ سے 167.70فیصد  کا زبردست اضافہ دکھایا، اور 3,080.92 کروڑ روپے (384.05 ملین امریکی ڈالر) کمائے۔ اس ٹوکری کے تحت، خشک مچھلی اور جھینگے کے کھانے نے مل کر 307.96 ملین امریکی ڈالر کا تعاون پیش کیا اور خشک مچھلی کے ماؤس سے 24.88 ملین امریکی ڈالر حاصل ہوئے۔

منجمد کٹل فش کی برآمد، جس کا تخمینہ 54,919 ایم ٹی ہے، نے روپے کی قدر میں 14.09فیصد  اور امریکی ڈالر کی قیمت میں 5.50فیصد  اضافہ دکھایا، اور 2353.34 کروڑ روپے (295.49 ملین امریکی ڈالر) حاصل کیے۔

ٹھنڈی اشیاء کی برآمد، جسے ایک امید افزا شعبہ سمجھا جاتا ہے، میں بھی امریکی ڈالر کے لحاظ سے 20.73 فیصد اور مقدار کے لحاظ سے 12.63 فیصد اضافہ ہوا۔ زندہ اشیاء کی برآمد، جس کا تخمینہ 7,824 ایم ٹی  ہے، نے روپے میں 24.53فیصد ،  امریکی ڈالر کی قدر میں 15.61فیصد کا   اضافہ دکھایا۔ فروزن اسکویڈ (7.13فیصد )، منجمد کٹل فش (13.33فیصد )، ٹھنڈی اشیاء (7.19فیصد ) اور زندہ اشیاء (3.90فیصد ) کی یونٹ ویلیوز میں نمو دیکھی گئی۔

  جہاں تک بیرون ملک منڈیوں کا تعلق ہے،امریکہ  2,632.08 ملین امریکی ڈالر کی درآمد کے ساتھ قیمت کے لحاظ سے ہندوستانی سمندری غذا کا سب سے بڑا درآمد کنندہ رہا، جس کا حصہ امریکی ڈالر کی قیمت کے لحاظ سے 32.52فیصد  ہے۔ سست مانگ کی وجہ سے امریکی ڈالر کے لحاظ سے امریکہ کو برآمدات میں 21.94 فیصد کمی واقع ہوئی۔ منجمد جھینگے امریکی ڈالر کے لحاظ سے 92.70فیصد  کے حصے کے ساتھ امریکہ کو برآمد کی جانے والی بنیادی شئے بنی رہی۔ امریکہ کو بلیک ٹائیگر جھینگا کی برآمدات میں مقدار کے لحاظ سے 4.06 فیصد اور روپے کے لحاظ سے 0.26 فیصد اضافہ ہوا۔

چین مقدار اور امریکی ڈالر دونوں کے لحاظ سے ہندوستان سے سمندری غذا کی دوسری سب سے بڑی برآمدی منزل کے طور پر ابھرا ہے جس کی 4,05,547 ایم ٹی کی درآمد ہے جس کی مالیت 1,508.43 ملین امریکی ڈالر  ہے، جو کہ مقدار میں 23.37فیصد  حصہ اور امریکی ڈالر  کے لحاظ سے 18.64ٖفیصد  ہے۔ چین کی مارکیٹ میں برآمدات میں مقدار میں 51.90فیصد  روپے کی قدر میں 32.02ٖفیصد  اور امریکی ڈالر کی قدر میں 28.37فیصد  اضافہ ہوا۔ چین کو برآمد کی جانے والی اہم شئے ، منجمد جھینگے کا مقدار میں 35.94فیصد  اور امریکی ڈالر کی قیمت میں 60.92فیصد  کا حصہ تھا جب کہ منجمد مچھلی چین کو کل برآمدات کا مقدار کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر 34.88فیصد  اور امریکی ڈالر کی قیمت کے لحاظ سے 18.56فیصد   حصہ تھی۔ چین کو منجمد جھینگے  اور منجمد مچھلی نے مقدار اور قدر دونوں کے لحاظ سے مثبت اضافہ دکھایا ہے۔

یوروپی یونین 1,263.71 ملین امریکی ڈالر مالیت کی 2,07,976 ایم ٹی کی درآمد کے ساتھ تیسری سب سے بڑی منزل بنی رہی۔ اس مارکیٹ میں، منجمد جھینگا برآمدات کی اہم شئے  ہے، جس نے بالترتیب روپے اور امریکی ڈالر کی قدر میں 15.12فیصد  اور 7.20فیصد  کا اضافہ درج کیا ہے۔ اس مارکیٹ میں یونٹ ویلیو نے 3.77 فیصد اضافہ دکھایا۔

1191.25 ملین امریکی ڈالر مالیت کی 4,31,774 ایم ٹی کی درآمد کے ساتھ جنوب مشرقی ایشیا چوتھی سب سے  بڑی منڈی ہے۔ منجمد جھینگا برآمدات کی اہم شئے  ہے، جس میں مقدار کے لحاظ سے 15.16فیصد  حصہ اور 46.08فیصد  کی نمو کے ساتھ 35.17فیصد  امریکی ڈالر ہے۔ منجمد مچھلی، برآمدات کی دوسری بڑی شئے ہے، جس میں مقدار کے لحاظ سے 36.02 فیصد حصہ اور 46.84 فیصد اضافے کے ساتھ 20.57 فیصد امریکی ڈالر کی قدر  ہے۔

جاپان 9.99فیصد  کی نمو کے ساتھ مقدار میں 6.29فیصد  اور امریکی ڈالر کی قدر کے لحاظ سے 5.99فیصد  کے ساتھ پانچواں  سب سے بڑا درآمد کنندہ رہا۔ منجمد جھینگا جاپان کو برآمدات کی اہم شئے بنا رہا جس کا فیصد حصہ 71.35 فیصد اور امریکی ڈالر کی قیمت میں 5.26 فیصد اضافہ رہا۔

مقدار کے لحاظ سے مشرق وسطیٰ کو برآمدات 77,677 ایم ٹی تھیں جن کی مالیت 330.68 ملین امریکی ڈالر تھی۔ اس مارکیٹ نے مقدار میں 32.95فیصد  روپے میں 17.33فیصد اور امریکی ڈالر کے لحاظ سے 9.09فیصد کا  اضافہ دکھایا۔

*************

( ش ح ۔ ا ک۔ رب(

U. No.6172



(Release ID: 1932573) Visitor Counter : 155