سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیرڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ  چندریان-3 کو جولائی میں لانچ کیا جائے گا

Posted On: 14 JUN 2023 7:15PM by PIB Delhi

ہندوستان کے معروف  چاند مشن  چندریان-3  کو جولائی میں لانچ کیا جائے گا اور امید ہے کہ اسے جولائی کے دوسرے نصف میں لانچ کیا جاسکتا ہے۔

یہ معلومات مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی، وزیر مملکت پی ایم او ، عملہ ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلا ، ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے آج یہاں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کرنے کے دوران نامہ نگاروں کے ذریعے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں دیں۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ اگر چیزیں منصوبے کے مطابق چلتی رہیں، تو ہندوستانی خلائی تحقیقی  ادارہ (اسرو) اپنے چندریان-3 مشن کو لانچ کرے گا۔ اس مشن کا مقصد اسپیس کرافٹ کو چاند کے جنوبی محور پر اتارنے سے متعلق اہم تحقیق کی نمائش کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کی شروعات میں چندریان-3 اسپیس کرافٹ نے ضروری تجربات کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔  ان تجربات نے اس سخت ماحول کا سامنا کرنے کی اس اسپیس کرافٹ کی صلاحیت کو منظوری عطا کی، جس سے اسے اپنی لانچنگ اور بعد کے سفر کے دوران گزرنا پڑے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0018OFK.jpg

ڈاکٹر جتیندرسنگھ نےکہا کہ ہندوستان کی سابقہ چاند مہم  چندریان-2 نے پہلی بار چاند کی سطح پر پانی کی موجودگی کی نشاندہی کرکے  ہندوستان کو عالمی سطح پر ایک ممتاز اور اول مقام دلایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی ناسا جیسی دنیا کی اہم خلائی ایجنسیوں کے ذریعے بھی اس جانکاری کو بہت اہمیت دی گئی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ چندریان-3، چندریان-2 کے بعد کا مشن ہے۔ ‘‘چاند کا سائنس’’ کے موضوع کے مطابق چندریان میں لینڈراور روور پر لگے سائنسی آلات چاند کی ماحولیات اور تھرموفزیو خوبیوں سمیت چاند کے مختلف پہلوؤں کا مطالعہ کرنے کے قابل ہوں گے۔ ساتھ ہی چندریان-3 مشن میں شامل ایک دوسرا تجرباتی آلہ کرہ ارض کے مختلف پہلوؤں کا مطالعہ کرنے کے قابل بھی ہوسکے گا۔ اس طرح ایک ہی ساتھ ‘‘چاند کے سائنس’’ کے موضوع کی بھی وضاحت کرے گا۔

اس سے پہلے ایک بڑے عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے کہا کہ گزشتہ 9 برسوں کے دوران وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے شروع کی گئی عوام پر مرکوز مختلف اسکیمیں نہ صرف سماج کے ان طبقات کی حالت کو بدلیں گی، جن پر سابقہ حکومتوں کے دوران مناسب توجہ نہیں دی گئی تھی، بلکہ طویل مدت میں یہ سماجی و اقتصادی تبدیلی کے ساتھ ساتھ ہماری سماجی ثقافت اور برتاؤ کو بھی بدلیں گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002V18I.jpg

ڈاکٹر جتیندرسنگھ نےکہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے شروع کیا گیا روزگار میلہ، اسٹارٹ اپ انڈیا اورمدرا یوجنا وغیرہ جیسی عوام پر مرکوز پہل کا وژن انتہائی حساس اور ہمدردی کے جذبہ کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔ اس قسم کی پہل کو نوجوانوں کو اس بات کے لیے پراعتماد کرنے کے مقصد سے تیار کیا گیا ہے کہ انہیں ان کی صلاحیت اور کڑی محنت کے لیے مناسب اور یکساں مواقع فراہم کیے جارہے ہیں۔

ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے کہا کہ خواتین کے معاملے میں اجولا اور سووچھتا (بیت الخلا)جیسی اسکیموں کا مقصد ہندوستانی خواتین کو عزت و وقار کے ساتھ سہولت اور تحفظ فراہم کرنا ہے۔

************

ش ح۔ق ت۔ت ع

 (U: 6162)


(Release ID: 1932499) Visitor Counter : 126