خصوصی سروس اور فیچرس

’’خواتین کی زیر قیادت ترقی ؛ تغیر، خوشحالی اور پیش رفت‘‘  کے موضوع پر ڈبلیو20 سربراہ ملاقات


مہابلی پورم 14-16 جون 2023

Posted On: 14 JUN 2023 1:57PM by PIB Delhi

خواتین کی 20 چوٹی کانفرنس 14 تا 16 جون 2023 کو ریڈیسن بلو ریزورٹ ٹیمپل بے، مہابلی پورم، تمل ناڈو، انڈیا میں ہونے والی ہے۔ اس سال کے سربراہی اجلاس کا تھیم ’’خواتین کی قیادت میں ترقی - تغیر، ترقی اور پیش رفت‘‘ ہے۔ سربراہی اجلاس ایک نمائش، جن بھاگیداری پروگرام، 8 اجلاسات اور ایک بند کمرے کی میٹنگ پر مشتمل ہوگا۔

ہندوستان کی صدارت میں، ڈبلیو20، ڈبلیو 20 کے عمل میں نچلی سطح پر بڑھی ہوئی شرکت اور شہریوں کی شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ سربراہ کانفرنس کا آغاز جن بھاگیداری (شہریوں کے درمیان رابطہ کاری کا پروگرام) سے ہوگا جس کا موضوع ’بااختیار بنانے کا سفر‘ ہے۔ تقریب کے دوران، ہندوستان بھر سے خواتین کی انقلاب انگیز پہل قدمیوں کی کہانیاں ڈبلیو20 بین الاقوامی مندوبین کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔ جن بھاگیداری  تقریب تمل ناڈو کی  عوامی سطح کی خواتین کو عالمی خواتین رہنماؤں اور پالیسی سازوں کے ساتھ اپنے خدشات، کارگزاریوں  اور سوالات کا اشتراک کرنے کا پلیٹ فارم بھی فراہم کرتی ہے۔ محترمہ بنسوری سوراج، سپریم کورٹ ایڈوکیٹ، ڈبلیو20 انڈیا ڈیلیگیٹ افتتاحی کلمات پیش کریں گی جس کے بعد ہندوستان کی  عوامی  سطح کی پانچ خواتین اور محترمہ میگھا ہرشا، آرٹسٹ اور گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر جو ڈبلیو 20 کے مندوبین کے ساتھ اپنی متاثر کن کہانیاں شیئر کریں گی۔ محترمہ ورجینیا لٹل جان، شریک صدر شعبہ، امریکہ ، عوامی سطح کی خواتین کو بااختیار بنانے میں اپنے تجربے کا اشتراک کرکے سیشن کو مزید تقویت دیں گی۔ اس تقریب کو قومی دیہی روزگار مشن، دیہی ترقی کی وزارت،حکومت ہند اور حکومت تمل ناڈو نے سہولت فراہم کی ہے۔

اس سربراہ کانفرنس میں تمل ناڈو کے  عوامی  سطح کے کاروباری افراد کی ایک نمائش بھی شامل ہوگی، جسے محکمہ دیہی ترقی، تمل ناڈو کاتعاون حاصل ہے۔ یہ نمائش خواتین کاروباریوں کو اپنی صلاحیتوں، تخلیقی صلاحیتوں اور اختراعات کو ظاہر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔ اس میں  ڈبلیو20 ارجنٹائن اور ڈبلیو 20 انڈونیشیا کی نمائشیں بھی شامل ہیں۔ اس نمائش کا افتتاح 15 جون کو ریڈیسن بلو ریزورٹ ٹیمپل بے، مہابلی پورم، تمل ناڈو کے بال روم میں ہوگا۔

ڈبلیو20 چوٹی کانفرنس ایک افتتاحی سیشن کے ساتھ شروع ہوگی جس کا آغاز ڈبلیو 20 انڈیا کی صدرنشیں ڈاکٹر سندھیا پوریچا کے افتتاحی کلمات سے ہوگا۔ افتتاحی سیشن میں ڈبلیو 20 کمیونیک ڈرافٹنگ کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر شمیکا روی، ڈاکٹر شومبی شارپ، اقوام متحدہ کے رہائشی کوآرڈینیٹر، ہندوستان،  جناب امیتابھ کانت، شیرپا جی 20، عزت مآب وزیر برائے خواتین اور بچوں کی ترقی،حکومت ہند محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی اور محترمہ دھریتری پٹنائک، چیف کوآرڈینیٹر ڈبلیو 20کی موجودگی بھی شامل ہوگی۔ ڈبلیو20  اعلامیہ 2023، جو جی20 رہنماؤں کو جی20 رہنماؤں کے اعلامیے میں شامل کرنے کے لیے قابل عمل سفارشات فراہم کرتا ہے، افتتاحی اجلاس کے دوران جاری کیا جائے گا۔ ڈبلیو20 خواتین کی زیر قیادت ترقی کے متعدد موضوعات پر مضامین کا ایک مجموعہ بھی جاری کرے گا جو ڈبلیو20 کے مندوبین اور اہل علم شراکت داروں کے ذریعہ تحریر کیا گیا ہے۔

15 جون کو، ’خواتین کی صحت، صنفی مساوات، اور سماجی اقتصادی ترقی کے درمیان مقام اتصال‘، ’خواتین کی زیر قیادت  موسمی تبدیلیوں سے متعلق طور طریقے ‘، اور ’صنف اورڈجیٹل کے درمیانی خلا کاپرکرنا ‘ کے موضوعات پر تین مکمل اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔ ڈبلیو20 پہلا جواب دہ فریم ورک بھی پہلے سیشن کے اختتام پر جاری کیا جائے گا۔ دن کا اختتام گالا ڈنر اور ثقافتی شام کے ساتھ ہوگا جو ڈبلیو20 کے مندوبین  کے سامنے تمل ناڈو اور ہندوستان کے بھرپور ثقافتی ورثے کی نمائش کرے گا۔

16 جون کو ’حدود اور قیود کاخاتمہ ‘، ’تجارت اور سرمایہ کاری کے ذریعے اقتصادی تفویض اختیارات‘، اور ’خدمات اور بنیادی ڈھانچے میں مددگار نگہداشت والی معیشت میں سرمایہ کاری‘ کے موضوعات پر تین اجلاسات 16 جون کو منعقد کئےجائیں گے ۔ ڈبلیو20 سربراہی اجلاس ’خواتین کو بااختیار بنانے کی طاقت کا جشن منانے‘ کے اختتامی سیشن کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔یہ ایک ایسا اجلاس ہوگا جس کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانے کی طاقت کااظہارکرنا اور دنیا میں مجموعی سماجی اور اقتصادی ترقی میں خواتین کے تعاون کو تسلیم کرنا ہے۔ اختتامی اجلاس میں محترمہ بھارتی گھوش، سابق آئی پی ایس بذات خود موجود رہیں گی ، جو خطبۂ استقبالیہ دیں گی۔اس کے علاوہ محترمہ گلڈن ترکتان، چیئر ڈبلیو 20 ترکی 2015، محترمہ لنڈا لورا سبادینی، چیئر ڈبلیو 20 اٹلی 2021، اور محترمہ اولی سلالہی، چیئر ڈبلیو 20 انڈونیشیا 2022 بھی اس میں شامل رہیں گی۔ ڈاکٹر سندھیا پوریچا، ڈبلیو 20 کی صدر نشیں اپنا اختتامی خطاب دے کر سربراہی اجلاس کو اپنے اختتام تک پہنچائیں۔ ڈبلیو20 کے مندوبین 17 جون کو تمل ناڈو حکومت کے محکمہ سیاحت کے تعاون سے ایک سیر کے دوران مہابلی پورم کے شاندار تاریخی ورثے کا بھی تجربہ مشاہدہ کریں گے۔

وومن 20 (ڈبلیو20) ایک سرکاری جی20 رابطہ کاری گروپ ہے، جو 2015 میں جی20 کی ترکی کی صدارت کے تحت بنایا گیا تھا، جس کا مقصد صنفی مساوات پر توجہ مرکوز کرنا تھا۔ ڈبلیو20 کا بنیادی مقصد خواتین کو بااختیار بنانا اور خواتین کے حقوق کی وکالت کرنا، معاشرے میں خواتین کی آواز بلند کرنا ہے۔ ہندوستان کا ڈبلیو20 ایجنڈا پانچ اہم ترجیحات: خواتین کی انٹرپرینیورشپ،  عوامی سطح پر خواتین کی قیادت، صنفی ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنا، تعلیم اور ہنر کی ترقی، اور موسمیاتی تبدیلی پر توجہ مرکوز کرتا ہے ۔

*******

ش ح ۔ س ب ۔ ف ر

U. No.6156



(Release ID: 1932494) Visitor Counter : 68


Read this release in: English , Hindi , Tamil