قانون اور انصاف کی وزارت

لاء کمیشن آف انڈیا نے عوام اور تسلیم شدہ مذہبی تنظیموں سے یکساں سول کوڈ کے بارے میں آراء اور خیالات طلب کیں

Posted On: 14 JUN 2023 6:56PM by PIB Delhi

 وزارت قانون و انصاف کی  جانب سے بھیجے گئے یکساں سول کوڈ کی جانچ 22واں لاء کمیشن آف انڈیا  کر رہا ہے۔

ابتدائی طور پر ہندوستان کے 21 ویں لاء کمیشن نے یکساں سول کوڈ کے موضوع کا جائزہ لیا تھا اور 07.10.2016 کو ایک سوالنامہ کے ساتھ اپنی اپیل اور مزید عوامی اپیلیں/نوٹس کے ذریعہ 19.03.2018، 27.03.2014 اور 10.4.2018 کو تمام شراکت داروں سے یکساں سول کوڈ کے بارے میں آراء اور خیالات طلب کی تھیں ۔ ان اپیلوں اور نوٹس کے بعد ، کمیشن کو زبردست رد عمل موصول ہوئے ہیں۔ 21 ویں لاء کمیشن نے 31.08.2018 کو "عائلی قوانین کی اصلاحات" پر مشاورتی  دستاویز جاری کیا ہے۔ چونکہ مذکورہ  مشاورتی دستاویز کے اجراء کی تاریخ سے تین سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے، اس لیے  موضوع کی مطابقت اور اہمیت اور اس موضوع پر عدالت کے مختلف احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے، ہندوستان کے 22 ویں لاء کمیشن نے اس موضوع پر از سر نو غور و خوض کرنا بہتر سمجھا۔

اسی مناسبت سے، ہندوستان کے 22ویں لاء کمیشن نے یکساں سول کوڈ کے بارے میں وسیع پیمانے پر عوام اور تسلیم شدہ مذہبی تنظیموں سے آراء اور خیالات طلب کرنے کا دوبارہ فیصلہ کیا۔ جو لوگ دلچسپی اور خواہش رکھتے ہیں وہ نوٹس کی تاریخ سے 30 دنوں کے اندر اندر "یہاں کلک کریں" کے بٹن کے ذریعہ یا لاء کمیشن آف انڈیا کو membersecretary-lci[at]gov[dot]in   پر  ای میل کے ذریعہ  اپنے خیالات پیش کر سکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ م ص(

6148

 



(Release ID: 1932455) Visitor Counter : 2206


Read this release in: English , Hindi , Telugu