بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سمندری طوفان  ‘بیپرجوئے’: بجلی کے مرکزی وزیر نے گجرات اور راجستھان کے ساحلی علاقوں  کے لئے  بجلی کی فراہمی اور فوری بحالی کے انتظامات کا جائزہ لیا


ہنگامی بحالی کا نظام (ای آرایس )  کے ساتھ ضروری افراد اور سامان اہم مقامات پر تعینات کئے جائیں گے

مانیسر اور وڈودراکے  کنٹرول روم میں ساتوں دن 24گھنٹے  پاورگرڈسیٹ اپ قائم کئے جائیں گے ۔ ان ریاستوں میں  نیشنل لوڈ ڈسپیچ سنٹر (این ایل ڈی سی) بروقت  کارروائی کے لئے گرڈ سپلائی کی لگاتارنگرانی کررہاہے 

Posted On: 13 JUN 2023 8:20PM by PIB Delhi

بجلی کے مرکزی وزیر  جناب آر کے سنگھ نے آج بجلی کی وزارت کے سینئرافسروں سینٹرل الیکٹریسٹی اتھارٹی (سی ای اے)سے گرڈ کنٹرولر آف انڈیا اورپی جی سی آئی ایل کے افسروں کے ساتھ میٹنگ کی تاکہ گجرات اورراجستھان کے ساحلی علاقوں میں بجلی کی سپلائی کے رکھ رکھاؤکے لئے تیاریوں کا جائزہ لیاجاسکے ، جن کا سمندری طوفان بیپرجوئے سے متاثرہونے کا امکان ہے ۔انھوں نے فون پر گجرات کے بجلی کے وزیرکے ساتھ مختلف ضروری انتظامات پرتبادلی خیال بھی کیا۔ مرکزی وزیر نے سبھی متعلقہ لوگوں کو سخت ہدایات دیں کہ وہ ریاستوں کو مستحکم گرڈ سپلائی کے رکھ رکھاؤکے لئے ضروری اقدامات کریں اورصورت حال کی مسلسل نگرانی کریں ۔ جو سمندری طوفان سے متاثرہوسکتے ہیں ، انھوں نے اہم مقامات پرضروری سامان اورافراد تعینات کئے جانے کے ساتھ ہنگامی بحالی کے نظام کے لئے انتظامات کرنے کی بھی ہدایات دی ۔ تاکہ کسی تاخیرکے بغیربحالی کاکام کیاجاسکے ۔ جناب آرکے سنگھ نے پی جی سی آئی ایل کو بھی ہدایت کی کہ وہ اسٹیٹ ٹرانسمیشن لائن اور بجلی کی تقسیم کے نیٹ ورک کی بحالی کے لئے گجرات پاور محکمے کو  تمام ممکنہ امداد اورتعاون فراہم کریں ۔

پاورگرڈ موسم کے حالات کی قریب سے نگرانی کررہاہے اور اس کے ترسیلی نظام کی مستقل نگرانی بھی کررہاہے ، اس کے علاوہ مانیسراورودودرا میں ساتوں دن 24گھنٹے کنٹرول روم قائم کئے  گئے ہیں ۔

بجلی کے سیکٹراورپاورگرڈکے بحران کے علاوہ آفات کے بندوبست کے منصوبے کے  لئے سی ای اے کے بحران سے نمٹنے کے منصوبے کے مطابق حسب ذیل احتیاطی اقدامات کئے گئے ہیں ۔

اہم مقامات پر  ای آرایس تربیت یافتہ افرادی قوت کے ساتھ ای آرایس ٹاورس کی دستیابی 

گاڑی اورٹی اینڈ پی کے ساتھ فٹرس کی دستیابی

ترسیلی لائن اورسب اسٹیشن کے لئے فاضل پرزوں کی دستیابی

وھیکل ، ہنگامی لائٹس ، ٹرانسفارمرآئیل کے لئے ڈی جی سیٹس ، ڈی واٹرنگ پمپ اورڈیزل

ساحلی علاقوں کے آس پاس  کے مقامات میں ترسیلی لائنس کی خصوصی پیٹرولنگ

ہائیڈرا، کرینس اور گیس کٹرکے لئے ٹائی اپ

نیشنل لوڈ ڈسپیچ سنٹر(این ایل ڈی سی ) لوڈنگ یابجلی پیداکرنے میں نگرانی کے لئے ان ریاستوں میں گرڈ سپلائی کی لگاتارنگرانی کررہاہے اور بروقت کارروائی بھی کررہاہے تاکہ گرڈکے مستحکم آپریشن کو یقینی بنایاجاسکے اور بہترین ممکنہ طریقے سے دیگرترسیلی لائنوں کے ذریعہ بجلی کی متبادل سپلائی کوبھی یقینی بنایاجاسکے ۔این ایل ڈی سی نے بجلی پیداکرنے کے اسیٹیشن ٹرانسمیشن لائنزاورسب اسٹیشن  کی نشاندہی بھی کی ہے، جو سمندرطوفان سے متاثرہوئے ہیں ۔ این ایل ڈی سی نے  ہرمتوقع صورت حال سے نمٹنے کے لئے ایک تفصیلی ہنگامی منصوبہ پہلے ہی تیارکرلیاہے ۔

***********

(ش ح ۔ح ا۔ ع آ)

U -6125


(Release ID: 1932187) Visitor Counter : 109


Read this release in: Marathi , English , Hindi , Punjabi