مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ٹرائی (ٹی آر اے آئی) نے ٹی سی سی سی پی آر، 2018 کے تحت مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ پر مبنی یو سی سی _ ڈیٹیکٹ  سسٹم کو تعینات کرنے کی ہدایت جاری کی

Posted On: 13 JUN 2023 7:39PM by PIB Delhi

ٹیلیکام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا – ٹی آر اے آئی (ٹرائی) نے تمام رسائی فراہم کنندگان کو ہدایت دی ہے کہ وہ مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ پر مبنی یو سی سی _ ڈیٹیکٹ سسٹم کی تنصیب کرے اور ٹیلی کام کمرشیل کمیونی کیشن کسٹمر ترجیحی ضوابط، 2018 (ٹی سی سی سی پی آر-2018) کی دفعات کے مطابق غیر رجسٹرڈ کمرشیل کمیونی کیشن بھیجنے والوں کا پتہ لگائے، شناخت کرے اور ان کے خلاف کارروائی کرے۔وہ ادارے جو رسائی فراہم کرنے والوں (ایکسس پرووائیڈرس) کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں ہوتے ہیں اور 10 ہندسوں والے موبائل نمبروں کو پیغامات یا کالوں کا تجارتی مواصلات بھیجنے کے لیے سہارا لیتے ہیں انہیں غیر رجسٹرڈ ٹیلی مارکیٹرز (یو ٹی ایم) کہا جاتا ہے۔

ٹرائی اَنسولیسیٹڈ کمرشیل کمیونی کیشن (یو سی سی) پر قدغن لگانے کے لیے مختلف اقدامات کر رہا ہے جو کہ عوام کے لیے تکلیف کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔ اس کے نتیجے میں رجسٹرڈ ٹیلی مارکیٹرز (آر ٹی ایم) کے خلاف شکایات میں کمی آئی ہے۔ ٹی ایس پیز کے اقدامات کے باوجود، غیر رجسٹرڈ ٹیلی مارکیٹرز (یو ٹی ایم) سے یو سی سی اب بھی جاری ہے۔ بعض اوقات یہ یو ٹی ایم جعلی لنکس اور ٹیلی فون نمبر والے پیغامات کے ذریعے صارفین کو اپنی اہم معلومات کے اشتراک میں پھنساتے ہیں، جس سے صارفین کو مالی نقصان ہوتا ہے۔

ایسے تمام غیر رجسٹرڈ ٹیلی مارکیٹرز (یو ٹی ایم) کا پتہ لگانے، شناخت کرنے اور ان کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے، ٹرائی رسائی سروس فراہم کرنے والوں پر زور دے رہا ہے کہ وہ یو سی سی_ ڈیٹیکٹ سسٹم کو ٹرائی کے ٹیلی کام کمرشل کمیونیکیشن کسٹمر ترجیحی ضوابط، 2018 (ٹی سی سی سی پی آر- 2018) کے فریم ورک کے اندر مطلوبہ افعال کے ساتھ نافذ کریں۔ رسائی کی خدمات فراہم کرنے والوں نے اپنی مناسبیت اور فزیبلٹی کے مطابق اس طرح کا پتہ لگانے والا نظام نافذ کیا ہے۔ تاہم، چونکہ یو ٹی ایم غیر مطلوبہ (اَنسولیسیٹڈ)  مواصلات بھیجنے کے لیے مسلسل نئی تکنیک تیار کر رہے ہیں اور رسائی سروس فراہم کنندگان کے ذریعہ نصب شدہ موجودہ یو سی سی  ڈیٹیکٹ سسٹم اس طرح کے یو سی سی کا پتہ لگانے کے مکمل طور پر اہل نہیں ہیں۔

لہذا، یو سی سی_ ڈیٹیکٹ سسٹم کے نفاذ میں یکسانیت کے لیے، ٹرائی نے تمام رسائی خدمات فراہم کرنے والوں (ایکسس سروس پرووائیڈرس) کو مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ پر مبنی یو سی سی_ ڈیٹیکٹ سسٹم کی تنصیب کی ہدایت کی ہے جو یو ٹی ایم کے ذریعے استعمال ہونے والے نئے دستخطوں، نئے نمونوں اور نئی تکنیکوں سے نمٹنے کے لیے مسلسل تیار رہنے کے قابل ہو۔ رسائی خدمات فراہم کرنے والوں کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ڈی ایل ٹی پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے دیگر رسائی فراہم کرنے والوں کے ساتھ انٹیلی جنس شیئر کریں۔ رسائی خدمات کرنے والوں کو مزید ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس طرح کا یو سی سی_ ڈیٹیکٹ سسٹم ایسے مواصلات بھیجنے والوں کا پتہ لگائے گا جو غیر مطلوبہ تجارتی مواصلات بلک (تھوک) میں بھیج رہے ہیں اور ضوابط کی دفعات کی تعمیل نہیں کررہے ہیں۔ تمام رسائی خدمات فراہم کنندگان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مندرجہ بالا ہدایات کی تعمیل کریں اور تیس دنوں کے اندر کیے گئے اقدامات کے بارے میں تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کریں۔

کسی بھی وضاحت/معلومات کے لیے جناب جے پال سنگھ تومر، ایڈوائزر (کیو او ایس) ٹرائی سے ٹیلی فون نمبر 23230404- 011 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.6119



(Release ID: 1932157) Visitor Counter : 92


Read this release in: Hindi , English , Marathi , Bengali