کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

جیولوجیکل سروے ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (جی ایس آئی ٹی آئی)، حیدرآباد کو صلاحیت سازی کمیشن نے ’’ اتی اُتّم‘‘ کے طور پر ،منظوری دی

Posted On: 13 JUN 2023 5:23PM by PIB Delhi

کانکنی کی وزارت کے انتظامی کنٹرول کے تحت جیولوجیکل سروے ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (جی ایس آئی ٹی آئی) کو اس کے ذریعہ فراہم کی جانے والی بہترین خدمات اور ارضیاتی سائنس کی تربیت کے شعبہ میں اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے لیے   نیشنل ایکریڈیٹیشن بورڈ فار ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (این اے بی ای ٹی)  کے ذریعہ منظوری فراہم کی گئی ہے۔ اس کی تشخیص  ادارے  کے ذریعہ مختلف سطحوں پر اپنائے گئے کام کاج کے  سبھی معیاری طور طریقوں کے معائنہ کی بنیاد پر کی گئی تھی ۔ صلاحیت سازی کمیشن (سی بی سی)، این اے بی ای ٹی اور کوالٹی کنٹرول آف انڈیا کی ٹیم نے کام کی جگہ پر ہی اس کی تشخیص کی اوراتی اُتم کی گریڈنگ کے ساتھ  ایکریڈیشن سرٹیفکیٹ فراہم کیا۔

جی ایس آئی ٹی آئی، کا ہیڈکوارٹر  حیدرآباد میں ہے،  جسےسال 1976 میں قائم کیا گیا تھا۔ اس کے چھ علاقائی ٹریننگ ڈویژن (آر ٹی ڈی)  جو حیدرآباد، ناگپور، جے پور، لکھنؤ، کولکتہ اور شیلانگ میں واقع ہیں۔ اس کے علاوہ چتردرگ(کرناٹک)، رائے پور (چھتیس گڑھ)، زاور (راجستھان) اور کُجو (جھارکھنڈ) میں بھی چار علاقائی تربیتی مراکز (ایف ٹی سی ) قائم کیے گئے ہیں۔ یہ مراکز جیولوجی کے مختلف مضامین میں ارضیاتی سائنس کے پیشہ ور وں، اساتذہ، محققین اور طلباء کو مختلف طرح کی تربیت فراہم کرنے کے لیے کانکنی کی وزارت  کے تحت ایک قومی تربیتی سہولت ہے، جومرکزی اور ریاستی سطح کے محکموں ، پبلک سیکٹر  کے اداروں (ایم ای سی ایل، او این جی سی، او آئی ایل، این ایم ڈی سی) ، قومی تعلیمی اداروں (آئی آئی ٹی، مرکزی یونیورسٹیوں اور کالجوں)  کالجوں سمیت کئی  فریقوں کو تربیت اور صلاحیت سازی کی سہولیات فراہم کرتی ہے۔  یہ ادارہ ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو)  کی حمایت یافتہ این این آر ایم ایس پروگرام کے تحت ریموٹ سینسنگ پر باقاعدگی سےکورسز  کا  اہتمام کرتا ہے۔ یہ بین الاقوامی شہرت یافتہ ادارہ ہے اور وزارت خارجہ کے زیر اہتمام آئی ٹی ای سی پروگرام کے تحت ترقی پذیر ممالک کے شرکاء کو تربیت فراہم کرتا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کے ذریعے 75 ممالک کے پیشہ ور افراد کو پہلے ہی تربیت دی جا چکی ہے۔

جی ایس آئی ٹی آئی حیدرآباد میں اپنے مرکز اور ملک بھر میں قائم آر ٹی ڈی اور ایف ٹی سی کے ذریعے فیلڈ  سے متعلق مخصوص ٹریننگ  پروگرام  پیش کرتاہے۔ ہمالیہ سمیت مختلف  خطوں کی نقشہ سازی کی تکنیک، معدنی زون (سونا، ہیرا، تامبا، لیتھیم، آر ای ای، لوہا، مینگنیج وغیرہ)،کو نشانزد کرنے کے لئے   تلاش کے طریقے کار ، فوٹو جیولوجی و ریموٹ سینسنگ، جیوگرافک انفارمیشن سسٹم، پیٹرولوجی، جیو کرونولوجی، جیو فزکس ، کیمسٹری میں تجزیاتی طریقے،ماحولیاتی اور شہری ارضیاتی اور قدرتی خطرات میں کمی اور ریموٹ سینسنگ اور جغرافیائی سرگرمیوں میں ڈومین کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے  تربیتی کورس  کی پیشکش کی جاتی ہے۔ یہ انسٹی ٹیوٹ ملازمین کی عملی قابلیت کو اپ گریڈ کرنے کے لیے کورسز کا انعقاد کرتا ہے۔ یہ ان  موضوعات کو شامل کرنے پر بھی توجہ مرکوز کرتا ہے جو  افسران میں  طرزعمل کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہیں۔

 

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:6105)



(Release ID: 1932155) Visitor Counter : 109