ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

ایم ایس ڈی ای نے سنکلپ پروگرام کے تحت کلسٹر بیسڈ ٹریننگ آف ٹرینرز پروجیکٹ میں تربیت یافتہ 98 ٹرینرز کو سرٹیفکیٹ دیا

Posted On: 13 JUN 2023 5:39PM by PIB Delhi

فروغ ہنر مندی اور صنعت سازی کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) نے آٹوموٹیو سیکٹر ڈیولپمنٹ کونسل (اے ایس ڈی سی)، جز- اِگویٹ (GIZ-IGVET) اور مہاراشٹر اسٹیٹ اسکل ڈیولپمنٹ مشن (ایم ایس ایس ڈی ایس) کے تعاون سے شروع کئے گئے کلسٹر پر مبنی ٹریننگ آف ٹرینرز (ٹی او ٹی) پروجیکٹ کے ذریعے انتہائی ہنرمند ٹرینرز کا ایک پول بنانے کے تئیں اپنی عہد بستگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ 10 جون 2023 کو پونے میں اے ایس ڈی سی کے زیر اہتمام ایک کانووکیشن تقریب کے ذریعے 98 ٹرینرز پر مشتمل آخری 4 بیچوں کو سرٹیفکیٹ دیا گیا۔ نیشنل کمپونینٹ آف اسکل ایکوایزیشن اینڈ نالیج اویئرنیس فار لائیولی ہوڈ پروموشن (ایس اے این کے اے ایل پی – سنکلپ) کے ایک جزو کے طور پر آٹوموٹیو سیکٹر ڈیولپمنٹ کونسل اور آئی جی سی سی (جرمن سرٹیفکیشن ایجنسی) کے جائزوں کے بعد، ٹرینرز کو دوہرا سرٹیفکیٹ دیا گیا۔ ٹی او ٹی پروگرام میں ایڈوانسڈ ویلڈنگ، سی این سی آپریشنز، روبوٹکس، کوالٹی کنٹرول، اور ایڈوانسڈ آٹوموٹیو ٹیکنالوجی جیسے ٹریڈ کا احاطہ کیا گیا ہے۔ پروجیکٹ میں شامل کلیدی حصص داروں میں ایم ایس ڈی ای، آٹوموٹیو اسکلز ڈیولپمنٹ کونسل (اے ایس ڈی سی)، جز- اِگویٹ، اور مہاراشٹر اسٹیٹ اسکل ڈیولپمنٹ مشن (ایم ایس ایس ڈی ایس) شامل تھے۔

سرٹیفکیشن کی تقریب میں دیگر لوگوں کے علاوہ فروغ ہنر مندی و صنعت کاری کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری اور سینئر اقتصادی مشیر جناب نیلامبج شرن، آٹوموٹیو اسکلز ڈیولپمنٹ کونسل کے سی ای او جناب ارندم لہڑی؛ اِگویٹ کے پروجیکٹ ہیڈ ڈاکٹر روڈنی ریویئر موجود تھے۔

سکھاکارتا جنرل انجینئرنگ کلسٹر پرائیویٹ لمیٹڈ (ایس جی ای سی پی ایل) کے تعاون سے پونے میں منعقدہ، ٹی او ٹی پروگرام نے کامیابی سے کل 189 ٹرینرز کو آٹھ بیچوں میں تربیت دی، جس میں ایک ماہ کی کلاس روم ٹریننگ شامل تھی اور اس کے بعد ایک ماہ کی آن دی جاب ٹریننگ بھی اس ٹریننگ کا حصہ تھی۔ اس اقدام نے ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (ٹی وی ای ٹی) ڈومین میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو مضبوط کیا، صنعت 4.0 کی ضروریات کے مطابق ٹرینرز کی تکنیکی اور تدریسی مہارتوں کو اپ گریڈ کیا۔ مزید برآں، اس نے نصاب کی ترقی میں صنعت کے اراکین کو شامل کرکے مہارت کے خلا کو مؤثر طریقے سے پُر کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، جناب نیلامبج شرن نے کہا کہ آٹوموٹیو سیکٹر میں کلسٹر پر مبنی ٹی او ٹی عوامی اور نجی شعبے کے ساتھ ساتھ صنعت کی صف بندی کے درمیان ہم آہنگی کی ایک منفرد مثال ہے۔ کلسٹر پر مبنی ٹی او ٹی پروجیکٹ آٹوموٹیو سیکٹر میں ٹرینرز کے لیے ہنر مندی کی تربیت اور اپ اسکلنگ کے مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ انھوں نے عالمی بینک سے امداد یافتہ سنکلپ نامی اسکیم کے توسط سے کئے گئے اقدام کی کامیاب تکمیل کے لئے اے ایس ڈی سی اور سکھاکارتا جنرل انجینئرنگ کلسٹر پرائیویٹ لمیٹڈ کی یونٹوں کی فعال شمولیت کے لئے تعریف کی۔ صنعت کے اندر تیز رفتار ترقیوں اور تبدیلیوں کے سبب، یہ بہت ضروری ہے کہ تربیت دہندگان کا ایک انتہائی قابل سیٹ تیار کیا جائے تاکہ افرادی قوت کو ہمہ وقت بدلتے ہوئے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے تیار کیا جاسکے۔ انہوں نے اس موقع پر سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والے ٹرینیز کو بھی مبارکباد دی۔

اے ایس ڈی سی کے سی ای او جناب ارندم لہڑی نے مسابقتی آٹو موٹیو سیکٹر میں اعلیٰ مہارت کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ افرادی قوت کی مہارتوں میں مسلسل اضافہ کرکے، ہم اس شعبے میں جدت، اثر انگیزی اور بہترین کارکردگی کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔

ٹی او ٹی ماڈل کو ابتدائی طور پر اورنگ آباد میں شروع کیا گیا تھا، جس میں ملازمت کے تین کرداروں— ایڈوانسڈ ویلڈنگ، سی این سی آپریشنز، اور روبوٹکس — کا احاطہ کیا گیا تھا۔ تینوں شعبوں کے ایک ایک بیچ پر مشتمل مجموعی طور پر 75 ٹرینرز اس میں شامل تھے۔ فی الحال اس پروجیکٹ کو پونے میں نافذ کیا جا رہا ہے۔ یہ ایک ایسا آٹو موٹو کلسٹر ہے جس میں 3000 سے زیادہ صنعتیں ہیں، جو پورے ہندوستان میں آٹو او ای ایم کو سپورٹ کرتی ہیں۔ آٹوموٹیو اسکلز ڈیولپمنٹ کونسل آٹوموٹیو کی مہارتوں کو مسلسل ترقی دینے اور اپ گریڈ کرنے کے لیے پرعزم ہے، تاکہ اعلیٰ قدر میں اضافہ کیا جا سکے اور مہارتوں کو تعلیمی راستے کے ساتھ مربوط کیا جا سکے، جس سے وہ توقعاتی (اسپائریشنل) بنیں۔

علم، ہنر اور تدریسی تکنیک فراہم کرنے میں ٹرینرز کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے، مرکز نے اسکل انڈیا مشن کے لازمی جزو کے طور پر ٹریننگ آف ٹرینرز (ٹی او ٹی) پروگراموں کو ترجیح دی ہے۔ ان پروگراموں کا مقصد مختلف شعبوں میں ایک قابل اور مضبوط افرادی قوت تیار کرنا ہے، تاکہ فروغ ہنر مندی سے متعلق اقدامات کے اثرات میں کئی گنا اضافہ ہوسکے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.6120

13.06.2023



(Release ID: 1932153) Visitor Counter : 108


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Telugu