بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
جناب سربانند سونووال نے ’سائیکلون بیپرجوائے‘ کے لیے تیاریوں کا جائزہ لیا
ہمیں زندگیوں اور ماحول کے تحفظ کے لیے آئی ایم ڈی، ڈی جی ایس، اور دیگر حکام کی طرف سے جاری کردہ ایڈوائزری کی تعمیل کو یقینی بنانا چاہیے: جناب سربانند سونووال
جناب سونووال نے سبھی کو ہدایت دی کہ وہ لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں
Posted On:
12 JUN 2023 7:42PM by PIB Delhi
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج شمالی بحیرۂ عرب میں آنے والے سمندری طوفان بیپرجوائے کے تعلق سے تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے حکام کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ یہ طوفان گجرات کے ساحل کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کے 15 جون تک لینڈ فال کا امکان ہے۔ میٹنگ کے دوران، جناب سونووال نے سینئر افسران کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں کہ غیر محفوظ مقامات پر رہنے والے لوگ محفوظ رہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہمیں زندگی اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے آئی ایم ڈی، ڈی جی ایس، اور دیگر حکام کی طرف سے جاری کردہ ایڈوائزری کی تعمیل کو یقینی بنانا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ اس بات کو بھی یقینی بنایا جانا چاہیے کہ سبھی احتیاطی / انسدادی اقدامات اور بندوبست وقت پر ہوجائیں، تاکہ ضروری بچاؤ، پناہ گاہ، بازآبادکاری اور راحت رسانی سے متعلق مطلوبہ کاموں کو انجام دیا جاسکے۔
جناب سونووال نے جہازرانی کے ڈائریکٹر جنرل، متعلقہ بندرگاہوں اور تمام متعلقہ اداروں کو ایک کنٹرول روم قائم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے کی سبھی بندرگاہیں سمندری طوفان کے تعلق سے حفاظتی اقدامات کرنے کے لئے وقفے وقفے سے موجودہ صورت حال کی جانکاری دیتی رہیں۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.6085
(Release ID: 1931826)
Visitor Counter : 129