مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
امرناتھ یاترا سوچھ تیرتھ کی طرف رواں دواں
Posted On:
12 JUN 2023 12:13PM by PIB Delhi
سوچھ بھارت مشن اربن دوئم کے تحت، یاتریوں کے لیے صاف ستھرےاورکچرے سے پاک ماحول کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جاتے ہیں۔ صفائی ستھرائی کی سہولت اور صفائی کو فروغ دینے کے علاوہ اور ذمہ دارانہ فضلہ کو ٹھکانے لگانے کو فروغ دینے کے لئے بیداری مہمات اور صفائی ستھرائی کی سہولیت کے ساتھ ٹھوس کچرے کے بندوبست نظام کو لاگو کیا جاتا ہے۔ان اقدامات نے امرناتھ یاترا کے صفائی ستھرائی کے معیار ات کو نمایاں طور پراضافہ کیا ہے اور اسے عقیدت مندوں کے لیے ماحول کے حوالے سے شعوری یاترا میں بدل دیا ہے۔تیرت کے لئے آنے والی آبادی جولائی اور اگست کے درمیان جنوبی کشمیر میں امرناتھ یاترا کے دوران مقدس غار میں ہر سال عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد کا مشاہدہ کرتی ہے،جس سے کافی مقدار میں فضلہ پیدا ہوتا ہے، یاترا کی جگہ کے تقدس کو برقرار رکھنے کے لیے موثر کچرے کے انتظام کی حکمت عملیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔
2022 میں امرناتھ یاترا کے دوران شہری مقامی اداروں یو ایل ویز نے صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے کے لئے راستوں پر 127 ٹوائلیٹ سیٹس ،119 پیشاب گھر اور 40 نہانے کے یونٹس نصب کئے تھےاور انہیں برقرار رکھا تھا۔اس کے علاوہ یاترا کے لئے یو ایل ویز نے 780 ٹوائلیٹس بھی برقرار رکھے تھے ،سو فیصد کچرے کو جمع کرنے کے حصول کے لئے یو ایل ویز نے روزانہ کی بنیاد پر10 ٹوئن کمپارٹمنٹ وہیکل کا استعمال کیا تھا ۔انہوں نے کچرے کو الگ الگ کرنے کی سہولت کے لئے سبھی کیمپوں میں 145 ٹوئن بینس بھی نصب کئے تھے۔سینٹری کچرے کو ٹھکانے لگانے کے لئے خاتون ٹوائلیٹس کی سہولتوں میں مخصوص کالے ڈسٹ بین رکھے گئے تھے تقریباً150 میٹرک ٹن گیلا کچرا، 130 میٹرک ٹن خشک کچرا اور 10 سے12 میٹرک ٹن پلاسٹک کچرا نکلا تھا۔ اس پیدا ہونے والے کچرے سے نمٹنے کے لئے شہری مقامی اداروں نے یاترا کے دوران روزانہ 14 ڈی سلاجنگ گاڑیاں تعینات کی تھیں ساتھ ہی ہنگامی حالات کے لئے اضافی گاڑیاں بھی اسٹینڈ بائی میں تیار رکھی تھی۔2596 کے ایل کچرے کو کامیابی کے ساتھ شہری اربن اداروں نے ٹھکانے لگایا تھا ۔
صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے کے لئے شہری اربن اداروں نے ٹھہرنے والے علاقوں میں آس پاس کی سڑکوں اور دیگر اداروں میں صفائی ستھرائی کرنے والے 231 ورکروں کو تعینات کیا ۔ ان ورکروں کو مناسب وردیاں پی پی ای کٹس ، دستانے ،گم بوٹس ، ماسک اور بروم فراہم کئے تھے۔
اربن لرننگ انٹر شپ پروگرام (ٹی یو ایل آئی پی ) کے حصہ کے طور پر یاترا کے دوران قیام کی جگہوں میں کئی سوچھ گریہی تعینات کئے تھے۔انہوں نے صفائی ستھرائی کی مجموعی طور پر نگرانی کی اور ٹھوس کچرے کو جمع کرنے اور انہیں الگ الگ کرنے کی سہولتیں فراہم کیں اور انہوں نے ایس یو پیز کو استعمال نہ کرنے کی وکالت کی اور سوچھتا کے پیغام کو عام کیا۔بیت الخلاء ،لنگرس اور کیمپ کی سہولتوں میں کیو آر کوڈ کے ذریعہ اربن لرننگ انٹرشپ پروگرام ٹی یو آئی ایل آئی پی انٹرنس نے یاترا سے معلومات جمع کی ،یاتریوں کے لئے خصوصی سیلفی پوائنٹس بنائے گئے ،امرناتھ یاترا کے حصے کے طور پر بہت سی منفرد سرگرمیاں انجام دی گئی تاکہ یاترا کے تجربے کو اور زیادہ بڑھایا جاسکے۔
کچرے کو صحیح طریقے سے پروسیس کرنے کو یقینی بنانے کے مقصد سے جموں وکشمیر میں واقع 10 اربن لوکل باڈیز میں 12 مئی 2023 کو ٹھوس کچرے کی9 سہولتوں کا افتتاح کیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ ان میں سے 3 یو ایل ویز قاضی کنڈ ، سنبل ، گاندربل یاترا کے راستے میں آتے ہیں۔ یہ سہولیات یومیہ 40 ٹن کچرے کو پروسیس کریں گی۔ہر مرکز میں خشک کچرے کے لیے ایک مواد کو حاصل کرنےکی سہولت موجود ہے جس میں کچرے کوعلیحدہ کرنے، بیلنگ اور شریڈنگ کی سہولیات شامل ہیں۔گیلے کچرے کی پروسیسنگ کے لیے کمپوسٹ گڑھے بھی فراہم کیے گئے ہیں۔ 2023 کی امرناتھ یاترا کی تیاریوں میں متعدد اضافی اقدامات شامل ہیں، جیسے مزید تیار شدہ بیت الخلاء کا حصول،آلات اور پودوں کی خریداری، جراثیم کش ادویات، صفائی ستھرائی کے اضافی عملے کی خدمات حاصل کرنا، مزید سوچھ گرہیوں کو شامل کرنا، یاترا سے پہلے کے قیام کے علاقوں اور یاترا کے راستے کی صفائی، سیپٹک ٹینکس کی کیچڑ کو ختم کرنا۔ ٹینک، صفائی ٹیموں کی تشکیل اور دیگر اقدامات کے علاوہ نوڈل افسروں کی تقرری۔ سوچھ امرناتھ یاترا کے ذریعے، سوچھ بھارت مشن اربن 2.0 نے نہ صرف یاترا کے مجموعی تجربے کو بہتر بنایا ہے بلکہ عقیدت مندوں میں صفائی اور حفظان صحت کی اقدار کو بھی تقویت دی ہے۔
***********
ش ح ۔ ح ا - م ش
U. No.6059
(Release ID: 1931599)
Visitor Counter : 192