ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پی ایم مترا کے تحت موصول ہونے والی تجاویز کا جائزہ لیتے ہوئے پی ایم گتی شکتی  کا بڑے پیمانے پر استعمال کیا گیا:  جناب گوئل


آج ہندوستان دنیا میں تکنیکی ٹیکسٹائل کا 5واں سب سے بڑا پروڈیوسر ہے: جناب گوئل

ہم نے عالمی وبا کے دوران اپنی قوت مدافعت کا مظاہرہ کیا ہے: جناب گوئل

پی ایم گتی شکتی کی بدولت ہمارے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے، تیزی سے منظوری دی جا رہی ہے، اور عمل درآمد اب کہیں زیادہ معقول ہے: جناب گوئل

ہندوستان اگلے 4-5 برسوں کے دوران اپنی تکنیکی ٹیکسٹائل مارکیٹ کو 40 بلین امریکی ڈالر تک لے جانے کا خواہشمند ہے: جناب گوئل

ہم سب کو احساس ذمہ داری کے ساتھ کام کرنا چاہئے اور اپنی زندگی میں زیرو ڈیفیکٹ زیرو ایفیکٹ کے اصول کو بھی شامل کرنا چاہئے اور معیار کو منتر بنانے کی کوشش کرنی چاہئے: جناب گوئل

Posted On: 24 MAR 2023 7:17PM by PIB Delhi

پی ایم مترا پروگرام کے تحت ہمیں موصول ہونے والی مختلف تجاویز کا جائزہ لینے کے دوران پی ایم گتی شکتی کا بڑے پیمانے پر استعمال کیا گیا اور اس نے ہمیں منتخب اور کامیابی کے امکانات والے مقامات کی توثیق کرنے میں مدد کی۔ ٹیکسٹائل، صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم اور تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج یہاں جیو ٹیکسٹائل پر ایک قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہندوستان کی ٹیکنالوجی سے چلنے والی شفاف حکمرانی کا ثبوت ہے۔

جناب  گوئل نے کہا ، ‘‘معزز وزیر اعظم کے پانچ ایف کے وژن کے مطابق: فارم سے فائبر سے فیکٹری سے فیشن سے فارن تک، پی ایم مترا اسکیم کے تحت سات میگا ٹیکسٹائل پارکس تمل ناڈو تلنگانہ، کرناٹک، مہاراشٹر میں قائم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ گجرات، مدھیہ پردیش اور اتر پردیش۔ میں تمام جیتنے والی ریاستوں کو مبارکباد دینا چاہوں گا،”۔  

انہوں نے کہا کہ بھارت تقریباً 22 بلین ڈالر کی مارکیٹ کے ساتھ پوری دنیا میں تکنیکی ٹیکسٹائل کا 5 واں سب سے بڑا پروڈیوسر ہے، جس کے بارے میں ہم 2047 تک یعنی آزادی کے 100 سال مکمل  ہونے پر 300 بلین ڈالر تک پہنچنے کی امید کرتے ہیں۔

جیو ٹیکسٹائل کی بڑھتی ہوئی عالمی مانگ پر زور دیتے ہوئے،  جناب  گوئل نے کہا کہ ہندوستان میں بنائے جانے والے بنیادی ڈھانچے میں مضبوط ترقی کے ساتھ، وہ یقین رکھتے ہیں کہ جیو ٹیکسٹائل اور تکنیکی ٹیکسٹائل سیکٹر میں مارکیٹ کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے اہم تعاون کیا جائے گا۔ اس طرح، اس شعبے کی ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے، اس صنعت کے سامنے آنے والے چیلنجوں کو فعال طور پر حل کرنے اور ایک سازگار ماحول کی تخلیق میں سہولت فراہم کرنے کے لیے خاطر خواہ کوششیں کی گئی ہیں۔ انہوں نے اصلاحی اسکیموں کا حوالہ دیا جیسے پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم، پی ایم مترا پارک اسکیم۔ انہوں نے نیشنل ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن اور کاروبار کرنے میں آسانی کے مختلف اقدامات کے بارے میں بتایا، ہندوستان میں کاروباروں کے لیے کام کرنے اور چلانے میں آسانی پیدا کرنے کے لیے مختلف اقدامات ہمارے صنعت کاروں کے لیے  وسائل  دستیاب ہیں۔ یہ سب ہندوستان کو محض ایک روایتی ٹیکسٹائل انڈسٹری سے ٹیکنیکل ٹیکسٹائل اور ایم ایم ایف (انسانی ساختہ فائبر) کے مرکز میں تبدیل کرنے میں مدد کریں گے۔

جناب گوئل نے کہا کہ ہندوستان نے دنیا کے سامنے کووڈ کے دوران مشکلات کے خلاف اپنی قوت مدافعت  کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ  ‘‘ٹیکسٹائل ایک اہم شعبہ ہے جس نے کووڈ کے دوران ہماری مدد کی جہاں ہم ، پی پی ای کٹس، ماسک، کئی تیز رفتار ٹیسٹنگ کٹس انفرادی طور پر تیار کر سکتے ہیں تاکہ ان میں سے متعدد مصنوعات کے خالص درآمد کنندہ سے، ہم نے طبی ٹیکسٹائل کے برآمد کنندہ بننے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو ڈرامائی طور پر بڑھایا جاسکے۔’’

انہوں نے کہا کہ آج کی کانفرنس پی ایم گتی شکتی کے قومی ماسٹر پلان کے ساتھ جڑی ہوئی ہے، جو کہ 2021 میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی رہنمائی اور ان کے زیر نگرانی عمل درآمد کے ساتھ شروع کیا گیا تھا۔ اس کا مقصد مختلف صنعتی اور اقتصادی زونوں کو ملٹی موڈل کنیکٹیویٹی اور آخری میل کا بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنا ہے اور اب اسے ہندوستان کے دور دراز  گوشوں  تک سماجی انفراسٹرکچر کو پھیلانے کی ہماری کوششوں میں بھی بڑے پیمانے پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے پی ایم گتی شکتی پروجیکٹ کا شکریہ ادا کیا، جس کی وجہ سے انفراسٹرکچر پروجیکٹوں کو تیزی سے منظوری کے ساتھ زیادہ جامع منصوبہ بندی کے ساتھ آگے بڑھایاجا رہا ہے اور اس پر عمل درآمد کہیں زیادہ منصفانہ اور سائنسی ہو جائے گا تاکہ بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر عمل درآمد کے دوران لاگت اور وقت کی مقدار اور وسعت  کا کوئی مسئلہ نہ ہو۔

جناب گوئل نے کہا کہ یہ بنیادی ڈھانچے میں ہماری اپنی سرمایہ کاری کو بھی وسعت دے گا اور آنے والے برسوں میں جیو ٹیکسٹائل کے استعمال کے لیے ایک بڑا بازار بنائے گا۔ یہ جیو ٹیکسٹائل سڑکوں، پلوں، شاہراہوں، ریلوے، ہوائی اڈوں، بندرگاہوں میں استعمال ہوں گے اور معیار کو بہتر بنانے اور اس طرح کے بنیادی ڈھانچے کی عمر کو نمایاں طور پر بڑھانے میں ہماری مدد کریں گے۔

‘‘ہندوستان آج اپنی تکنیکی مارکیٹ کو اگلے چار یا پانچ برسوں میں کم از کم 40 بلین ڈالر تک لے جانے کا خواہشمند ہے۔ اگرچہ یہ ایک بہت بڑا کام ہے،  تاہم ہمیں یقین ہے کہ ہم اسے حاصل کر سکتے ہیں بشرطیکہ ہم سب مل کر کام کریں۔ ہمیں مینوفیکچرنگ اور سپلائی چین کی سطحوں پر اپنی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے پر بہت زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہوگی۔ ہم بڑے پیمانے پر معیشتوں کو متعارف کرانا چاہتے ہیں اور تحقیق اور ترقی پر بھی کام کرتے ہیں تاکہ جدت طرازی اور پرکشش نئی مصنوعات سامنے لائیں جنہیں مستقبل میں عالمی منصوبوں کی حیثیت  دی جانے والی ہے ۔

 اپنی بات کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے، جناب گوئل نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لیے، مضبوط بین وزارتی تال میل قائم کیا جا رہا ہے، جو ہندوستان میں تکنیکی ٹیکسٹائل مارکیٹ کی ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ہم آہنگی، حکومت کے اندر ہم آہنگی، یونیورسٹیوں اور صنعتوں کے ساتھ ہم آہنگی، سائنسدانوں اور محققین کے ساتھ ہم آہنگی، برآمد کنندگان کے ساتھ ہم آہنگی کی مسلسل حوصلہ افزائی کر رہے ہیں، تاکہ سبھی  لوگ  آنے والے برسوں میں جیو ٹیکسٹائل کے استعمال اور مانگ کو ڈرامائی طور پر بڑھانے پر توجہ مرکوز کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ انجینئرنگ سے  جڑے ذہن  نوجوانوں کو اپنی کاروباری کوششوں میں، یا اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم میں تکنیکی ٹیکسٹائل کے حصول کی ترغیب دینے کی کوششیں اس شعبے کو آگے لے جانے میں مددگار ثابت ہوں گی۔ ایس ایم اے آر اے ٹی ایچ اسکیم کے تحت تکنیکی تربیت بھی نوجوانوں کی مہارت کو بڑھانے کے لیے فراہم کی جاتی ہے۔ درحقیقت، ٹیکنیکل ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے،  این ٹی ٹی ایم (نیشنل ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن) کے تحت اضافی فنڈز موجود ہیں اور اس طرح ہر دو سال بعد دو لاکھ افراد کو ٹیکنیکل ٹیکسٹائل اور جیو ٹیکسٹائل کی تربیت دینے کا ہمارا ہدف ایک حقیقت بن جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اس صنعت کی ترقی کا حقیقی مرحلہ ابھی شروع  کیا جانا  باقی ہے۔

انہوں نے کہا. ‘‘آنے والی دہائی جیو ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے سنہری دہائی ثابت ہو سکتی ہے جس میں بنیادی ڈھانچے اورمینوفیکچرنگ کے شعبے سے جڑی سرگرمیاں، دونوں میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی جائے گی۔ ہمارے لیے یہ صحیح  ترین وقت ہے کہ ہم ترقی ، منافع بخش  چھو ٹے کاروبار ، پراجیکٹس پر تیز رفتاری کے ساتھ عمل درآمد اور دنیا بھر کے بہترین صارفین کے لیے موزوں اعلیٰ معیار کی مصنوعات کے ساتھ عالمی منڈیوں میں  مضبوطی کے ساتھ اپنے قدم جمائیں ۔ میں آپ کو اس بات کا یقین دلاتا ہوں کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مانگ پیدا کرنے، تحقیق کے عمل  کو مضبوط بنانے، تکنیکی ٹیکسٹائل کے لیے ضروری ایپلی کیشنز کے استعمال کو فوراً شروع کرنے، حقیقی  جدت طرازی کا ماحول پیدا کرنے کے لیے اسٹارٹ اپس کو فروغ دینے، ترقی کی وہ رفتار لانے کے لیے جو ہم سب بے تابی سے دیکھ رہے ہیں اور اس کے لیے کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ’’

انہوں نے مزید کہا کہ ہر کسی کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس  کرتے ہوئے کام کرنا ہو گا،   اس اصول کو اپناتے ہوئے جو وزیر اعظم مودی نے زیرو ڈیفیکٹ، زیرو ایفیکٹ کے طور پر بیان کیا تھا، انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنی زندگی اور اپنے کاروبار میں خرابیوں  اور منفی اثرات کے خاتمے والی  روش کو اپناتے ہیں اور معیار کو اپنا منتر بناتے ہیں، تو انہیں یقین ہے کہ آنے والے بر سوں میں انڈسٹری کا  مستقبل بہت روشن رہے گا۔ انہوں نے شرکت کرنے والے مندوبین سے ملاقات کی اور کہا، ’’آئیے ہم مل کر ہندوستان کو خود انحصار بنانے کی خواہش کریں۔ اور ساتھ ہی، اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہندوستان اس شعبے میں عالمی رہنما اور دنیا بھر کی کمپنیوں اور ممالک کے لیے ایک قابل اعتماد پارٹنر بن جائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تقریب انتہائی مناسب وقت پر منعقد کی جا رہی ہے جب کہ ہندوستان کو جی 20  کی صدارت حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ واقعی ہندوستان کے لیے یہ مناسب ترین موقع  ہے کہ وہ دنیا بھر کے دیگر ممالک اور عالمی کمپنیوں کے ساتھ مضبوط شراکت داری کو فروغ دے سکے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کی تقریب ٹیکنیکل جیو ٹیکسٹائل سیکٹر میں ڈرامائی ترقی کی حوصلہ افزائی کرنے کی سمت میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تقریب صنعت اور شعبے کو فروغ دینے کی کوششوں کی تکمیل کا ہدف حاصل کرنے میں ایک بڑی کامیابی ہوگی اور 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بننے کے وژن کو حاصل کرنے میں مدد  گار ثابت ہوگی۔

*************

ش ح۔  س ب ۔ رض

U. No.6056


(Release ID: 1931595) Visitor Counter : 142


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Manipuri