قبائیلی امور کی وزارت
صدر جمہوریہ ہند کل راشٹرپتی بھون میں قبائلی امور کی وزارت کے زیر اہتمام پی وی ٹی جی میٹنگ میں شرکت کریں گی
Posted On:
11 JUN 2023 9:11PM by PIB Delhi
ہندوستان کی صدر محترمہ دروپدی مرمو، کل صدر اسٹیٹ کے راشٹرپتی بھون کے اسپورٹس گراؤنڈ میں پی وی ٹی جی (خاص طور پر کمزور قبائلی گروپس) کے اجلاس میں شرکت کریں گی۔ صدر نے 75 پی وی ٹی جیز کے اراکین کو راشٹرپتی بھون کے دورے کے لیے مدعو کیا ہے تاکہ ان کے ساتھ وسیع بات چیت کی جاسکے اور انہیں قبائلی امور کی وزارت کی مختلف اسکیموں اور اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا جاسکے۔
دن کے وقت پی وی ٹی جی ممبران کے لیے امرت اُڈیان اور راشٹرپتی بھون کے گرد گائیڈڈ ٹور کا اہتمام کیا گیا ہے۔
یہ مقام قبائلی ثقافتی رقصوں کی ، یعنی بہار کا مال پہاڑیہ، گجرات کا سدی، کیرالہ کا ارولا، راجستھان کا سہاریہ، مدھیہ پردیش کا بیگا پردھونی اور اڈیشہ کا بڈیگلی میزبانی کرے گا۔ ثقافتی پرفارمنس کے بعد، صدر جمہوریہ اسی مقام پر پی وی ٹی جیز کے اراکین کے اجتماع سے خطاب کریں گی۔
مزید، صدر جمہوریہ ہر پی وی ٹی جی برادری سے ایک مرد اور ایک خاتون مہمان کی عزت افزائی کریں گی ،جس کے بعد ایک گروپ فوٹو سیشن ہوگا۔
پی وی ٹی جی مہمان راشٹرپتی بھون کے اسپورٹس گراؤنڈ میں ہائی ٹی اور عشائیہ میں بھی شرکت کریں گے۔
اس موقع پرجناب ارجن منڈا، قبائلی امور کے مرکزی وزیر؛ محترمہ رینوکا سنگھ سروتا؛ قبائلی امورکی وزیرمملکت ،جناب بشویسورٹوڈو،، ریاستی قبائلی امورکے وزیر اور دیگر معززین بھی موجود رہیں گے۔
اس مئی کے شروع میں، درج فہرست قبائل کے مشن کو تحریک دیتے ہوئے، صدر جمہوریہ ہند نے جھارکھنڈ کے کھنٹی ضلع کا دورہ کیا اور برسامنڈا کالج اسٹیڈیم میں قبائلی امور کی وزارت کے زیراہتمام منعقدہ ٹرائبل کوآپریٹو مارکیٹنگ ڈیولپمنٹ فیڈریشن آف انڈیا (ٹی آرآئی ایف ای ڈی) اور نیشنل شیڈول ٹرائب فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ٹی ایف ڈی سی )کے زیراہتمام خواتین ایس ایچ جیز سمیلن میں خواتین ایس ایچ جی اراکین کے ساتھ بات چیت کی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اپنی مختلف اسکیموں اور اقدامات کے علاوہ، بجٹ 24-2023میں، حکومت ہند نے پردھان منتری پی وی ٹی جی ڈیولپمنٹ مشن کا اعلان کیا ہے۔ یہ پی وی ٹی جی خاندانوں اور رہائش گاہوں کو بنیادی سہولیات جیسے محفوظ رہائش، پینے کا صاف پانی اور صفائی، تعلیم تک بہتر رسائی، صحت اور غذائیت، سڑک اور ٹیلی کام کنیکٹی ویٹی، اور پائیدار ذریعہ معاش کے مواقع فراہم کرے گا۔ درج فہرست قبائل کے لیے ترقیاتی ایکشن پلان کے تحت اگلے تین سالوں میں مشن کو نافذ کرنے کے لیے 15,000 کروڑ روپے کی رقم دستیاب کرائی جائے گی۔
کل کی میٹنگ کا مقصد پی وی ٹی جی برادریوں کو ان کی فلاح و بہبود اور ہمہ گیر ترقی کے لیے حکومت کی کوششوں سے واقف کرانا ہے۔
***********
(ش ح ۔ا ک ۔ ع آ)
U -6047
(Release ID: 1931552)
Visitor Counter : 123