وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

حکومت نے جدید فشنگ ہاربرز اور فش لینڈنگ سینٹرز کی ترقی کے لیے  7,500 کروڑ روپے سے زیادہ کے منصوبوں کو منظوری دی ہے: پرشوتم روپالا


پرشوتم روپالا نے کوچین فشنگ ہاربر کی جدید کاری اور اپ گریڈیشن کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا

Posted On: 11 JUN 2023 2:30PM by PIB Delhi

ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا اور بندرگاہ ،جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے وزیر جناب سربانند سونووال نے آج کوچین پورٹ اتھارٹی ولنگڈن جزیرہ تھوپومپڈی، سمدریکا ہال، میں کوچین فشنگ ہاربر کی جدید کاری اور اپ گریڈیشن کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔  پروگرام میں ایرنا کولم لوک سبھا حلقہ سے ممبر پارلیمنٹ جناب   ہیبی ایڈن، کوچی  حلقہ سے ممبر قانون ساز اسمبلی جناب کے جے میکسی، ایرناکولم حلقہ سے ممبر قانون ساز اسمبلی جناب ٹی جے ونود ، کوچی میونسپل کارپوریشن کے میئر ایڈووکیٹ ایم انل کمار، حکومت ہند کی ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری پیداوار کی وزارت میں اسپیشل ڈیوٹی افسر ڈاکٹر ابھیلکش لیکھی، نیشنل فشریز ڈیولپمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر سوورنا چندرپراگری، حکومت کیرالہ کے فشریز کے پرنسپل سکریٹری جناب کے ایس سری نواس، آئی اے ایس، اور کوچین پورٹ اتھارٹی کے چیئرپرسن ڈاکٹر ایم بینا، آئی اے ایس نے شرکت کی۔

حکومت ہند کے ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت کے ماہی پروری کے محکمہ نے مارچ 2022 میں ساگر مالا  اسکیم کے تحت  بندرگاہ،جہازرانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے ساتھ کنورجنس میں  پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی )کے تھوپومپڈی میں کوچین فشنگ ہاربر کی جدید کاری اور   اپ گریڈیشن  کیلئے کوچی پورٹ ٹرسٹ کی تجویز کو منظوری دی تھی ۔کل  169.17 کروڑ روپے کے پروجیکٹ کیلئے  100 کروڑ روپے کی مرکزی مالی امداد دی گئی تھی۔

اس پروجیکٹ سے کوچین ماہی گیری بندرگاہ پر کام کرنے والی 700 ماہی گیری کی کشتیوں کو فائدہ پہنچے گا، جس سے  تقریباً 10000 ماہی گیروں کی براہ راست روزی روزگار ملے گا  اور ویلیو چین میں تقریباً 30000 ماہی گیروں  کو بالواسطہ روزی روٹی کی فراہمی میں   سہارا دے گا ۔ خیال کیا جاتا ہے کہ جدید کاری کے منصوبے سے صفائی ستھرائی کے حالات میں خاطر خواہ بہتری آئے گی اور مچھلی اور مچھلی کی مصنوعات کی برآمد سے آمدنی میں اضافہ ہوگا۔

جدید کاری کے تحت کی جانے والی اہم سرگرمیوں میں ایئر کنڈیشنڈ آکشن ہالز، فش ڈریسنگیونٹ، پیکجنگیونٹ، اندرونی سڑکیں، لوڈنگ اور ان لوڈنگ پلیٹ فارم، آفس، ڈارمیٹری اور فوڈ کورٹ کا قیام شامل ہے۔ اس منصوبے میں 55.85 کروڑ روپے کا پی پی پی حصہ ہے جس میں کولڈا سٹوریجز کا قیام، سلری اور ٹیوب آئس پلانٹس، ملٹی لیول کار پارکنگ کی سہولت، ریورس اوسموسس پلانٹ، فوڈ کورٹ، ریٹیل مارکیٹ وغیرہ شامل ہیں۔وزیر موصوف نے بتایا کہ حکومت نے فشریز اینڈ ایکوا کلچر انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنڈ (ایف آئی ڈی ایف)، ساگرمالا اسکیم اور پردھان منتری متسیہیوجنا (پی ایم ایم ایس وائی) اسکیم کے تحت جدید ماہی گیری بندرگاہوں اور فش لینڈنگ مراکز کی ترقی کے لیے7,500 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011BNS.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002VGV8.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003Q5H1.png

 

******

شح۔ مم۔ م ر

U-NO.6040

11.06.2023



(Release ID: 1931504) Visitor Counter : 113