سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سی ایس آئی آر -آئی آئی آئی ایم کے زیر اہتمام اودھم پور میں دو روزہ ‘اسٹارٹ اپ کنکلیو’  کا افتتاح کیا


وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے فروغ دی جانے والی اسٹارٹ اپ تحریک اب بی ٹاؤن سمیت ہندوستان کے ہر حصے میں پہنچ رہی ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ ادھم پور میں ‘‘ینگ اسٹارٹ اپ ایکسپو’’ صنعت کے علاوہ صنعت کاروں کو بھی خطے میں نئی راہیں تلاش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان کا قد بلند ہوا ہے؛  جی20 صدارت اور جوار کا بین الاقوامی سال اس کی بہترین مثالیں ہیں: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

پچھلے 9 برسوں میں وزیر اعظم  نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان میں نئی صنعتوں میں 300 گنا اضافہ ہوا ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 10 JUN 2023 7:02PM by PIB Delhi

 

سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی امور کے مملکتی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے فروغ دی جانے والی اسٹارٹ اپ تحریک اب بی ٹاؤن سمیت ہندوستان کے ہر حصے میں پہنچ رہی ہے اور جموں و کشمیر کے ادھم پور میں 2 روزہ "ینگ اسٹارٹ اپ ایکسپو" خطے میں صنعتوں کے علاوہ صنعت کاروں کو بھی نئی راہیں تلاش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ادھم پور میں 2 روزہ ’ینگ اسٹارٹ اپ ایکسپو‘ کا افتتاح کرتے ہوئے یہ اظہارِ خیال کیا۔

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی ماتحتی میں جموں و کشمیر کو ہر معاملے میں اولین ترجیح دی جاتی ہے اور یہی  وجہ یہ ہے کہ جموں و کشمیر ترقی کے لحاظ سے ہندوستان کی ترقییافتہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مقابلہ کر رہا ہے۔

1.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ سال 2023 کئی وجوہات سے اہم ہے۔ یہ وہ سال ہے جب ہندوستان جی 20 کی صدارت حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی کوششوں سے اس سال کو اقوام متحدہ کی طرف سے جوار کے بین الاقوامی سال کے طور پر منایا جا رہا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ موجودہ حکومت کے تحت دنیا میں ہندوستان کا قد کس طرح بلند ہوا ہے۔

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ  پچھلے 9 برسوں میں ہندوستان میں نئی صنعتیں 300 گنا بڑھی ہیں جب کہ 2014 سے پہلے نئی صنعتیں تقریباً 350 تھیں۔ 100 سے زیادہیونیکورن صنعتوں کے ساتھ اسٹارٹ اپس میں زبردست اضافہ 90,000 سے زیادہ ہو گیا ہے۔

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مزید کہا کہ ہندوستان میں نوجوانوں میں ہنر، صلاحیت، جدت طرازی اور تخلیقی صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ لیکن ان کے پاس سیاسی قیادت کی طرف سے سازگار ماحول اور مناسب سرپرستی کی کمی تھی جو وزیر اعظم مودی نے پوری کر دی۔

2.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ گزشتہ 9 برسوں میں وزیر اعظم مودی کی قیادت والی حکومت کی توجہا فوکس صرف روزگار پیدا کرنے پر نہیں ہے بلکہ صنعتکاری کا ماحول تیار کرنے پر بھی رہا۔

 

وزیر اعظم نریندر مودی کا 'اسٹارٹ اپ انڈیا، اسٹینڈ اپ انڈیا' منتر اس ملک کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا کر رہا ہے۔ جو دھیرے دھیرے سرکاری ملازمت والے ذہن سے باہر  نکل رہے ہیں اور فیصلہ کن شعبوں میں نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے تیار ہیں جس کے نتیجے میں ملازمت کے بے شمار مواقع پیدا ہوتے ہیں۔

 

ڈائریکٹر سی ایس آئی آر-آئی آئی آئی ایم جموں کے ڈائریکٹر ڈاکٹر زبیر احمد نے اس دن کو ضلع ادھم پور کے لیے تاریخی قرار دیا جسے اس دو روزہ ’اسٹارٹ اپ کنکلیو‘ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر زبیر نے ضلع ادھم پور اور دیگر قریبی اضلاع کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اس ’’اسٹارٹ اپ کنکلیو‘‘ کا دورہ کریں تاکہ انہیں اسٹارٹ اپس کے فوائد کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے، جو معاشی ترقی کے انجن ہیں۔

 

اسٹارٹ اپ کنکلیو میں چیئرپرسن ڈی ڈی سی ادھم پور، ایس ایچ۔ لال چند، وائس چیئرپرسن ڈی ڈی سی، جوہی منہاس پٹھانیا، ڈائریکٹر سی ایس آئی آر-آئی آئی آئی ایم، ڈاکٹر زبیر احمد، ڈپٹی کمشنر ادھم پور، جناب سچن کمار ویشیا، ڈی آئی جی ادھم پور-ریاسی رینج، جناب محمد سلیمان چودھری، ایس ایس پی ادھم پور، ڈاکٹر ونود کمار کے علاوہ بی ڈی سی، ڈی ڈی سی اور ضلع انتظامیہ کے دیگر افسران نے شرکت کی۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1931392) Visitor Counter : 162


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi