تعاون کی وزارت

وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ‘‘ سہکار سے سمردھی’’ ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ملک میں 1514 شہری امدادی باہمی بینکوں (یو سی بیز) کو مستحکم کرنے کے لئے چار اہم اقدامات کئے گئے ہیں

Posted On: 09 JUN 2023 5:40PM by PIB Delhi

‘‘ سہکار سے سمردھی’’ کے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ملک میں 1514 شہری امدادی باہمی بینکوں (یو سی بیز) کو مستحکم کرنے کے لئے چار اہم اقدامات کئے گئے ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ ،  وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اور ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر کے ساتھ تفصیلی تبادلہ ٔ خیال کے بعد آر بی آئی نے شہری امداد باہمی بینکوں کو مستحکم کرنے کے لئے درج ذیل ٹھوس اقدامات کو نوٹیفائی کیا ہے۔

1.شہری امداد باہمی بینکوں (یو سی بیز) کو اپنا کاروبار وسیع تر کرنے کے لئے اب نئی شاخیں کھولنے کی اجازت ہے۔

یو سی بیز اب آر بی آئی سے پیشگی اجازت لئے بغیر گزشتہ مالی برس کے دوران شاخوں کی تعداد کے دس فیصد تک (زیادہ سے زیادہ پانچ شاخیں) کھول سکتے ہیں ، جو ان کی کارروائیوں کے منظور شدہ شعبے میں ہوگا۔ اس سہولت کا فائدہ اٹھانے کے لئے یو سی بیز کو اپنے  بورڈ سے پالیسی منظوری لینی ہوگی اور مالی اعتبار سے مضبوط اور بہتر بندوبست (ایف ایس ڈبلیو ایم) ضابطوں کی پاسداری کرنا ہوگی۔

2.یو سی بیز کمرشل بینکوں کے مساوی ون ٹائم سیٹلمنٹ بھی کر سکیں گے۔

آر بی آئی نے شہری امداد باہمی بینکوں سمیت تمام منضبط اداروں کے لئے اس پہلو کے تحت ایک ضابطۂ کار نوٹیفائی کیا ہے۔ اب کو آپریٹیو بینک بورڈ سے منظور شدہ پالیسیوں کے ذریعے قرض خواہان کے ساتھ سیٹلمنٹ اور ٹیکنیکل رائٹ آف کے لئے طریقۂ کار مہیا کر اسکتے ہیں۔ اس سے کوآپریٹیو بینک اب دیگر تجارتی بینکوں کے برابر آ گئے ہیں۔

3. یو سی بیز کو پی ایس ایل نشانوں کے لئے نظر ثانی شدہ نظام الاوقات دیئے گئے ہیں۔

ریزرو بینک آف انڈیا نے یو سی بیز کو ترجیحی شعبے کے قرض  (پی ایس ایل) نشانوں کے لئے ٹائم لائن میں دو سال کی توسیع کی ہے یعنی 31 مارچ 2026 تک کا وقت دیا ہے۔ 60 فیصد پی ایس ایل نشانوں کو حاصل کرنے کی 31 مارچ 2023 کی وقت کی حد کو بھی اب بڑھا کر 31 مارچ 2024 کر دیا گیا ہے۔

4.آر بی آئی میں ایک نوڈل افسر کی نامزدگی

کوآپریٹیو سیکٹر کی جانب سے طویل مدت سے چلی آ رہی قریبی تال میل اور خصوصی رابطوں کی مانگ کو پورا کرنے کے لئے آر بی آئی نے حال ہی میں ایک نوڈل آفیسر کو بھی نوٹیفائی کیا ہے۔

درج بالا اقدامات سے شہری امداد باہمی بینکوں کو مزید استحکام ملے گا۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں امداد باہمی کی وزارت امداد باہمی کو مضبوط کرنے اور انہیں منافع اور شمولیت کے اعتبار سے دیگر اقتصادی اداروں کے مساوی سمجھنے کی پابند ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

 

U     NO     5995 



(Release ID: 1931137) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Manipuri , Tamil