وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان، فرانس اور متحدہ عرب امارات کی اولین شراکت دارانہ بحری مشق

Posted On: 08 JUN 2023 5:32PM by PIB Delhi

ہندوستان، فرانس اور متحدہ عرب امارات کی اولین شراکت دارانہ بحری مشق 07 جون 2023 کو خلیج عمان میں شروع ہوئی۔ ہندوستانی بحریہ کے ترکش اور فرانسیسی جہاز سرکوف دونوں ہیلی کاپٹروں، فرانسیسی رافیل طیارے اور متحدہ عرب امارات کی بحریہ کے میری ٹائم پیٹرول ایئر کرافٹ کے ساتھ مشق میں حصہ لے رہے ہیں۔

دو روز تک جاری رہنے والی یہ مشق میدانِ عمل میں وسیع بحری کارروائیوں پر مشتمل ہے۔ ان میں سرفیس وارفیئر، جس میں ٹیکٹیکل فائرنگ اور سطحی اہداف پر میزائل کی مشقیں، ہیلی کاپٹر کراس ڈیک لینڈنگ آپریشنز، ایڈوانسڈ ایئر ڈیفنس ایکسرسائز اور بورڈنگ آپریشنز شامل ہیں۔ اس مشق میں ایک دوسرے کی بہترین عملی کارروائیوں سے استفادہ کرنے کے لئے اہلکاروں کی کراس امبارکیشن بھی شامل ہوگی۔

پہلی مشق کا مقصد تینوں بحری افواج کے درمیان سہ طرفہ تعاون کا دائرہ وسیع کرنااور سمندری ماحول میں روایتی اور غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کے لیے اقدامات اپنانے کی راہ ہموار کرنا ہے۔ یہ مشق مرکینٹائل تجارت کی حفاظت اور خطے میں کھلے سمندر میں جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنانے میں تعاون کو بھی فروغ دے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(1)FMUP.jpeg

***

ش ح۔ ع س۔ک ا


(Release ID: 1930872) Visitor Counter : 145


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil