کامرس اور صنعت کی وزارتہ
مرکزی کامرس اور صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل ایف ایف ایف اے آئی ڈائمنڈ جوبلی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے
Posted On:
08 JUN 2023 4:08PM by PIB Delhi
کامرس اور صنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل کل نئی دہلی میں فیڈریشن آف فریٹ فارورڈرز ایسوسی ایشنز ان انڈیا (ایف ایف ایف اے آئی) کی ڈائمنڈ جوبلی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کریں گے۔
سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس اور کسٹمز (سی بی آئی سی) کے چیئرمین جناب وویک جوہری اس تقریب میں کلیدی خطبہ دیں گے۔ صدر، انٹرنیشنل فیڈریشن آف فریٹ فارورڈرز ایسوسی ایشنز، ( ایف آئی اے ٹی اے) ڈاکٹر ایوان پیٹروف؛ مینیجنگ ڈائریکٹر، انٹرنیشنل فیڈریشن آف کسٹمز بروکرز ایسوسی ایشنز (آئی ایف سی بی اے) اور صدر، جاپان کسٹمز بروکرز ایسوسی ایشن، جناب سیساکو اوکافوجی اور چیف آپریٹنگ آفیسر، ڈی پی ورلڈ، جناب مائیک بھاسکرن اس تقریب کے دوران پینلسٹ کے طور پر شرکت کریں گے۔
ایف ایف ایف اے آئی کے 60 سال کے سفر پر تبصرہ کرتے ہوئے، ایف ایف ایف اے آئی کے چیئرمین، جناب شنکر شندے نے کہا کہ ایف ایف ایف اے آئی کی ایک بھرپور تاریخ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک طویل سفر ہے اور اس طرح کی تقریب ماضی کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرنے اور برادرانہ ترقی کے مستقبل کے امکانات کا تصور کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے جو ماضی کے احترام، حال کو منانے اور مستقبل کا خیرمقدم کرتے ہوئے قوم کی ترقی میں کردار ادا کرتی ہے۔
جناب شندے نے کہا کہ فیڈریشن نیٹ ورکنگ کے لیے ایف آئی اے ٹی اے اور آئی ایف سی بی اے کے بین الاقوامی پلیٹ فارم فراہم کر کے کسٹمز بروکرز اور لاجسٹک سروس فراہم کرنے والوں کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھے گا۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ ایف ایف ایف اے آئی کے ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف فریٹ فارورڈرز (آئی آئی ایف ایف) کے ذریعے مسلسل تربیتی پروگراموں سے، آپریشنل مہارت کو بڑھانے کے سلسلے میں لاجسٹک برادری کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ اس موقع پر جناب شندے نے 60 سال کے کامیاب سفر کے اس سنگ میل کو حاصل کرنے کے لیے ایف ایف ایف اے آئی کے ساتھ شراکت میں تمام اراکین، اسٹیک ہولڈرز اور سرکاری ایجنسیوں کا شکریہ ادا کیا۔
ایف ایف ایف اے آئی ہندوستان میں کسٹمز بروکرز کی قومی اعلیٰ باڈی ہے جس کا قیام 1962 میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر کسٹمز بروکرز اور لاجسٹک سروس فراہم کرنے والوں کے تمام پہلوؤں میں پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ایکزم تجارتی مفادات کو پروجیکٹ کرنے اور فروغ دینے کے لیے متحدہ کارروائی کو منظم کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔
ایف ایف ایف اے آئی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریب کا انعقاد فیڈریشن کے سفر کے 60 سال مکمل ہونے اور ایگزم تجارت کی خدمت اور ملک کی معیشت کو مضبوط کرنے میں اس کی کوششوں کو منانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ ایف ایف ایف اے آئی ای سی کے اراکین (کسٹمز بروکرز/فریٹ فارورڈرز)، سرکاری اہلکار اور ملک بھر سے لاجسٹکس انڈسٹری کے اسٹیک ہولڈرز اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس تقریب میں ایف ایف ایف اے آئی ایگزم تجارت کو فائدہ پہنچانے کے لیے ڈائمنڈ جوبلی سووینئر، کافی ٹیبل بک اور ای بل آف لیڈنگ (ای بی ایل) کی نقاب کشائی بھی کرے گا۔ اس تقریب کا تھیم۔ ایف ایف ایف اے آئی عبوری حدود” ہے۔
****
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-5952
(Release ID: 1930825)
Visitor Counter : 113