وزارت دفاع

دفاعی تحقیق وترقی کی تنظیم ڈی آر ڈی او نے اوڈیشہ کے ساحل پر اگنی پرائم بیلسٹک میزائل کی کامیابی کےساتھ  آزمائش کی 

Posted On: 08 JUN 2023 12:03PM by PIB Delhi

دفاعی تحقیق  وترقی کی تنظیم ڈی آر ڈی او  نے 7 جون 2023 کو  اوڈیشہ کے ساحل پر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جزیرے سے  نئے جدید  بیلسٹک میزٓئل اگنی پرائم کی کامیابی کے ساتھ آزمائش  کی۔ میزائل کے تجربے کے دوران سبھی اہداف کا کامیابی کے ساتھ مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔

میزائل کے  تین کامیاب آزمائشی پروازوں کے  بعد  استعمال کرنے والوں کی جانب سے   یہ ماقبل شمولیت  عمل می لایا جانے والا اولین شبینہ لانچ  تھا۔آزمائشی  پروا ز سے  نظام کی ایکیوریسی  اور  معتبریت  بھی ثابت ہوتی ہے۔راڈار ، ٹیلی میٹری اور  الیکٹرو آپٹیکل ٹریکنگ سسٹم جیسے رینج انٹسرومینٹیشن  مختلف  مقامات  نیز ٹرمینل پوائنٹ  پر   دو  ڈاؤن رینج  جہازوں  پر تعینات کئے گئے تھے تاکہ   وھیکل کے  تمام سفر کا احاطہ کرتے ہوئے پرواز کے اعدادوشمار جمع کئے جاسکیں۔

ڈی آر ڈی او اور اسٹریٹجک فورسز  کمانڈ کے سینئر افسروں نے  اگنی پرائم بیلسٹک میزائل کی کامیاب آزمائشی  پرواز کا نظارہ کیا ، جس نے اس نظام کو مسلح افواج میں شامل کرنے کی راہ ہموار کی ہے۔

وزیر دفاع  جناب راج ناتھ سنگھ نے نئے اور جدید طر زکے بیلسٹک میزائل اگنی پرائم کی کامیاب آزمائشی  پروا زکے لئے  ڈی آر ڈی او اور مسلح افواج کو مبارکباد دی ہے اور اگنی پرائم کی روا یتی  کارکردگی  کے لئے  بھی انہیں مبارکباد دی ہے۔

دفاع کے محکمے آر اینڈ ڈی کے سکریٹری    تحقیق وترقی اور ڈی آر ڈی او کے چیئر مین  ڈاکٹر سمیر وی کامت نے  ڈی آر ڈی او کی لیباریٹریوں کی ٹیموں کی جانب سے  کی گئی کوششوں کی تعریف کی ہے اور میزائل کی آزمائش میں شامل استعمال کنند گان کی بھی ستائش کی ہے۔

*************

ش ح۔ح ا۔ رم

U-5945



(Release ID: 1930722) Visitor Counter : 147