خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

میٹا اور خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے، امرت جنریشن مہم کا آغاز کیا:نئے بھارت کے سپنے


مہم کا مقصد، 16سے18 سال کی عمر کے نوجوانوں کو انسٹاگرام اور فیس بک پر ریلز بنانے کے لیے مدعو کرکے، نوجوان ہندوستان کی خواہشات کو ظاہر کرنا ہے، جو مستقبل کے لیے ان کی خواہشات اور خوابوں کو ظاہر کرتے ہیں

Posted On: 07 JUN 2023 4:41PM by PIB Delhi

میٹا اور خواتین اور بچوں کی ترقی(ایم ڈبلیو سی ڈی) کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے ،آج امرت جنریشن مہم کا آغاز کیا، جو کہ ہندوستان کے نوجوانوں کو مستقبل کے لیے اپنی خواہشات اور خوابوں کا اظہار کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کرکے، انہیں بااختیار بنانے اور ان سے منسلک کرنے کی ایک پہل ہے۔

امرت جنریشن مہم، ملک بھر سے نوجوانوں کو دعوت دیتی ہے کہ وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں اور انسٹاگرام اور فیس بک پر ریلیز بنا کر اپنی خواہشات کا اشتراک کریں۔ شرکاء کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اپنے عزائم کو دریافت کریں اور یہ کہ وہ بڑے ہو کر کیا بننا چاہتے ہیں۔ وہ کمیونٹی کے احساس کو فروغ دیتے ہیں اور اس عمل میں دوسروں کو تحریک دیتے ہیں۔

حکومت ہند میں بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے مزید کہا کہ ’’ہمارے نوجوان کل کے ہندوستان کے معمار ہیں۔ امرت جنریشن مہم کا مقصد ان کی امنگوں کو شامل کرنا، حوصلہ افزائی کرنا اور ان کی پرورش کرنا ہے۔ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ان کی حمایت اور انہیں اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔ ہمیں اس بامعنی پہل کے لیے میٹا انڈیا کے ساتھ شراکت کرنے پر خوشی ہے‘‘۔

پالیسی پروگرامز اور گورنمنٹ آؤٹ ریچ- میٹا انڈیا کی سربراہ نتاشا جوگ نے اس پہل کے لیے اپنے جوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’ہم نوجوانوں کی فیس بک اور انسٹاگرام پر اظہار خیال کرنے میں مدد کرنے کے لیے پرعزم ہیں، اور اس ضمن میں، ہمیں ایم ڈبلیو سی ڈی کے ساتھ شراکت داری میں ایک اور پہل شروع کرنے میں خوشی ہے۔ اس پہل کے ذریعے، ہم نوجوانوں کے تخیل کو حاصل کرنے کی امید کرتے ہیں جوریلز میں ہندوستان کے بارے میں اپنے وژن کو بصری طور پر ظاہر کرنے کے قابل ہیں اور اس عمل میں، ہمارے ملک کے نوجوان آنے والے لیڈروں کو تیار کریں گے‘‘۔

’’امرت جنریشن مہم نوجوانوں کے لیے اپنے خوابوں اور خواہشات کو شراکت کرنے کے لیے ایک غیر معمولی پلیٹ فارم ہے۔ میٹا انڈیا میں، ہم اگلی نسل کو بااختیار بنانے اور مستقبل کے لیے امید اور امنگ کے احساس کو فروغ دینے میں یقین رکھتے ہیں۔ ہم خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے ساتھ تعاون کر کے اس وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پرجوش ہیں‘‘۔

امرت جنریشن مہم میں حصہ لینے کے لیے، شرکاء کو صرف انسٹاگرام یا فیس بک پر ہیش ٹیگ (#) امرت جنریشن کا استعمال کرتے ہوئے، اپنی خواہشات کی نمائش کرنے کی ضرورت ہے۔ اہلیت کے معیار اور جمع کرانے کے رہنما خطوط سمیت مزید تفصیلات، فیس بک جی پی اے پیج اور خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت، حکومت ہند کے سوشل میڈیا ہینڈلز پر مل سکتے ہیں۔

مہم سے پچاس اندراجات کا انتخاب کیا جائے گا اور انہیں سینئر پالیسی سازوں اور صنعت کے رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کرنے کے منفرد موقع کے لیے نئی دہلی میں مدعو کیا جائے گا، جو ان کے متعلقہ شعبوں میں قیمتی بصیرت فراہم کریں گے اور ان کے خوابوں کو حاصل کرنے کے طریقے کے بارے میں رہنمائی پیش کریں گے۔

منتخب نوجوان ہندوستانیوں کو، گروگرام میں میٹا آفس کا دورہ کرنے اور تخلیق کار معیشت کی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے بارے میں صنعت کے رہنماؤں اور تخلیق کاروں سے سیکھنے کا موقع بھی ملے گا۔

میٹا کے بارے میں:

میٹا ایسی ٹیکنالوجیاں تیار کرتا ہے جو لوگوں کو منسلک کرنے، کمیونٹیز تلاش کرنے اور کاروبار بڑھانے میں مدد کرتی ہے۔ جب 2004 میں فیس بک کا آغاز ہوا تو اس نے لوگوں کے آپس میں جڑنے کا طریقہ بدل دیا۔ میسنجر، انسٹاگرام اور واٹس ایپ جیسی ایپس نے دنیا بھر میں اربوں کو مزید بااختیار بنایا۔ اب میٹا، 2ڈی اسکرینوں سے آگے بڑھ کر وسعت پذیر اور ورچوئل رئیلٹی جیسے عمیق تجربات کی طرف بڑھ رہا ہے تاکہ سماجی ٹیکنالوجی میں اگلے ارتقاء کی تعمیر میں مدد مل سکے۔

*****

U.No.5930

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1930633) Visitor Counter : 161