امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

گھریلو پیداوار کو بڑھانے کے لیے، حکومت نے 24-2023 کے لیے پرائس سپورٹ اسکیم (پی ایس ایس ) کے تحت تور، اُڑد اور مسور کی خریداری کی حد کو ہٹا دیا۔ کاشتکار اس سال پی ایس ایس کے تحت تور، اُڑد اور مسور کی اپنی پیداوار کی کسی بھی مقدار کو فروخت کرنے کے لیے آزاد ہیں


اس فیصلے سے آنے والے خریف اور ربیع کے موسم میں ان دالوں کی بوائی کے رقبے میں اضافہ متوقع ہے

صارفین کے امور کا محکمہ بھی ریاستی حکومتوں کو ہدایت دیتا ہے کہ وہ تور اور اُڑد پر اسٹاک کی حد کے سخت نفاذ کو یقینی بنائیں اور ان کی قیمتوں کی نگرانی کریں

Posted On: 06 JUN 2023 5:55PM by PIB Delhi

دالوں کی گھریلو پیداوار کو بڑھانے کے لیے ایک اہم قدم میں، حکومت نے 24-2023 کے لیے پرائس سپورٹ اسکیم (پی ایس ایس ) آپریشنز کے تحت تور، اُڑد اور مسور کے لیے 40فیصد کی خریداری کی حد کو ہٹا دیا ہے۔ یہ فیصلہ،  بغیر کسی حد کے ایم ایس پی  پر کسانوں سے ان دالوں کی خریداری کا یقین دلاتا ہے۔ حکومت کی طرف سے مناسب قیمتوں پر ان دالوں کی یقینی خریداری سے کاشتکاروں کو خریف اور ربیع کی بوائی کے موسموں میں تور، اُڑد اور مسور کی بوائی کے رقبے کو بڑھانے میں مدد ملے گی تاکہ پیداوار میں اضافہ ہو سکے۔

یاد رہے کہ حکومت نے 2 جون 2023 کو ضروری اشیاء ایکٹ 1955 کے ذریعے تور اور اُڑد پر اسٹاک کی حدیں عائد کی تھیں تاکہ ذخیرہ اندوزی اور  غیرمناسب  قیاس آرائیوں کو روکا جا سکے اور صارفین کی استطاعت  کو بھی بہتر بنایا جا سکے۔ اسٹاک کی حدیں تھوک فروشوں، خوردہ فروشوں، بڑے چین خوردہ فروشوں،مل کے مالکان  اور درآمد کنندگان پر لاگو کی گئی ہیں۔ ان کمپنیوں کے لیے یہ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ صارفین کے امور کے محکمے کے پورٹل (https://fcainfoweb.nic.in/psp) پر اسٹاک کی حالت  کا اعلان کریں۔

تور اور اُڑد پر عائد اسٹاک کی حدوں کی پیروی کی کارروائی میں، صارفین کے امور کے محکمے نے ریاستی حکومتوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی متعلقہ ریاستوں میں حدوں کے سخت نفاذ کو یقینی بنائیں۔ نفاذ کے ایک حصے کے طور پر، ریاستوں کو مختلف گودام آپریٹرز سے تصدیق کرکے قیمتوں اور اسٹاک کی حالت پر نظر رکھنے کو بھی کہا گیا ہے۔ متوازی طور پر، محکمہ نے سنٹرل گودام کارپوریشن (سی ڈبلیو سی) اور ریاستی گودام کارپوریشن (ایس ڈبلیو سیز) سے بھی کہا ہے کہ وہ اپنے گوداموں میں رکھی ہوئی تور اور اُڑد سے متعلق تفصیلات فراہم کریں۔

***********

(ش ح ۔ا ک ۔ ع آ)

U -5898



(Release ID: 1930373) Visitor Counter : 106