وزارت دفاع
جرمن وفاق کے وزیر دفاع جناب بورس پسٹوریئس نے آئی آئی ٹی دہلی میں منعقدہ آئی ڈیکس اسٹارٹ اپ اور اختراعی تقریب میں شرکت کی
Posted On:
06 JUN 2023 7:00PM by PIB Delhi
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کے ساتھ اپنی باہمی میٹنگ کے بعد، جرمن وفاق کے وزیر دفاع جناب بورس پسٹوریئس نے 06 جون 2023 کو ریسرچ اینڈ اننوویشن پارک، آئی آئی ٹی دہلی میں منعقدہ دفاعی عمدگی کے لیے اختراع (آئی ڈیکس) اسٹارٹ اپس تقریب میں شرکت کی۔ آئی ڈیکس کا شراکت دار انکیوبیٹر ایف آئی ٹی ٹی-آئی آئی ٹی دہلی اس تقریب کا مشترکہ میزبان تھا۔
اس تقریب میں، آئی ڈیکس کی وضاحت، آگمنٹیڈ رئیلٹی/ورچووَل ریئلٹی سے متعلق بھارتی اسٹارٹ اپس کے ذریعہ پیش کی گئیں کایہ پلٹ تکنالوجیاں، توانائی نظام، اسمارٹ ڈرونس اور ڈرون شکن نظام، اسپیس پروپلژن نظام اور دیگر متعلقہ تکنالوجیوں کی نمائش شامل تھی۔ ایڈیشنل سکریٹری (دفاعی پروڈکشن) اور سی ای او، دفاعی اختراعی تنظیم (ڈی آئی او) جناب ٹی نٹراجن نے جرمن وزیر دفاع کو آئی ڈیکس اسکیم کے توسط سے بھارتی دفاعی اختراعی ایکو نظام کی نمو اور دنیا میں ابھرتے ہوئے تکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کے لیے مواقع کے بارے میں بتایا۔
جن دیگر موضوعات پر روشنی ڈالی گئی ان میں دفاعی صنعتی تعاون، تکنالوجی شراکت داری، طویل المدت تحقیق و ترقیات میں اضافہ کرنا اور سپلائی چین سکیورٹی کو بہتر بنانا، شامل تھے۔ اس تقریب کے دوران بھارت میں مشترکہ ترقی اور مشترکہ پیداوار کے فروغ پر بھی توجہ مرکوز کی گئی، جس میں ایسے ممکنہ شعبے اور پروجیکٹس شامل ہیں جن میں بھارتی اور جرمن اسٹارٹ اپ ادارے مل جل کر کام کر سکتے ہیں۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:5889
(Release ID: 1930345)
Visitor Counter : 146