بھارتی چناؤ کمیشن
جمہوریت اور انتخابی انتظام کاری کا بھارتی بین الاقوامی ادارہ (آئی آئی آئی ڈی ای ایم) ازخود درس کے لیے جدید ترین آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹولس کا استعمال کرتے ہوئے تربیتی مواد اور فن تعلیم تیار کرے گا
چیف الیکشن کمشنر نے آئی آئی آئی ڈی ای ایم، دوارکا میں نئے ہاسٹل بلاک کا افتتاح کیا
Posted On:
06 JUN 2023 5:30PM by PIB Delhi
چیف الیکشن کمشنر جناب راجیو کمار نے الیکشن کمشنر حضرات جناب انوپ چندر پانڈے اور جناب ارون گوئل کے ساتھ آج دوارکا میں جمہوریت اور انتخابی انتظام کاری کے بھارتی بین الاقوامی ادارے (آئی آئی آئی ڈی ای ایم) میں ہاسٹل بلاک کا افتتاح کیا۔ آئی آئی آئی ڈی ای ایم بھارتی انتخابی کمیشن کاتربیتی اور صلاحیت سازی کا ادارہ ہے جس کا قیام 2011 میں عمل میں آیا اور اس کا مقصد آزاد، منصفانہ، معتبر اور غلطیوں سے مبرا انتخابات منعقد کرانے کے لیے انتخابی افسران اور دیگر وابستگان کو درکار تربیت فراہم کرکے تیار کرنا ہے۔ افتتاح سے متعلق اس تقریب میں ای سی آئی اور آئی آئی آئی ڈی ای ایم کے سینئر افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے، چیف الیکشن کمشنر جناب راجیو کمار نے آئی آئی آئی ڈی ای ایم سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹولس کا استعمال کرتے ہوئے الیکشن افسران کے لیے تربیتی مواد اور تربیتی طریقہ کار ڈیزائن کرنے کے لیے کہا تاکہ سیلف لرننگ موڈ میں اسے مزید دلچسپ بنایا جا سکے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا، ’’انتخابی ضوابط اتنے مضبوط ہیں کہ تمام تر رہنما خطوط، اطلاعات اور فارموں کو ضابطے کے تحت لایا گیا ہے اور معیاری بنایا گیا ہے ۔ انہیں اے آئی ٹولس کے توسط سے آسان حوالے، تحقیق اور باہم اثر پذیر تربیت کے لیے مربوط کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘ جناب راجیو کمار نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے ناطے، آئی آئی آئی ڈی ای ایم کو انتخابی افسران کی تربیت کی غرض سے دیگر جمہوریتوں میں بھی اپنا تعاون فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔
الیکشن کمشنر انوپ چندر پانڈے نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ایک کروڑ انتخابی افسران کے ساتھ 10 لاکھ سے زائد پولنگ اسٹیشنوں میں غلطیوں سے مبرا انتخابات منعقد کرانا اسی صورت میں ممکن ہے جب افسران اچھی طرح سے تربیت یافتہ ہوں۔
آئی آئی آئی ڈی ای ایم افسران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے الیکشن کمشنر ارون گوئل نے کہا کہ آئی آئی آئی ڈی ای ایم کو جمہوریت سے متعلق سوچ کے عمل، مباحثوں اور تبادلہ خیال کا مرکز بننا ہوگا۔ اس امر کو تسلیم کرتے ہوئے کہ انتخابی عملہ حکومت میں بہترین تربیت یافتہ عملہ ہے، جناب گوئل نے کہا کہ آئی آئی آئی ڈی ای ایم کو اب 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لیے عملے کو تربیت فراہم کرانے کی غرض سے نئے رجحانات سے ہم آہنگ ہونا چاہئے۔
ہاسٹل کی نئی عمارت
آج افتتاح کی گئی ہاسٹل کی عمارت میں 84 کمرے اور کمروں کے 9 سیٹ ہیں۔ اس عمارت کو ماحولیات دوست سہولتوں جیسے فلائی ایش برکس، کم وی او سی پینٹ، گرم انسولیشن کے لیے کیویٹی اسپیس کے ساتھ ڈرائی اسٹون کلیڈنگ، سولر رفلیکٹنگ پراپرٹیز کے ساتھ کم گرم ٹرانمشن کے ڈبل گلیزڈ یونٹ گلاس، شمسی توانائی سے پانی گرم کرنے کا انتظام، گلیاروں میں توانائی کی بچت بجلی اور لائٹ فٹنگ اور آکیوپینسی سینسر پر مبنی روشنی کے انتظام سے آراستہ کیا گیا ہے۔ ہاسٹل بلاک میں شرکاء کے لیے تفریح گاہ اور ورزش گاہ بھی موجود ہے۔
اس موقع پر کمیشن نے حالیہ پہل قدمیوں اور اصلاحات، گذشتہ 6 ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کی جھلک، انتخابی افسران اور دیگر ای ایم بی افسران کے لیے کمیشن کے ذریعہ منعقد کیے جانے والے صلاحیت سازی پروگراموں کو پیش کرنے والی ایک موضوعاتی تصویری نمائش کا بھی افتتاح کیا۔
آئی آئی آئی ڈی ای ایم کے بارے میں
بھارت میں انتخابی افسران کو تربیت فراہم کرنے کے علاوہ، آئی آئی آئی ڈی ای ایم دنیا بھر میں انتخابی انتظام کاری سے متعلق انجمنوں (ای ایم بی) کے لیے تربیتی پروگراموں کا بھی اہتمام کرتا ہے۔ اب تک 117 ممالک کے 2478 بین الاقوامی شرکاء نے آئی آئی آئی ڈی ای ایم کے ذریعہ منعقد کیے گئے 122 پروگراموں کے توسط سے فائدہ اٹھایا ہے اور اس طرح نظریات اور معلومات کے باہم تبادلے کے لیے ایک عظیم عالمی برادری قائم کی ہے۔ بھارت کے، انتخابی دیانت داری سے متعلق ایک گروپ کے قائد ہونے کی حیثیت سے، آئی آئی آئی ڈی ای ایم نے آئی ٹی ای سی ڈیویژن، وزارت خارجہ کے تعاون سے ملک بھر کے ای ایم بی کے افسران کے لیے 4 موضوعاتی تربیتی پروگراموں کا اہتمام کیا۔
آئی آئی آئی ڈی ای ایم نے ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز (ٹی آئی ایس ایس) کے ساتھ مل کر آن لائن ’بین الاقوامی انتخابی انتظام اور طور طریقوں‘ (ایم آئی ای ایم پی) میں ماسٹر پروگرام کا پہلا بیچ بھی شروع کیا ہے۔ یہ دو سال کا بلینڈیڈ ماسٹر پروگرام ہے، جس میں ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز (ٹی آئی ایس ایس) اور آئی آئی آئی ڈی ای ایم میں کلاس روم ٹیچنگ اور فیلڈ پریکٹس سے مربوط درس بھی شامل ہے۔ پروگرام کا مقصد موجودہ وقت میں مختلف ممالک میں دنیا کے مختلف حصوں میں انتخابات کی تنظیم کاری اور انتظام کاری میں مصروف انتخابی افسران کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا اور انتخابی انتظامی انجمنوں کے پیشہ وارانہ معیار کو بڑھانا ہے۔ افتتاحی بیچ میں مالدیپ، بنگلہ دیش، فلپائن اور بھوٹان کی انتخابی انتظامی انجمنوں (ای ایم بی) کے 5 بین الاقوامی شرکاء سمیت انتخابی کمیشن کے ذریعہ نامزداور اسپانسر شدہ 25 مصروف عمل پیشہ واران شامل ہیں۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:5881
(Release ID: 1930318)
Visitor Counter : 168