سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب  نتن گڈکری کا کہنا ہے کہ این ایچ-160 کے سنار-شرڈی سیکشن کی 4لیننگ بشمول بھارت مالا پریوجنا کے حصے کے طور پر سنار بائی پاس کی تعمیر میں کاربن فٹ پرنٹ کو کم کرنے اور ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے کے لیے مختلف قابل ذکر تکنیکوں کو شامل کیا گیا ہے

Posted On: 06 JUN 2023 12:24PM by PIB Delhi

روڈ ٹرانسپورٹ  اورشاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے کہا کہ بھارت مالا پریوجنا کے ایک حصے کے طور پر، ہم فی الحال مہاراشٹر میں سنار بائی پاس کی تعمیر سمیت  این ایچ-160 کے سنار-شرڈی سیکشن کی 4 لیننگ میں مصروف ہیں۔ کئی ایک ٹویٹس میں  انہوں نے کہا کہ یہ انقلابی تبدیلی کا منصوبہ بہت زیادہ سماجی اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ یہ سائی بابا کے عقیدت مندوں کے لیے پیدل چل کر شرڈی کی یاترا کرنے کے لیے ایک  کلی طور پر وقف شدہ راستے یا ‘مارگ’  کا کام کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا  اضافی طور پر ،یہ ایک اقتصادی محرک  کے طور پر کام کرنے کے لیے تیار ہے، جو آس پاس کے علاقوں میں تیز رفتار ترقی کو آگے بڑھائے گا،

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UBZL.jpg

جناب گڈکری نے کہا کہ اس پہل کا ایک بنیادی مقصد مہاراشٹر کے دو بڑے مذہبی شہروں شرڈی اور ناسک/ ترمبکیشور کے درمیان سفر کے وقت کو کافی حد تک کم کرنا ہے۔ مزید برآں، پائیداری کے لیے ہمارے پختہ عزم کے مطابق، پراجیکٹ میں کاربن کے اثرات کو کم کرنے اور ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے کے لیے مختلف قابل ذکر تکنیکوں کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابل ذکر طریقوں میں سروس روڈز کی تعمیر میں پلاسٹک کے کچرے کا استعمال، سیمنٹ ٹریٹڈ بیس(سی ٹی بی) اور سیمنٹ ٹریٹڈ سب بیس(سی ٹی ایس بی) کا استعمال اور ساتھ ہی سڑک کی سطح کے لئے  ‘ آر اے پی’( پیدل چلنے کے لئے بنایا گیا راستہ) کا استعمال شامل ہے۔.

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002M0CD.jpg

جناب گڈکری نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی متحرک قیادت میں ہمارا غیر متزلزل عزم خطے کی مجموعی ترقی کو فروغ دیتے ہوئے ایک زیادہ موثر اور ماحول دوست نقل و حرکت کا نیٹ ورک بنانے میں مضمر ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003TFWQ.jpg

*************

ش ح۔  ا ک ۔ رض

U. No.5869


(Release ID: 1930178) Visitor Counter : 122