بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
جناب سربانند سونووال نے چنئی سے سری لنکا تک ہندوستان کے پہلے بین الاقوامی کروز جہاز کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا
چنئی میں 17.21 کروڑروپے کی لاگت سے تیار بین الاقوامی کروز ٹرمنل ایم ای ایکسپریس کی روانگی کے ساتھ کام کرنا شروع کردیا ہے
ہندوستان میں کرو زسیاحت کوفروغ دینے کے لئے انڈمان، پڈوچیری اور لکشدیپ میں جلد ہی انٹرنیشنل کروز ٹرمنلز تیار کئے جائیں گے: جناب سربانند سونووال
ہندوستان میں کرو زجہا ز کی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے ممبئی ،وشاکھا پٹنم ، مورموگاؤ اور کولکتہ میں نئے ٹرمنلز بنائے جائیں گے: جناب سربانند سونووال
Posted On:
05 JUN 2023 8:29PM by PIB Delhi
جہازرانی اور آبی گزرگاہوں اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانندسونووال نے آج چنئی میں ہندوستان کے پہلے بین الاقوامی کروز جہاز ایم وی ایکسپریس کو چنئی سے سری لنکا کے لئے ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔اس کے ساتھ ہی چنئی میں 17.21 کروڑروپے کی لاگت سے تعمیر بین الاقوامی کروز سیاحتی ٹرمنل کی شروعات ہوچکی ہے، جو ملک میں کروزسیاحت اور سمندری تجارت کے ایک نئے دورکاآغاز ہے۔ اس کی شروعات یوم ماحولیات کے موقع پر ہوئی ہے ۔مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج بندرگاہوں کے افسران کے ساتھ بندرگاہ پر 25000 پودے بھی لگائے ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں بندرگاہوں ، جہازرانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت، ملک میں کروزسیاحت کے امکانات پیدا کرنے اور ہندوستان میں سمندری تجارت کے مواقع کو مضبوطی دینے کے لئے متعدد اقدامات کررہی ہے۔ہمارے ساحلی خطے کی مالامال وراثت اور ثقافت کے ساتھ ہندوستان میں کروز سیاحت کے بے پناہ امکانات ہیں۔آج جب ہم چنئی اور سری لنکا کے درمیان پہلی کروز سروس کی شروعات کررہے ہیں ، تو اس سے ملک میں کروز سیاحتی شعبے میں ایک نئے باب کی بھی شروعات ہوگئی ہے۔کفایتی اور عالمی درجے کی کروزخدمات تک رسائی اب ایک حقیقت بن چکی ہے۔ اب لوگ آرام دہ سہولیات ،تفریح اور شاندار نظاروں کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔
یہ کروز سروس2022 میں پہلے انکریڈیبل انٹر نیشنل کرو زکانفرنس کےدوران گھریلو اور بین الاقوامی کرو زخدمات کی شروعات کے لئے چنئی بندرگاہ اور میسر ز واٹر ویز لیزر ٹورزم پرائیویٹ لمٹیڈ کے درمیان دستخط کئے گئے مفاہمت نامے کا نتیجہ ہے۔ گھریلو سرکٹ کے لئے 37 جہازوں کے ذریعہ 85000 خدمات حاصل کرنے والے مسافروں سے ملے زبردست رد عمل سے اس بات کی امید ہے کہ بین الاقوامی راستوں پر سفر کی شروعات سے علاقے میں کروز سیاحت کے کاروبار کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔چنئی بندرگاہ پر تیار کیا گیا جدید کروز ٹرمنل 2880 مربع میٹرکے رقبے پر پھیلا ہوا ہے،جس میں ایک وقت میں 3000 مسافروں کی میز بانی کی گنجائش ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب سونووال نے کہا کہ مستقبل قریب میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کے ذریعہ کروز سیاحت کا لطف اٹھانے کا امکان ہے۔حکومت کروز سیاحت اور سمندری تجارت کی مدد اور فروغ کی خاطرعالمی درجے کے بنیادی ڈھانچے کی تیاری کے لئے سنجیدگی سے پُر عز م ہے۔مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ تین نئے انٹر نیشنل کروز ٹرمنلز کے مکمل ہونے کی امید ہے اور 2024 تک یہ کام کرنا شروع کردیں گے۔ہمیں امید ہے کہ 2023 میں جو کروز جہازوں کی تعداد 208 ہے ، وہ 2030 میں بڑھ کر 500 اور 2047 تک 1100 ہوجائے گی۔اس کے ساتھ ساتھ کروز خدمات حاصل کرنے والے مسافروں کی تعداد 2030 میں 9.5 لاکھ سے بڑھ کر 2047 میں 45 لاکھ تک ہونے کی امید ہے۔ہندوستان کے مغربی ،جنوبی اور مشرقی ساحلوں میں کرو زخدمات کے لئے مانگ بڑھانے کے مقصدسے ہم گجرات عقیدت مندوں کی یاترا ،ثقافتی اور خوش منظر یاترا ، آیوروید ویلنس ٹور اور وراثتی سیاحت پر کام کررہے ہیں۔اس کے علاوہ انڈمان ، پڈوچیری اور لکشدیپ سرکٹس میں نئے کروز سیاحتی ٹرمنلز تیار کرنے کی منصوبہ بندی پر کام جاری ہے۔ہم ہندوستان ،سری لنکا ، تھائی لینڈ اور میانما کے درمیان فیری روٹس تیار کرنے کے امکانات کا بھی مطالعہ کررہے ہیں۔ کرو زسروس، تین سری لنکائی بندرگاہوں یعنی ہنبن ٹوٹا ، ترنکو مالی اور کنکے کنتوری تک جائے گی۔ ایم وی ایکسپریس سے سفر کرنے کا ٹور پیکج دورات ،تین رات ،چار رات اور پانچ راتوں کے لئے ہوگا۔سمندر میں اپنے سفر کے دوران ایم وی ایکسپریس چنئی واپس آنے سے پہلے سری لنکا میں تین بندرگاہوں تک جائے گی۔
*************
ش ح۔ع ح۔ رم
(06-06-2023)
U-5863
(Release ID: 1930176)
Visitor Counter : 130