الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

سیوا، سوشاسن اورغریب کلیان ، نریندرمودی حکومت کے 9برسوں کی نمایاں خصوصیات ہیں :وزیرمملکت راجیوچندرسیکھر


گذشتہ 65برسوں میں جوکچھ حاصل نہیں کیا جاسکا ، بھارت نے وزیراعظم جناب نریندرمودی کی قیادت میں 9برسوں میں ہی حاصل کرلیاہے :وزیرمملکت راجیوچندرسیکھر

وزیرمملکت راجیو چندرسیکھرنے تریپورہ میں ہنرمندی سے متعلق پہل قدمیوں کا جائزہ لیا

Posted On: 05 JUN 2023 7:43PM by PIB Delhi

ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری اور الیکٹرونکس نیزآئی ٹی کے مرکزی وزیرمملکت جناب راجیو چندرسیکھر نے آج کہاکہ گذشتہ 9برسوں میں بھارت کی معیشت میں آئی یکسرتبدیلی ،وزیراعظم جناب نریندرمودی کی قیادت اور ان کی سرگرم پالیسیوں کی وجہ سے ممکن ہوسکی ہے ۔

وزیرموصوف نے تریپورہ میں امبسّا کے مقام پر ایک ویاپاری سمیلن سے خطاب کرتے ہوئے کہا :‘‘تین الفاظ –سیوا ، سوشاسن اور غریب کلیان –وزیراعظم نریندرمودی  کی حکومت کے 9برسوں کے سفر کو واضح کرتے ہیں ۔ جب وزیراعظم جناب نریندرمودی نے 2014میں اقتدارسنبھالاتھا توبھارت کی معیشت  تعطل سے دوچارتھی ۔ ملک میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی اوراقرباءپروری کا بول بالاتھا اور ملک میں بڑی تعداد گھپلے ہورہے تھے ۔ ان پر نہ صرف معیشت کوپٹری پرلانے بلکہ عام شہریوں میں امید ، فخراور حکومت کے تئیں اعتماد پیداکرنے کی بھی ذمہ داری تھی ۔ 9برس گزرنے کے بعد ،  نہ صرف وہ بدعنوانی کو ختم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں ،بلکہ انھوں نے ملک کو دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت بننے کی سمت بھی متعین کی ہے ’۔

انھوں نے کہا :‘‘گذشتہ 65برسوں میں جوکچھ بھی حاصل نہیں کیاجاسکا ، وہ بھارت نے وزیراعظم جناب نریندرمودی جی کی قیادت میں 9برسوں میں ہی حاصل کرلیاہے ۔ بھارت جلد ہی امریکہ اورچین کے بعد، دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بن کرابھرے گا۔ ’’

جناب راجیو چندرسیکھر نے بعد میں تریپورہ سے لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ ریباتی کے ساتھ ایک پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا اورنریندرمودی حکومت کے 9سالوں کے دوران حصولیابیوں کا بھی ذکرکیا۔ یوپی اے حکمرانی اور وزیراعظم جناب نریندرمودی کے اقتدارکے 9سالوں کا موازنہ کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہاکہ ‘‘وزیراعظم مودی جی نے بدعنوانی ، گھپلوں ، بدترحکمرانی ، موقع پرست اتحاد اورخاندانی سیاست کو ‘سیوا ، سوشاسن اورغریب کلیان ’ کی سیاست میں تبدیل کردیاہے ۔’’

وزیرموصوف تریپورہ کے تین روزہ دورے پر آج صبح اگرتلہ پہنچے ۔ اپنے دورے کے دوران وہ ریاست میں ہنرمندی سے متعلق مواقع کا جائزہ لیں گے ۔

آج چونکہ ماحولیات کاعالمی دن ہے ، اس لئے جناب راجیوچندرسیکھر نے اس موقع پر ایک پودالگایااورلوگوں پرزوردیاکہ وہ ہردن کو  ماحولیات  کے عالمی دن کے طورپرمنائیں ۔

اس سے پہلے دن میں ، انھوں نے ڈھلائی کے ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹرسدھارتھ شیوجیسوال سے ملاقات کی اورضلع میں اپنی مدد خود کرنے والے گروپوں کے کام کا جائزہ لیا۔ انھوں نے ان گروپوں کو ہنرمندی کے فروغ ، صلاحیت سازی اور منڈیوں سے روابط سے متعلق درپیش چنوتیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔وزیرموصوف نے نوجوانوں کے لئے  مقامی سطح پرروزگار اورصنعت کاری سے متعلق مواقع پیداکرنے کی غرض سے کی جانے والی پہل قدمیوں اور نوجوانوں کو درپیش چنوتیوں کے بارے میں غوروخوض کیا۔

جناب راجیوچندرسیکھرنے جناب تپس بھٹاچاریہ اور مہیلابی جے پی کی صدرمحترمہ اجنتا بھٹاچارجی جیسے پارٹی لیڈروں سے بھی ملاقات کی اور ان کے ساتھ ریاست کو درپیش مختلف النوع امورکے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

وزیرموصوف کل کرشناپور کا دورہ کریں گے اور وہاں دیگرمصروفیات کے ساتھ ساتھ جن جاتی بینی فیشیری سمیلن کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کریں گے ۔

وزیراعظم جناب نریندرمودی کی کابینہ میں وزیربننے کے بعد جناب راجیوچندرسیکھر کا تریپورہ کا یہ دوسراسرکاری دورہ ہے ۔انھوں نے پچھلی مرتبہ اگست 2022میں ریاست کا دورہ کیاتھا اورترنگا ریلی میں شرکت کی تھی ۔

***********

 (ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -5862



(Release ID: 1930151) Visitor Counter : 89