بجلی کی وزارت

میانمار کے پاور سیکٹر کے پیشہ ور افراد نےحکومت کے صلاحیت سازی کے پروگرام کے تحت این ٹی پی سی سے مائیکرو گرڈز اور الیکٹرک وہیکل ٹیکنالوجیز میں تربیت حاصل کی

Posted On: 05 JUN 2023 6:10PM by PIB Delhi

میانمار کے 40 پیشہ ور افراد کی ایک ٹیم جو بجلی اور اس سے منسلک شعبوں میں کام کر رہی ہے، اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے ہندوستان میں ہے۔ یہ 40 شرکاء دو تربیتی پروگراموں میں شرکت کے لیے ہندوستان آئے ہیں۔ ایک پروگرام ’’مائیکروگرڈس‘‘ پر ہے اور دوسرا ’’الیکٹرک وہیکلز، بیٹریز اور چارجنگ اسٹیشنز‘‘پر۔ یہ پروگرام بھارت کی سب سے بڑی پاور کمپنی این ٹی پی سی لمیٹڈ چلا رہی ہے۔

یہ دونوں پروگرام میانمار کے پاور سیکٹر کے پیشہ ور افراد کے لیے پانچ تربیتی پروگراموں کا حصہ ہیں جن کا اہتمام این ٹی پی سی کے ذریعے بھارت-میانمار حکومت سے حکومت کے درمیان بجلی کے شعبے میں تعاون کے فریم ورک کے تحت کیا جا رہا ہے۔ یہ ٹریننگ انڈین ٹیکنیکل اینڈ اکنامک کوآپریشن (آئی ٹی ای سی) پروگرام کے تحت دی جا رہی ہے، جو کہ وزارت خارجہ، حکومت ہند کا ایک اہم صلاحیت سازی کا پلیٹ فارم ہے۔

مارچ-اپریل 2023 میں دو تربیتی پروگرام، یعنی اسمارٹ گرڈ اور کراس بارڈر ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ باقی ایونٹس جون 2023 میں ہونے والے ہیں۔

 کیپسٹی بلڈنگ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا افتتاح آج 5 جون 2023 کو این ٹی پی سی کے پاور مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ، نوئیڈا میں ہوا۔ یہ پروگرام 9 جون 2023 کو اختتام پذیر ہوں گے۔

"مائکرو گرڈس" پر پروگرام کا مقصد شرکاء کو مائکرو گرڈس ، ان کی اقسام، اجزاء، کاروباری ماڈلز، ایپلی کیشنز اور فوائد کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔

"الیکٹرک وہیکلز، بیٹریز اور چارجنگ اسٹیشنز" پر پروگرام کا مقصد شرکاء کو الیکٹرک گاڑیوں، بیٹریوں اور چارجنگ انفراسٹرکچر کے بارے میں عملی سمجھ بوجھ فراہم کرنا ہے۔ اس کا مقصد گاڑیوں کی حرکیات، فلیٹ الیکٹریفیکیشن، چیلنجز اور برقی گاڑیوں، بیٹریوں اور چارجنگ سٹیشنوں کے لیے ایپلی کیشنز کے بارے میں مزید تفہیم فراہم کرنا ہے۔

 

 

ڈپٹی چیف آف مشن، ایمبیسی آف انڈیا، ینگون، میانمار، محترمہ نبنیتا چکرورتی؛ سربراہ، بین الاقوامی کاروباری ترقی، این ٹی پی سی لمیٹڈ، ڈاکٹر جے۔ ایس۔ چنڈوک; ڈائریکٹر، این ٹی پی سی اسکول آف بزنس، ڈاکٹر راجیشوری نریندرن؛ اور جنرل منیجر، انسٹی ٹیوٹ آف پاور مینجمنٹ، این ٹی پی سی ، مسز رچنا سنگھ بھل نے 40 شرکاء سے خطاب کیا، جن میں سے 23 خواتین اور 17 مرد پیشہ ور تھے۔

 

***

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-5841



(Release ID: 1930112) Visitor Counter : 109


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Tamil