ریلوے کی وزارت

جنوب مشرقی ریلوے کے کھڑگ پور ڈویژن میں بہناگا بازار کے قریب کورومنڈیل ایکسپریس اور سر ایم ویشوریا ٹرمینل- ہاوڑہ ایکسپریس پٹری سے اتر یں


بچاؤ اورراحت رسانی  آپریشن کو مربوط کرنے کے لیے ریلوے حکام موقع پر پہنچ گئے

معلومات کے لیے راستے کے اسٹیشنوں پر ہیلپ لائن نمبر جاری کیا گیا ہے

Posted On: 02 JUN 2023 11:50PM by PIB Delhi

ایک  افسوسناک واقعہ  میں، ٹرین نمبر 12841 کورومنڈل ایکسپریس (ہاوڑہ- چنئی) آج شام بہناگا بازار اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئی۔ ٹرین نمبر 12864 ایس ایم وی بی –ایچ ڈبلیو ایچ سپرفاسٹ ایکسپریس (سرایم وشیش وریہ ٹرمنل –ہاوڑہ ) بھی بہناگا بازار اسٹیشن پر پٹری سے اتر گئی۔ بہناگا بازار ریلوے اسٹیشن کھڑگپور – پوری لائن پر واقع ایک ریلوے اسٹیشن ہے، جو اڈیشہ کے بالاسور ضلع میں ساؤتھ ایسٹرن ریلوے زون کے کھڑگپور ریلوے ڈویژن کے تحت ہاوڑہ – چنئی مین لائن کا حصہ ہے۔ کھڑگپور، بالاسور اور سنتراگچی سے فوری طور پر ایکسیڈنٹ ریلیف ٹرین، سیلف پروپیلڈ ایکسیڈنٹ ریلیف میڈیکل وین (اسپارم)، ایکسیڈنٹ ریلیف ٹرینیں (اے آر ٹی) منگوائی گئی ہیں۔

ریلوے حکام فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں تاکہ بچاؤ اور امدادی کارروائیوں کو مربوط کیا جا سکے۔ ریلوے کی پوری توجہ مسافروں کو بچانے اور ہلاکتوں کو کم سے کم کرنے پر ہے۔ ریسکیو آپریشن جنگی بنیادوں پر جاری ہے۔ این ڈی آر ایف کی ٹیم، میڈیکل ٹیم، ایمبولینسیں جائے حادثہ پر موجود ہیں۔

اب تک، المناک حادثے کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 02 ہے اور متعدد زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ معمولی زخمی مسافروں کو ترجیحی بنیادوں پر بالاسور، کھنتاپارہ، سورو اور گوپال پور ہیلتھ اکائیوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

پھنسے ہوئے مسافروں کی اطلاع کے لیے ریلوے ہیلپ لائن نمبر جاری کیے گئے ہیں۔ ہیلپ لائن نمبرز درج ذیل ہیں:

ہاوڑہ ہیلپ لائن نمبر: 033-26382217

کھڑگپور ہیلپ لائن نمبر: 8972073925 اور 9332392339

بالاسور ہیلپ لائن نمبر: 8249591559 اور 7978418322

شالیمار ہیلپ لائن نمبر: 9903370746

سنتراگاچی جنکشن  ہیلپ لائن نمبر: 8109289460، 8340649469

***********

(ش ح ۔ج ق۔ ع آ)

U -5825



(Release ID: 1929864) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Punjabi