وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

مسلح افواج کےسربراہ  بنگلہ دیش کے دوروزہ دورے پر روانہ

Posted On: 05 JUN 2023 9:34AM by PIB Delhi

چیف آف دی آرمی اسٹاف (مسلح افواج کے سربراہ ) جنرل منوج پانڈے 5 سے 6 جون 2023 تک بنگلہ دیش کے دوروزہ دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔ اپنے دورے کے دوران فوج کے سربراہ بنگلہ دیش کی سینئر فوجی قیادت کے ساتھ میٹنگ کریں گے جہاں وہ ہندوستان ۔ بنگلہ دیش دفاعی تعلقات کو مزید بڑھانےکے لئے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کریں گے ۔

6 جون کو چیف دی آرمی اسٹاف چٹوگرام میں بنگلہ دیش ملیٹری اکیڈمی ( بی ایم اے) میں 84ویں لانگ کورس کے آفیسرس کیڈٹس کی  پاسنگ آؤٹ پریڈ کامعائنہ کریں گے۔ فوجی سربراہ کو جی ایم اے کی طرف سے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی بہترین  فارین کیڈٹ ( دوست ممالک کے لئے ) قائم کی گئی بنگلہ دیش ۔ انڈیا فرینڈشپ ٹرافی پیش کی جائے گی ۔ پہلی ٹرافی اس سال تنزانیہ کے آفیسر کیڈٹ ایبرٹن کوکی جارہی ہے ۔ یہ ٹرافی  بہترین غیر ملکی کیڈٹ آف پاسنگ آؤٹ کورس کے لئے دسمبر2021 میں دہرادون کی انڈین ملیٹر ی ا کیڈمی میں  قا ئم کی گئی بنگلہ دیش ٹرافی او میڈل کے جواب میں ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ فوجی سربراہ  ا نڈین ملیٹری اکیڈمی دہرہ دون میں 10 جون 2023 کو پاسنگ آؤٹ پریڈکامعائنہ کریں گے ا ور بنگلہ دیش اورٹرافی پیش کریں گے ۔

فوجی سربراہ کی دیگر مصروفیات میں جوباتیں شامل ہیں ان میں بنگلہ دیش فوج کے چیف آرمی اسٹاف کے ساتھ رسمی بات چیت مسلح افواج ڈویزن کے پرنسپل اسٹاف افسرکےساتھ تبادلہ خیال کےعلاوہ باہمی تعاون کے امور پر بنگلہ دیش کےسینئر فوجی افسروں کے ساتھ  گفتگو شامل ہے ۔ چیف آف دی آرمی اسٹاف نے فوجی سربراہ کی حیثیت سے اپنا عہدہ سنبھالنےکےبعد جولائی 2022 کوپہلی باربنگلہ دیش کا دورہ کیا تھا۔ یہ ان کاپہلا غیر ملکی دورہ تھا۔ بنگلہ دیش کے مسلح افواج کے سربراہ نے اس  سال اپریل میں ہندوستان کا دورہ کیا تھا اورآفیسر ٹریننگ اکیڈمی چنئی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کامعائنہ کیا تھا۔سینئر فوجی لیڈروں کی جانب سے کئے جانے والے مسلسل دورے اور باہمی تعاون جیسے پروگرام سےدونوں ملکوں کے درمیان فوج سے فوج کے درمیان تعلقات کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوں گے۔ ا ن باہمی تعاون کے پروگراموں میں مشترکہ فوجی مشقیں وغیرہ شامل ہیں ۔

 

*************

ش ح ۔ ح ا ۔ ف ر

U. No.5814


(Release ID: 1929821) Visitor Counter : 209