بجلی کی وزارت

ای کوکنگ کی جانب منتقلی کے لیے صارفین پر مرکوز نقطہ نظر تلاش کرنے کے لیے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر ' الیکٹرک کوکنگ میں ہندوستان کی منتقلی کو تیزی سے آگے بڑھانے' کے موضوع پر کانفرنس کا انعقاد

Posted On: 03 JUN 2023 12:05PM by PIB Delhi

جیسا کہ ہم 5 جون، 2023 کو ماحولیات کا عالمی دن منا رہے ہیں، حکومت ہند نئی دہلی میں "ای کوکنگ ٹرانزیشن کے لیے صارفین پر مرکوز نقطہ نظر پر ایک کانفرنس" کا انعقاد کر رہی ہے۔ یہ کانفرنس توانائی کی بچت، صاف اور کفایتی ای کوکنگ کے حل کے طریقہ کار کے راستے تلاش کرے گی۔  سی ایل اے ایس پی کے تعاون سے حکومت ہند کی وزارت بجلی کے تحت بیورو آف انرجی ایفیشنسی (بی ای ای) کے ذریعہ منعقد کی جانے والی  اس کانفرنس  میں الیکٹرک کوکنگ  کی جانب منتقلی کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ادارہ جاتی صارفین، صارفین کے تحقیقی گروپ، پالیسی سازوں، تھنک ٹینک، مینوفیکچرر اور اہلیت کا مظاہرہ کرنے والوں  کی شرکت متوقع ہے   ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001IOCN.jpg

ای کوکنگ مشن لائف کی کلید

ای کوکنگ مشن لائف (ماحولیات کے لیے طرز زندگی) کے لیے ایک کلیدی راستہ ہے، جو کہ ہندوستان کی زیر  قیادت ایک عالمی عوامی تحریک ہے۔ یہ تحریک ماحول کے تحفظ کے لیے انفرادی اور کمیونٹی کے اقدامات کو آگے بڑھاتی ہے۔ 2021 میں گلاسگو میں 26 ویں اقوام متحدہ کی ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس(کوپ 26)میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ شروع کیا گیا مشن لائف  افراد کو پائیدار طرز زندگی اپنانے کے لیے سیارے کے حامی لوگوں میں تبدیل کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔

صاف ستھری رسوئی ایندھن تک رسائی ہندوستان کے توانائی کی منتقلی کے سفر کا ایک اہم پہلو ہے۔ رسوئی ایندھن کے حوالے سے ہم جو انتخاب کرتے ہیں وہ ایک پائیدار معیشت بننے کی سمت میں ہندوستان کی رفتار پر نمایاں اثر ڈال سکتا ہے۔ ہندوستان کی صاف ستھری رسوئی ایندھن کی منتقلی کے لیے توانائی کی کھپت کو آگے بڑھا نے والے انفرادی اور اجتماعی اقدامات اور فیصلوں پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے ۔

صاف ستھری رسوئی  ایندھن پر حکومت کے زور دینے  پر بات کرتے ہوئے، وزارت بجلی کے ایڈیشنل سکریٹری، اجے تیواری نے کہا: " صاف ستھری رسوئی  کے صحت، اقتصادی اور ماحولیاتی فوائد کو تسلیم کرتے ہوئے، حکومت ہند نے ایسی پالیسیوں کو ترجیح دی ہے جو صاف ستھری رسوئی  ایندھن کو فروغ دیتی ہیں۔ بجلی کاری پر زبردست پیش رفت  اورقابل تجدید توانائی سے پیدا ہونے  بجلی کی سپلائی کے ساتھ ساتھ ، الیکٹرک کوکنگ سلوشن ہندوستان کو آب و ہوا کے موافق، صحت مند اور پائیدار مستقبل کی طرف لے جانے کا بہترین موقع فراہم کیا ہے ۔

 

"توانائی سے بھرپور اور صاف ستھری کفایتی کوکنگ مصنوعات کو بڑے پیمانے پر اپنانے کی حوصلہ افزائی کا وقت"

ایڈیشنل سیکرٹری نے نشاندہی کی کہ انڈکشن  رسوئی اسٹوو کے لیے موثر پالیسی کے ساتھ، اگلا اہم قدم موثر اور کفایتی مصنوعات کو وسیع پیمانے پر اپنانے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ "ای کوکنگ کی منتقلی  کے لیے صارفین کو حکمت عملی کے مرکز میں رکھنا چاہیے۔ صارفین کی ضروریات کو سمجھنا اور انہیں ایک عوامی تحریک بنانے میں شراکت دار بنانا منتقلی کا مرکز ہونا چاہیے۔

بیورو آف انرجی ایفیشنسی کے ڈائریکٹر جنرل، ابھے بکرے نے کہا کہ یہ کانفرنس پائیدار طرز زندگی اپنانے والے ہندوستانیوں کو 'سیارے کے حامی لوگوں' میں تبدیل کرنے میں مدد کرے گی۔ "ای کوکنگ ایک سرسبز اور پائیدار ماحول کی راہ ہموار کر رہی ہے۔ پردھان منتری اجولا یوجنا نے 70 ملین سے زیادہ خاندانوں تک مائع پٹرولیم گیس، جو کہ ایک صاف ستھرا اور زیادہ موثر  رسوئی ایندھن ہے، کی  رسائی کو بڑھا کر ایک نئی صبح کا آغاز کیا۔ حکومت ہند نے ای کوکنگ کو اپنانے کو فروغ دینے کے لیے گو الیکٹرک مہم شروع کی ہے۔"

 

ای کوکنگ سلوشن کو اپنانے کے لیے  اہلیت کا مظاہرہ کرنے والوں اورنقطہ نظر پر غور کرنے کے لیے کانفرنس

ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور سپلائی کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے ساتھ، ہندوستان کو ایک صاف، پائیدار اور  کفایتی ای کوکنگ حل کی ضرورت ہے – جو درآمدات پر اس کا انحصار کم کرے اور توانائی کی حفاظت میں اضافہ کرے۔ ای کوکنگ  منتقلی کے لیے  صارفین پر مرکوز نقطہ نظر پر کانفرنس ای کوکنگ سلوشن جیسے کہ فنانس، ڈیمانڈ ایگریگیشن، کاربن کریڈٹس اور بزنس ماڈل کو اپنانے کے لیے  اہلیت کا مظاہرہ کرنے والوں کو تلاش کرے گی۔ یہ کانفرنس  ای کوکنگ کی منتقلی کو لانے کے لیے صارفین پرمرکوز نقطہ نظر اور طرز عمل پر بھی غور و فکر کرے گی ۔ کانفرنس میں انرجی ایفیشینسی سروسز لمیٹڈ کی  جانب سے ای کوکنگ مارکیٹ ٹرانسفارمیشن پروگرام پر ایک پریزنٹیشن اور ای کوکنگ کو فروغ دینے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر  بی ای ای  کے ذریعہ ایک پریزنٹیشن بھی ہو گی۔ وزارت  بجلی کے ایڈیشنل سکریٹری اجے تیواری خصوصی خطاب کریں گے جبکہ بیورو آف انرجی ایفیشنسی کے ڈائریکٹر جنرل ابھے بکرے کلیدی خطبہ دیں گے۔

یہ کانفرنس سیلون ویسٹ، حیات ریجنسی، نئی دہلی میں منعقد کی جا  رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

5795



(Release ID: 1929636) Visitor Counter : 101


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu