سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

جناب نتن گڈکری نے وڈودرا، گجرات میں 48 کروڑ روپئے کے بقدر کے 2 قومی شاہراہ پروجیکٹوں کا آغاز کیا

Posted On: 02 JUN 2023 5:52PM by PIB Delhi

سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے گجرات کے وڈودرا میں 48 کروڑ روپئے کے بقدر کی لاگت سے 2قومی شاہراہ پروجیکٹوں کا آغاز کیا۔ ان پروجیکٹوں کا بھومی پوجن ڈیڑھ سال قبل محترم وزیر اعظم کے یوم پیدائش کے موقع پر کیا گیا تھا۔

جناب گڈکری نے کہا کہ قومی شاہراہ 48 کے احمدآباد۔وڈودرا سیکشن کی دُماڑ چوکڑی کے پاس بہتری کے کام کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 3 کلو میٹر طویل اس پروجیکٹ کی تعمیر 27.01 کروڑ روپئے کی لاگت سے عمل میں آئی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اس میں نئی سروس سڑکوں، گاڑیوں کے انڈر پاس اور آر سی سی کریش بیرئیر بنائے گئے ہیں، جس سے ٹریفک جام کا مسئلہ حل ہوگا اور سفر مزید آسان ہوگا۔

جناب گڈکری نے کہا کہ قوم کو وقف کیے جانے والے 17 کروڑ روپئے کی لاگت کے دوسرے پروجیکٹ کی طوالت تقریباً ایک کلو میٹر ہے انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ میں وڈودرا کی قومی شاہراہ 48، دینا جنکشن کے پاس انڈرپاس اور سروس روڈ کی تعمیر کی گئی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اس پروجیکٹ کے تحت قومی شاہراہ 48 پر پہلی مرتبہ شمسی توانائی سے جلنے والی اسٹریٹ لائٹ کا استعمال کیا گیا ہے۔

جناب گڈکری نے بتایا کہ اس تعمیر میں پہلی مرتبہ 3-لین سروس روڈ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروجیکٹس دینا، ہرنی، وروڈ جیسے مواضعات کو بہتر کنکٹیویٹی فراہم کریں گے، جس سے حادثات کا شکار یہ علاقہ نقل و حمل کے لیے محفوظ ہوگا اور صنعتی علاقوں کی نقل و حرکت مزید قابل رسائی ہوگی۔

****

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:5786



(Release ID: 1929554) Visitor Counter : 101


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu