کامرس اور صنعت کی وزارتہ

نیشنل اسٹارٹ اپ ایوارڈز 2022 کے فاتحین اور فائنلسٹس کے لیے ہینڈ ہولڈنگ سپورٹ کا آغاز کیا گیا


انوسٹر پچنگ، گورنمنٹ کنیکٹس، کارپوریٹ اور یونیکورن اینگیجمنٹس، برانڈ شوکیس اور بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی جیسے کیوریٹڈ ٹریکس میں سپورٹ فراہم کی جا رہی ہے

Posted On: 02 JUN 2023 12:14PM by PIB Delhi

نیشنل اسٹارٹ اپ ایوارڈز 2022 کے فاتحین اور فائنلسٹس کے لیے ہینڈ ہولڈنگ سپورٹ کا آغاز ڈی پی آئی آئی ٹی  کےسکریٹری جناب راجیش کمار سنگھ نے 02.05.2023 کو مرکزی وزیر تجارت اور صنعت، صارفین کے  امور، خوراک اور عوامی تقسیم، اور ٹیکسٹائل، جناب پیوش گوئل  کے ذریعہ نیشنل اسٹارٹ اپ ڈے مناتےہوئے  16.01.2023 کو نیشنل اسٹارٹ اپ ایوارڈز 2022 کے نتائج کے اعلان کے بعد کیا ۔

ہینڈ ہولڈنگ مشق متعدد ورچوئل اور فزیکل سیشنز، وفود، شوکیس اور خصوصی تعاون کے ذریعے کی جائے گی۔ جیتنے والوں اور فائنلسٹوں کی ترقی کو آسان بنانے کے لیے،ا سٹارٹ اپس کو مختلف اقدامات کے ذریعے رہنمائی کی جائے گی جس کا مقصد چیلنجوں پر قابو پانے اور اس سے بھی زیادہ کامیابی حاصل کرنے میں ان کی مدد کرنا ہے۔ سٹارٹ اپس کی جامع سیکھ اور نمو کے لیے،ڈی پی آئی آئی ٹی نے اسٹارٹ اپس کو موزوں اور سرشار مدد فراہم کرنے کے لیے الگ الگ ٹریک تیار کیے ہیں۔ یہ ٹریکس انویسٹر پچنگ، گورنمنٹ کنیکٹس، کارپوریٹ اور یونی کارن اینگیجمنٹس، برانڈ شوکیس اور بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی فراہم کرنے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔

ہینڈ ہولڈنگ سپورٹ کا مقصد اسٹارٹ اپس کو بہترین شوکیس، سیکھنے اور نیٹ ورکنگ کے مواقع فراہم کرنا، اپنے برانڈ کے لیے اعتماد پیدا کرنا، ان کی پروڈکٹ کے بارے میں ایک گونج پیدا کرنا اور انہیں اپنے ممکنہ صارفین تک پہنچنے کے لیے مواقع فراہم کرنا ہے۔ اس کو انجام دینے کے لیے کئی شراکت داروں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ لانچ ایونٹ میں موجود بڑے شراکت داروں میں گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس، ایس آئی ڈی بی آئی ، آئی وی سی اے، آئی اے این، ایچ ایس بی سی، موبک وک، گو ڈ گلیم گروپ، پی ایچ ڈی سی سی آئی اور ویا کام 18 شامل تھے۔

نیشنل اسٹارٹ اپ ایوارڈز 2020 کے تحت 9 ٹریکس میں فراہم کردہ ہینڈ ہولڈنگ کے ایک حصے کے طور پر، وزارتوں، سرمایہ کاروں، کارپوریٹس، اور سرپرستوں کے ساتھ 400+ کنکشن فراہم کیے گئے، دوردرشن اسٹارٹ اپ چیمپئنز پر فاتحین کے 12 ایپی سوڈ نشر کیے گئے، اور 192 فائنلسٹوں نے صنعت کے ماہرین سے ون آن ون مین شپ حاصل کی۔ اسی طرح، 7 ٹریکس میں نیشنل اسٹارٹ اپ ایوارڈز 2021 کے تحت فراہم کردہ ہینڈ ہولڈنگ کے حصے کے طور پر، فاتحین اور فائنلسٹس کے لیے 30 سے زیادہ نالج سیشنز اور 10+ پچنگ سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔ اس کے علاوہ، کوہورٹ کو 185+ گھنٹے کی رہنمائی ملی۔ 110 سے زیادہ اسٹارٹ اپس کو دبئی ایکسپو میں نمائش کا خصوصی موقع بھی فراہم کیا گیا۔

اسٹارٹ اپ انڈیا، صنعت اور اندرونی تجارت کے شعبہ کے تحت حکومت ہند کی ایک اہم پہل (ڈی پی آئی آئی ٹی) نے قومی اسٹارٹ اپ ایوارڈز (این ایس اے) کا تصور کیا ہے تاکہ شاندار اسٹارٹ اپس کو تسلیم کیا جا سکے اور ان کو انعام دیا جا سکے جنہوں نے مالی، سماجی اور اقتصادی طور پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ نیشنل اسٹارٹ اپ ایوارڈز کے پہلے دو ایڈیشنز نے 80+ فاتحین اور 300+ فائنلسٹس کو انعام اور پہچان دی۔ 17 سیکٹرز اور 50 سب سیکٹرز میں 41 اسٹارٹ اپس، 2 انکیوبیٹرز، اور 1 ایکسلریٹر کی شناخت نیشنل اسٹارٹ اپ ایوارڈز 2022 کے فاتحین کے طور پر کی گئی۔ مثالی فاتحین کے علاوہ، 82 فائنلسٹ اسٹارٹ اپس نے تشخیص کے مختلف راؤنڈز کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کو ثابت کیا ہے۔

نیشنل اسٹارٹ اپ ایوارڈز 2022 کے فاتحین کی فہرست

*************

ش ح ۔ ج ق ۔ ف ر

U. No.5762



(Release ID: 1929311) Visitor Counter : 113